وزارت دفاع

ہندوستان- انڈونیشیا   کے درمیان  باہمی  پیٹرول کا 35 واں ایڈیشن

Posted On: 17 DEC 2020 7:30PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ اور انڈونیشیا کی بحریہ کے مابین ہندوستان- انڈونیشیا کے درمیان باہمی  گشت (IND-INDO ​​CORPAT) کا 35 واں ایڈیشن 17 سے 18 دسمبر 2020 تک جاری ہے۔ ہندوستانی بحری جہاز (آئی این ایس ) کولش ، جو پوری طرح میزائل کی تنصیب کے ساتھ اندرون ملک تیار ہوا ہے کہ ساتھ P8I میری  ٹائم  پٹرول ایئرکرافٹ (ایم پی اے)،  انڈونیشیائی بحری جہاز کے آر آئی کٹ نائک ڈیان ، اے  کپیتان پیٹیمورا (پارچیم اول) کلاس کارویٹ اور انڈونیشین بحریہ کے ایم پی اے کے ساتھ باہمی طور پر گشت کرے گا۔

حکومت ہند کے ویژن  ساگر ( تحفظ  اور خطے میں  سب کی ترقی ) کے ایک حصے کے طور ، ہندوستانی بحریہ بحر ہند کے خطے کے ممالک کے ساتھ مربوط گشتوں ، ای ای زیڈ نگرانی ،  آمدورفت کی گزرنے کی  مشقوں اور باہمی /  اور کثیر رخی  سرگرمی میں تعاون کے لئے سرگرم عمل ہے۔ تاکہ علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہندوستان اور انڈونیشیا  کے درمیان  متعدد شعبوں میں خصوصی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ جو  پچھلے کچھ سالوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔

سمندری رابطوں کو تقویت دینے کے لئے ، دونوں بحری جہاز 2002 سے اپنی بین الاقوامی سمندری حدود لائن کے ساتھ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں ، جس کا مقصد خطے میں جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کو تجارت کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ کارپوریٹ بحری جہازوں کے مابین تفہیم اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے پیچھے یہ بھی مقاصد پوشیدہ ہے کہ  ان کے ذریعہ  غیر قانونی  اور غیر منظم (آئی یو یو) ماہی گیری ، منشیات کی اسمگلنگ ، سمندری دہشت گردی ، مسلح ڈکیتی اور قزاقی کو روکا جاسکے اور  ان شعبوں میں  دونوں ملکوں کے مابین اشتراک کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

35 واں  ہند – انڈونیشیا   کارپیٹ ،  ہندوستانی بحریہ کے باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اور بحر الکاہل میں دوستی کے مضبوط رشتوں کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

******

 

م ن۔  ج  ق۔ ر ض

U-NO.8204



(Release ID: 1681666) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil