امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجئے کمار بھلّا نے این سی آر بی کے ذریعے سی سی ٹی این ایس اور آئی سی جے ایس  میں بہترین طریقہ کار پر منعقدہ دوسری کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کیا

Posted On: 16 DEC 2020 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16دسمبر، 2020:جرائم اورمجرموں کی نگرانی نیٹ ورک نظام (سی سی ٹی این ایس) / انٹر آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس) میں بہترین طریقہ کار پر منعقدہ دوسری کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجئے کمار بھلاّ نے کہا کہ آئی سی جے ایس  کے ای فارنسکس، ای پروسیکیوشن اور ای پریزن جیسے اجزا کی کئی گنا توسیع اور نظام کے ساتھ مربوط بہت زیادہ ڈاٹا بیس دیکھنا کافی تسلی بخش ہے۔

اجلاس میں موجود داخلہ سکریٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کا استقبال کرتے ہوئے این سی آر بی کے ڈائرکٹر جناب رام پھل پوار نے کہا کہ سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سی سی ٹی این ایس/ آئی سی جے ایس سے متعلق ایسے اختراعات اور حصولیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرانے کیلئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جنہیں دوسری ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے یہاں نافذ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سی سی ٹی این ایس اور آئی سی جے ایس پروجیکٹوں کے نفاذ میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعے کی گئی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرنے کیلئے کل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ جناب جی کشن ریڈی نے اعلیٰ ترین رینک حاصل کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اعزاز سے نوازا۔

جناب رام پھل پوار نے یہ بھی کہا کہ  digitalpolice.gov.in پلیٹ پر یونیفائی ویب ایپ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ ویب ایپ سی سی ٹی این ایس میں لاپتا لوگوں یا مجرموں کے ڈاٹا بیس میں موجود ان کے فوٹو سے مقابلہ کرکے ایک مشتبہ یا غیرشناخت شدہ افراد کی پہچان میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے اسمارٹ مہم کے تحت تکنیکی اعتبار سے ہنرمند پولیس تیار کرنے کے ہدف کے تئیں این سی آر بی کی عہد بستگی  کا پتہ چلتا ہے۔

اس اجلاس میں مرکزی داخلہ سکریٹری کے علاوہ  اُمور داخلہ کی وزارت کے دیگر سینئر افسران، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران  اور سی سی ٹی این ایس/ آئی سی جے ایس کے نوڈل افسران بھی موجود تھے۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 8155



(Release ID: 1681321) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Telugu