وزارتِ تعلیم

اے آئی سی ٹی ای نے وزیراعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے تحت 20000 روپے بطور الاؤنس جاری کئے


اے آئی سی ٹی ای نے الاؤنس کے طور پر 20000 روپے جموں و کشمیر اورلداخ کے طلباء کی مدد کےلئے جاری کئے ہیں

Posted On: 16 DEC 2020 6:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،16دسمبر: جموں و کشمیر اورلداخ کے طلباء کی مدد کے لئے وزیراعظم کی  خصوصی اسکالر شپ اسکیم (پی ایم ایس ایس ایس) کے تحت اے آئی سی ٹی ای نے الاؤنس کے طور پر 20000 روپے کی  ایک قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ یہ فیصلہ  ان طلباء کی مدد اورانہیں خود انحصار بنانے کے لئے کیا گیا ہے جو آن لائن تعلیم سے اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں۔

پی ایم ایس ایس ایس اسکیم کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کی دو وظائف کے ذریعہ مالی امداد مہیا کی جاتی  ہے ان میں ایک مدد فیس کے طور پر اور دوسری بھتے کے طور پر ۔یہ الاؤنس اسکیم کی گائڈ لائن کے مطابق 2019-20 کے تعلیمی سال کے آخر تک مکمل طور پر جاری کیا جانا تھا لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے پورے ملک کے تعلیمی ادارے بند  ہیں اور آن لائن کلاسیں بھی چل رہی ہیں، چنانچہ ہاسٹل اور میس کے اخراجات اب نہیں ہونے کے برابر  ہیں۔ اس لئےاس الاؤنس کو موخر کردیا گیا تاوقتیکہ تعلیمی ادارے دوبارہ نہ کھل جائیں۔

تاہم آن لائن تعلیم سے جڑے طلباء کو مدد فراہم کرنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20000 روپئے کی  ایک قسط جاری کردی جائے۔ یہ رقم ان تمام طلباء کےلئے ہوگی جو (جولائی-دسمبر20) تعلیم سے جڑے ہوئے ہیں۔ باقیماندہ قسطیں اس وقت جاری ہوں گی جب تعلیمی ا داروں میں باضابطہ تعلیم کاآغاز ہوجائے گا۔

پس منظر

جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے، عوامی اور  پرائیویٹ سیکٹر میں  بھی نوکریوں کی گنجائش  پیدا کرنے کی غرض سے وزیراعظم نے ماہرین کاایک گروپ  تشکیل دیا تھا۔اوراہم بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کی یہ خصوصی اسکالر شپ اسکیم (پی ایم ایس ایس ایس) آل  انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے ذریعہ نافذ کی گئی ہے۔ اس اسکیم کامقصد جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بناکر انہیں عام کورسیز میں  شمولیت  کااہل بناکر  ان کو باصلاحیت بنانا ہے۔  اسکیم کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کی  اکیڈمک فیس  اور الاؤنس کے ذریعہ مدد کی جاتی ہے۔  اکیڈمک فیس  اے آئی سی ٹی ای کی جانب سے  آن لائن کونسلنگ عمل مکمل ہونے کے بعد براہ راست تعلیمی اداروں کو ارسال کی جائے گی۔  اس اکیڈمک فیس سے  ٹیوشن فیس  اور دوسرے اخراجات مثال کے طور پر مختلف پروفیشنل کورسیز، میڈیکل اور انڈرگریجویٹ کورسیز کی فیس وغیرہ شامل ہیں۔  ہاسٹل ، میس ، کتابوں اور اسٹیشنری وغیرہ کے اخراجات کی تکمیل کے لئے ایک لاکھ روپے  فی کس ادا کئے جاتے ہیں، اورانہیں 10000 روپئے کی ماہانہ قسط کے طور پر طلباء کے اکاؤنٹس میں ڈالا جاتاہے۔

***************

 

)م ن ۔ ج ق۔ف ر)

U-8163

 

 


(Release ID: 1681352) Visitor Counter : 220