سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اے آر سی آئی اور آئی آئی ٹی – ایچ  کے سائنس دانوں نے ناول الیکٹرو ڈ میٹریل کے ساتھ بہترین کارکردگی والے  ہائبرڈ سُپر کیپیسٹرز تیار کئے


یہ کیپیسٹرز روز مرہ کے استعمال کے لئے بہت زیادہ بجلی – بہت زیادہ توانائی کے ذخیرے کے لئے آئندہ کے  آلات کی ایجاد کے سلسلے میں  راہ ہموار کریں گے

Posted On: 17 DEC 2020 11:19AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍دسمبر، سائنس دانوں نے ہم اپنے ذریعے تیار کئے گئے ایک ناول الیکٹروڈ میٹریل سے ذخیرہ کرنے کی بہترین صلاحیت والا ایک کم لاگت کا سُپر کیپیسٹر آلہ تیار کیا ہے، جو کہ  بہت زیادہ بجلی اور توانائی  کے ذخیرے کے لئے  آئندہ کے  آلات  کی ایجاد کے سلسلے میں راہ ہموار کرے گا۔

 بیٹری کے مقابلے میں بجلی  کے ذخیرے کی بہتر صلاحیت اور  زیادہ چلنے کی وجہ سے  سپر کیپیسٹرز پر  کافی توجہ  مرکوز کی جارہی ہے۔ کم لاگت والی  فیبری کیشن تکنیک سے تیار کردہ  بجلی کے زیادہ  ذخیرے کی  صلاحیت  والے  سپر کیپیسٹرز  اپنی  افادیت  اور بازار کے لئے  امکانات کے باعث اس وقت کی ضرورت ہیں۔

حکومت ہند کے سائنس  اور ٹیکنالوجی کے محکمے  کے  ایک  خود مختار ادارے  انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر  فار  پاؤدر میٹلرجی  اینڈ نیو میٹریلز (اے آر سی آئی) کے سائنس دانوں نے  آئی آئی ٹی حیدر آباد کے تعاون سے  نیکل کوبلٹائٹ (NiCo2O4) سے تیار کئے جانے والے الیکٹروڈ، جس میں ہائیبرڈ سپر کیپیسٹرز کے لئے  ایک  ایکیٹو میٹریل کے طور پر  آکسیجن ویکنسی والے  نینو شیٹ اسٹرکچر ہوتے ہیں، تیار کرنے کا ایک قابل استعمال اور سستا  طریقہ وضع کیا ہے۔ ان الیکٹروڈز  کی  شاندار الیکٹرو کیمکل کارکردگی دیکھی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T2XM.png

 

ایسے ہائبرڈ سپر کیپیسٹرز میں  روایتی دوہری پرت والے سپر کیپیسٹرز اور بیٹریوں ، دونوں کی خصوصیات کو بجلی – توانائی  کا ذخیرہ کرنے کا  ایک بہترین آلہ تیار کرنے کے لئے یکجا کیا گیا ہے۔ لیکن  بہت زیادہ مسام والے ریڈاکس میٹل آکسائڈ (ایم او)  میٹریلز، جن کی صلاحیت بھی بہت ہے اور  یہ چلتے بھی بہت ہیں، سے  سوڈو کیپیسٹر آلات  ڈیزائن کرنا  ایک چیلنج بنا ہوا تھا۔ اس کے لئے  سنتھیسائز کئے گئے  ایم او  کی کنڈکٹی ویٹی، پائیداری اور  الیکٹرو کیمیکل سرگرمی کی  خصوصیات میں اصلاح کی ضرورت تھی۔

اے آر سی آئی  اور  آئی آئی ٹی – ایچ  کے سائنس دانوں نے  ان چیلنجوں کا  سامنا کیا  اور  وہ ناول الیکٹروڈ پوزیشن روٹ  کے ذریعے   NiCo2O4  کے نینو اسٹرکچرڈ  الیکٹروڈ تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے  ہائبرڈ سپر کیپیسٹر کے لئے ایک ایکٹیو پازیٹو  الیکٹروڈ میٹریل تیار کرنے کے لئے  ماحولیات کے موافق  کیمیکل کی تخفیف کرنے والے عمل کے ذریعے  آکسیجن ویکنسی کی  زیادہ سے زیادہ تعداد  سے بھی متعارف کرایا ہے، جیسا کہ  جریدے ’’بیٹریز اینڈ سپر کیپس‘‘  میں حال ہی میں شائع شدہ ، ان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ۔ یہ زیادہ توانائی کی سطح حاصل کرنے کے لئے  سپر کیپیسٹر کے واسطے موجودہ کاربن پر مبنی  الیکٹروڈ کا  ایک مؤثر متبادل ہوسکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے مسام والے  کاربن اور NiCo2O4  الیکٹروڈز، جو کہ  بجلی کے ذخیرے اور پائیدار ی  کی بہترین خصو صیات کے مظہر ہیں، کا استعمال کرتے ہوئے ایک  غیر متوازن سپر کیپیسٹر آلے کو مزید  فیبری کیٹ کیا  ہے۔ یہ آلہ  ایک ایل ای ڈی بلب اور  ایک ڈی سی پنکھے کو چلا نے کے لئے بجلی فراہم کراسکتا ہے، جیسا کہ  تصویر میں دکھا گیا ہے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image003.png

 

پبلی کیشن لنک: https://doi.org/10.1002/batt.202000121

مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر بی وی ساردا (sarada@arci.res.in) سے رابطہ کریں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ا گ- ق ر)

(17-12-2020)

U-8175



(Release ID: 1681389) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil