اقلیتی امور کی وزارتت

مرکزی وزیر  جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  اقلیتوں کے قومی کمیشن کے ذریعے  ‘‘ اقلیتوں کے دن’’  کی تقریبات میں صدارت کی


حکومت  پورے خلوص کے ساتھ اقلیتوں کی ترقی کے لئے  کام کر رہی ہے اور اس کے نتائج  قابل ستائش ہیں : ہردیپ سنگھ پوری

اقلیتوں کے قومی کمیشن نے اقلیتی برادریوں کے  کووڈ جانبازوں کی عزت افزائی کی

Posted On: 18 DEC 2020 8:36PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 19 دسمبر/اقلیتوں کے قومی کمیشن نے آج یہاں  ‘‘ اقلیتوں کا دن ’’ منایا ۔  ہاؤسنگ اور شہری امور  کے وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج ) اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے   اِس تقریب کی صدارت کی ۔ اقلیتوں کے قومی کمیشن  کے نائب چیئرمین جناب عاطف رشید  اور این ایم سی کے سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔

image001ZMUV.jpg

اس موقع پر کمیشن نے  6 درج فہرست اقلیتوں برادریوں کے 12 کووڈ جانبازوں کو عالمی وباء کے دوران  سماج میں  اُن کے مثالی تعاون کے لئے عزت افزائی کی ۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اقلیتی برادریوں کے  کووڈ جانبازوں کی عزت افزائی کے لئے  اقلیتوں کے  قومی کمیشن  کی ستائش کی ۔  انہوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ  برسوں سے حکومت  پورے خلوص کے ساتھ اقلیتوں کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور اِن کے نتائج  قابلِ ستائش ہیں ۔ 

آتم نربھر بھارت  ، بھارت کو  ایک خود کفیل ملک بنانے کے لئے  وزیر اعظم کا ایک  ویژن ہے ۔  وزیر اعظم کی ‘‘ ووکل فار لوکل ’’ کی اپیل  کو کامیاب بنانے کے لئے اقلیتیں اقدامات کر رہی ہیں اور  میک اِن انڈیا  ، اسٹارٹ اَپ انڈیا جیسی اسکیموں میں  شرکت کر رہی ہیں ۔ تمام اقلیتوں کو   زیادہ تال میل کے ساتھ  اقتصادی طور پر  با اختیار بنایا جائے گا تاکہ  انہیں  ملک کی ترقی کے ساتھ   اگلی سطح تک لے جایا جا سکے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  اقلیتوں کے قومی کمیشن  کے نائب چیئرمین  عاطف رشید نے  سماج کے لئے جذبے کے ساتھ  کام کرنے  اور مثالی جرأت مندی کے لئے  کووڈ جانبازوں کو مبارکباد دی ۔  انہوں نے تقریب میں  موجود سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور  اِن ایوارڈ پانے والوں کی طرح مشکل وقت میں سماج سے تعاون کریں ۔ انہوں نے اجتماع کو مختلف برادریوں کے درمیان سماجی  ہم آہنگی   اور امن بر قرار رکھنے کے لئے  حکومت کے رول کے بارے میں بھی بتایا ۔  اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے  اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی خاطر نافذ کی جانے والی مختلف اسکیمیں  سماجی شمولیت اور   اقتصادی بہبود  کی جانب  بڑا قدم ہیں ۔ 

image0022T1M.jpg

image0032K7K.jpg

 

image004DUM7.jpg

 

image0053AE3.jpg

image006ICAY.jpg

 

image007696I.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8229



(Release ID: 1682042) Visitor Counter : 131


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Manipuri