وزارت خزانہ

حکومت ہند اور این ڈی بی کے درمیان 1000 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئےاس کے ذریعے آتم نربھر ابھیان کے تحت منریگا اسکیم میں مالی تعاون دیا جائیگاجس سے کووڈ-19 کے بحران سے نکل کر ہندوستان کی اقتصادی بازیابی میں تیزی آئے گی

Posted On: 16 DEC 2020 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16دسمبر، 2020:حکومت ہند اور نیوڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) کے درمیان آج 1000 ملین امریکی ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس رقم کا استعمال دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کیلئے کیا جائیگا جو کہ قدرتی وسائل بندوبست (این آر ایم) اور دیہی سیکٹر میں روزگار کے لئے چلائے جارہے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت استعمال ہوگی۔ ان اقدامات سے کووڈ-19 سے ہندوستانی معیشت کو تیزی سے نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔

کووڈ-19 کے دوران وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں سختی سے لاک ڈاؤن لاگو کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ریاستوں میں بھی احتیاطاً دیگر سخت اقدامات کیے تھے۔ اس کی وجہ سے ملک میں لوگوں کی آمدورفت پر بھی پابندی تھی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ہندوستان میں مانگ اور سپلائی میں بھی روکاوٹ آئی۔ اس وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں بھی سست ہوگئیں۔ اس کا اثر بے روزگاری بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی آمدنی پر بھی منفی طور سے ہوا۔ خاص طور سے غیرمنظم اور دیہی سیکٹر کے لوگ زیادہ متاثر ہوئے۔

آج کے سمجھوتے سے حکومت کو کووڈ-19 وبا سے ہوئے اقتصادی اثرات سے نکلنےمیں تعاون ملے گا اور دیہی شعبوں میں اقتصادی بازیابی بھی تیزی سے ہوگی۔

  1. قدرتی وسائل بندوبست اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے میں مدد کریگا۔
  2. اس کے علاوہ نئے روزگار کے مواقع سے دیہی شعبوں میں مانگ بڑھے گی۔ اس سے کووڈ-19 سے اقتصادی سرگرمیوں میں آئی گراوٹ سے مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس پروگرام کے تحت این آر ایم سے وابستہ دیرپا دیہی بنیادی ڈھانچہ وسائل کی بھی ترقی ہوگی۔ ساتھ ہی غریب طبقے کیلئے روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔ بالخصوص ان نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے جوکہ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اپنا ذریعہ معاش شہروں میں کھو چکے ہیں اور اپنے گاؤں واپس آگئے ہیں۔

اس سمجھوتے پر حکومت ہند کی جانب وزارت خزانہ کے اقتصادی اُمور کے محکمےکے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پوروشارتھ اور این ڈی بی کی جانب سے چیف آپریشن آفیسراور وائس پریسڈنٹ  جناب ژیان زو نے دستخط کیے۔

اس موقع پر جناب پوروشارتھ نے کہا کہ اس پروگرام سے دیہی غریبوں کے ذریعہ معاش میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 کی وجہ سے نوکری گنوانے کے بعد شہر سے اپنے گاؤں لوٹے مائیگرینٹ ورکروں کو بھی روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ جناب پوروشارتھ نے کہا این ڈی بی نے مناسب وقت پر سرکاری کا ساتھ دیا ہے۔ ان کے تعاون سے کووڈ-19 کی وجہ سے جو اقتصادی حالات بگڑے ہیں ان سے نکلنے میں مدد ملے گی اور دیہی علاقوں میں مانگ بڑھنے سے روزگار کے بھی مواقع بڑھیں گے۔

جناب ژیان زو نے کہا یہ پروگرام حکومت ہند کو کووڈ-19 کی وجہ سے اقتصادی اثرات سے نکلنے میں مدد کریگا، ساتھ ہی این آر ایم کے ذریعے دیہی علاقوں میں اقتصادی بازیابی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ این ڈی بی کی فنڈنگ کے تحت کووڈ-19 سے باہر نکلنے کیلئے فاسٹ ٹریک پالیسی بیحد کارگر ہوگی اور اس سے دیہی علاقوں میں لوگوں کی آمدنی کے وسائل محفوظ ہوں گے اور دیرپا دیہی بنیادی ڈھانچہ وسائل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ جس کا اثر یہ ہوگا کہ مانگ بڑھے گی اور اقتصادی بازیابی میں تیزی آئے گی۔

این ڈی بی کا قیام 15 جولائی 2014 کو برکس ملکوں (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) کی حکومتوں کے درمیان ہوئے سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔ اس بینک کے قیام کا مقصد برکس اور دوسرے اُبھرتے بازار، ترقی پذیر ملکوں کے وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہے۔ جس کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹس کے ذریعے وسائل اکٹھا کیاجاسکے۔ این ڈی بی نے ایک بلین امریکی ڈالر کا قرض 30 سال کے لئے دیا ہے۔ جس میں پانچ سال کا گریس پریڈ بھی شامل ہے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:8152



(Release ID: 1681344) Visitor Counter : 142