اقلیتی امور کی وزارتت

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے رامپور (یوپی) میں  18 سے 27 دسمبر 2020 تک منعقدہ "ہنر ہاٹ" کا افتتاح  کیا

Posted On: 18 DEC 2020 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔18  دسمبر      روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج رامپور (یوپی) کے نمائش گراؤنڈ ، پنوڑیا میں  مرکزی وزارت اقلیتی امور کے زیر اہتمام 18 سے 27 دسمبر ، 2020 تک چلنے والے "ہنرہاٹ" کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افتتاح کیا ۔

اس موقع پر اقلیتی امورکے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی؛ کھادی اور دیہی صنعتی کمیشن کے چیئرمین  جناب وِنے کمار سکسینہ، اتر پردیش کابینہ کے وزیر -  کھادی  و دیہی صنعتوں اور ایم ایس ایم آئی  - جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ ، وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب بلدیو سنگھ اولکھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جناب گڈکری نے کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لئے معاشی ترقی  بہت ضروری ہے۔ غربت کا خاتمہ مودی حکومت کی ترجیح ہے۔ "ہنر ہاٹ" اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ رام پور کے اس "ہنر ہاٹ" میں ملک بھر کی ہاتھوں سے بنی شاندار دیسی مصنوعات دستیاب ہیں۔ "ہنر ہاٹ" ضرورت مندوں خاص طور پر  ملک کے دیہات سے تعلق رکھنے والے ہنرمند کاریگروں اوردستکاروں کو ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کررہاہے۔ جب یہ دیسی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچیں گی اور ہمارے کاریگر خوشحال ہوجائیں گے تب ہی ہمارا خواب پورا ہوگا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی  وزارت ، اقلیتی امور کی وزارت اور کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن مشترکہ طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "خود انحصار ہندوستان" کے عزم کو پورا کرنے کے لئے کام کریں گے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت ، اقلیتی امور کی وزارت اور کھادی و دیہی صنعتوں کا کمیشن "ہنر ہاٹ" کی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیاں فراہم کرنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کریں گے۔

اس موقع پر ، جناب سکینہ نے کہا کہ ملک بھر سے کاریگر اور دستکار"ہنر ہاٹ" میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ "ہنر ہاٹ" نے ضرورت مند کاریگروں اور دستکاروں کے لیے بہتر معاش کو یقینی بنایا ہے۔

جناب  سکسینہ نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" نے کاریگروں اور دستکاروں کی آبائی میراث کو ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

اس موقع پر ، جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک بھر میں منعقد کیے جار رہے "ہنر ہاٹ"  کاریگروں اور دستکاروں کو مارکیٹ مہیا کرانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ "ہنر ہاٹ" وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے "ووکل فار لوکل" کے خواب کو پورا کررہا ہے۔ "ایک ضلع ایک پیداوار" مہم کو  بھی مضبوط بنانے کے لئے "ہنر ہاٹ"  اہم کردار ادا کررہا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ماہر کاریگروں اوردستکاروں کی دیسی مصنوعات کی تشہیر اور حوصلہ افزائی کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "خود انحصار ہندوستان" اور "ووکل فار لوکل" مشن کو مضبوط بنانے کے لئے "ہنر ہاٹ" ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ایک طرف رام پور کے "ہنر ہاٹ" میں ماہر کاریگروں کی دیسی مصنوعات بڑی توجہ کا مرکز ہیں ،  تو دوسری طرف لوگ اس "ہنر ہاٹ" میں ملک کے تقریبا ہر گوشے سے روایتی پکوانوں سے بھی لطف اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ ، مشہور فنکاروں کی طرف سے ہر روز پیش کیے جانے والے "جان بھی ، جہاں بھی" کے موضوع پر مختلف ثقافتی پروگرام بھی  خصوصی توجہ کے مرکز ہیں۔ یہ "ہنر ہاٹ" فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک کی "تنوع میں اتحاد" کے احساس کو زندہ  رکھنے کا موقع  بھی ہوگا۔

جناب نقوی نے کہا کہ اترپردیش ، راجستھان ، دہلی ، ناگالینڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، بہار ، آندھراپردیش ، جھارکھنڈ ، گوا ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، لداخ  ، کرناٹک ، گجرات ، ہریانہ ، جموں کشمیر ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور ملک کے دیگر  علاقوں کے ماہر کاریگر اور دستکار لکڑی ، پیتل ، بانس ، شیشہ ، کپڑے ، کاغذ ، مٹی وغیرہ سے بنائی گئی اپنی دیسی مصنوعات  لے کر آئے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ شاندار ہینڈلوم مصنوعات ، لکڑی اور مٹی کے کھلونے ، پوسٹ پینٹنگ ، دھات کا دستکاری ، زیورات ، کھادی مصنوعات ، رامپوری چاقو ، رامپوری وائلن ، کالی مٹی کے برتن ، جڑی بوٹیوں کی مصنوعات ، خشک پھول ، لکڑی اورلوہے کی دستکاری ، آئل پینٹنگ ، آئرن آرٹ ورک ،باغ پرنٹ ، بینت اور بانس کی مصنوعات  رامپور کے "ہنر ہاٹ" میں  ایک چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔

18 اور 19 دسمبر کو ، رام پور کے 'ہنر ہاٹ' میں سوشیل جی مہاراج کے ذریعہ دلچسپ "شری رام راجیہ" کے موضوع پرکشش رام لیلا پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ موسیقی اور دیگر فنون لطیفہ کے نامور فنکار جیسے ریکھا راج اور پریم بھاٹیا (20 دسمبر)، بھوپندر سنگھ بھوپی (20 دسمبر)، اسمیتا راؤ بیلور (21 دسمبر)، اسلم صابری (22 دسمبر)، شیبانی کیشپ (23 دسمبر)، راجو سریواستو (24 دسمبر)، احسن قریشی (25 دسمبر)؛ ہمسر حیات نظامی (26 دسمبر) 'ہنر ہاٹ' میں  ہر روزمنعقد ہونے والے اپنے مختلف ثقافتی پروگراموں سے مسحور کریں گے ۔  27 دسمبر کو  "کوی سمیلن" کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور شعراء ڈاکٹر انامیکا عنبر ، پاپولر میرٹھی ، ڈاکٹر سنیل جوگی ، ڈاکٹر سریش اوستھی ،  نکہت امروہوی ، شمبھو شیکھر ، منویر مدھور ، ڈاکٹر سریتا شرما، منظر بھوپالی سدیپ بھولا اور گجیندر سولنکی کے کلام حاضرین محظوظ ہوں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ رام پور میں "ہنر ہاٹ" ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہے۔ ملک و بیرون ملک کے لوگ ڈیجیٹل اور آن لائن "ہنر ہاٹ" کی مصنوعات خرید سکیں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" لوگوں میں کافی مقبول ہوچکاہے اور اس نے گذشتہ 5 سالوں میں 5 لاکھ سے زائد ہندوستانی کاریگروں ، دستکاروں  ،  ماہرین اور ان سے وابستہ دوسرے لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں ۔

اگلے"ہنر ہاٹ" کا انعقاد 22 سے 31 جنوری 2021 تک شلپ گرام ، لکھنؤ (یوپی) میں"ووکل فار لوکل"  کے موضوع پر کیا جائے گا ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی لکھنؤ میں منعقدہ "ہنر ہاٹ" کا افتتاح کریں گے۔

جناب  نقوی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ، جے پور ، چنڈی گڑھ ، اندور ، ممبئی ، حیدرآباد ، انڈیا گیٹ-نئی دہلی ، رانچی ، کوٹہ ، سورت / احمد آباد ، کوچی اور دیگر مقامات پر "ہنر ہاٹ" کا انعقاد کیا جائے گا۔  

   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

(م ن ۔ رض (

U-8246



(Release ID: 1682044) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu