مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک نے ڈاک ملازمین کو 20-2019 میں ان کی کامیابیوں پر میگھدوت ایوارڈ سے نوازا


محکمہ نے سی ایس سی ایس پی وی کے ساتھ ایک اقرار نامے  پر  دستخط کئے ہیں تاکہ پوسٹ آفس میں ‘‘کامن سروس سینٹرز’’ کے ذریعہ ذیلی ماڈل پر تمام ای گورننس خدمات ایک مقام پر فراہم کی جا سکیں

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے ڈاک پے لوگو کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا تعلق آخری مرحلے میں ڈیجیٹل مالی شمولیت فراہم کرنےکی اس کی جاری کوششوں سے ہے

Posted On: 15 DEC 2020 6:04PM by PIB Delhi

نئی دلی،15؍ دسمبر،محکمہ ڈاک  نے الیکٹرانک اور  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی  وزارت  واقع الیکٹرانک نکیتن  سی جی او کمپلیکس ، نئی دلی کے کانفرنس ہال میں 15 دسمبر 2020 کو میگھدوت ایوارڈ تقریب برائے 2020 کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں وزیر مواصلات، قانون و انصا ف  اور الیکٹرانک اور ٹیکنالوجی جناب  روی شنکر پرساد  نے مہمان اعلیٰ اور تعلیم، مواصلات اور الیکٹرانک اور ٹیکنالوجی  کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اس تقریب میں تمام  چیف  پوسٹ ماسٹر جنرل اور میگھدوت ایوارڈ یافتگان نے شرکت کی۔ میگھدوت ایوارڈ شاندار ڈاک خدمات پر ہرسال دیئے جاتے ہیں۔ 20-2019 کے میگھدوت ایوارڈ درج ذیل 8 زمروں میں دیئے گئے ہیں:

 

 

 

 

زمرے

زمرے کی تفصیلات

افسران کے نام اور عہدے (جناب، محترمہ، آنسہ)

I

گرامین ڈاک سیوکوں کا عام زمرہ

کیرتن نائک، جی ڈی ایس   بی پی ایم، ماردا کوٹ  بی او، کوڈالا،

 گنجم ڈویژن، اڈیشہ سرکل

II

مختلف سطحوں پر سبھی ملازمین کے لئے عام زمرہ

بالا کرشن آر، ڈرائیور گریڈ-1، ایم ایم ایس، بنگلورو

III

ایم ڈی شری نواسن، پی اے، چنئی سٹی ڈویژن و مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر، ریجنل آف،

چنئی سٹی ریجن، تمل ناڈو سرکل

IV

سرویش کمار، ایس پی ایم، راجیندر نگر ڈاک گھر، پٹنہ، بہار سرکل

V

ونے شریواستو، انسپکٹر ڈاک ، نوگونگ سب ڈویژن، چھتر پور منڈل ،

مدھیہ پردیش سرکل

VI

بی ایس چندر شیکھر، ایس ایس پی او، بنگلورو ایسٹ ڈویژن، کرناٹک سرکل

VII

ٹیکنالوجی میں شاندار کارکردگی

وی ایم شکتی ویلو، ڈپٹی ڈائرکٹر، سی ای پی ٹی، چنئی

VIII

بہترین خاتون ملازم

رِنچین، محکمہ جاتی میل رنر، ہل-پھل دار لائن، رامپو

ر، بشہر ڈویژن، ہماچل پردیش سرکل

شہریوں کے رُخ پر خدمات فراہم کرنے کے ایک اہم اقدام کے طور پر محکمہ ڈاک نے سی ایس سی ای-گورننس سروس انڈیا لمیٹیڈکے ساتھ ایک اقرار نامے پر دستخط کئے۔ اس سے ملک بھر میں 10000 سے زیادہ ڈاک خانوں میں عام خدمات کے مراکز کھولنے کو تقویت ملے گی، جس کے ذریعے دیہی اور دو افتادہ علاقوں میں مختلف نوعیت کی جی 2سی اور بی 2 سی خدمات فراہم کی جائیں گی، جو با الترتیب حکومت کی طرف سے شہریوں کے لئے اور تاجروں کی طرف سے شہریوں کےلئے ہوں گی۔ اس طرح سماجی، مالی اور ڈیجیٹل طور پر ایک ہم آہنگ معاشرے کے قیام کی سرکاری       ذمہ داری کی تکمیل ہوگی۔

تجارتی اداروں کی طرف سے شہریوں کے لئے بی2سی خدمات میں بھارت بل پیمنٹ سسٹم بلس شامل ہیں، جن میں بجلی، گیس اور پانی کے بل وغیرہ شامل ہیں۔ ان خدمات میں  تیسرے فریق کی خدمات بھی شامل ہیں، جیسے مساوی ماہانہ قسطوں کی وصولیابی۔ اس کا تعلق    مالیاتی اداروں کی طرف سے فراہم کئے جانے والے مختلف قرضوں اور قرضوں کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرنے سے ہے۔ سفری خدمات بھی دستیاب ہوں گی، جیسے ہوائی جہاز، ریل گاڑیوں اور بسوں کے لئے ٹکٹ بُک کرنے کی خدمات۔

اس معاہدے کے تحت محکمہ ڈاک، ڈاک خانوں میں کامن سروس سینٹروں کے ذریعہ تمام ای-گورننس خدمات ایک مقام پر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ کامن سروس سنٹر   زندگی کو آسان بنائیں گے اور ڈیجیٹل سہولتوں سے محروم دیہی علاقوں   اور نیم شہری علاقوں میں کاروبار کو آسان بنائیں گے۔

آج کی تقریب میں ڈاک پے لوگو ، کا انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کےذریعہ افتتاح کیا گیا، جس کا تعلق آخری مرحلے میں ڈیجیٹل مالی شمولیت فراہم کرنےکی اس کی جاری کوششوں سے ہے۔

ڈاک پے ڈیجیٹل مالیاتی اور ذیلی بینکنگ خدمات کا ایک سلسلہ ہے، جس کو انڈیا پوسٹ اور آئی پی پی بی کے ذریعہ سہولت فراہم کردہ پوسٹل نیٹ ورک کے ذریعہ معاشرے کے مختلف طبقات کی مالی ضروریات (ادائیگی) کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں دستیاب کرایا گیا ہے ۔

 

 چاہے اس کے ذریعہ  (ڈومیسٹک منی ٹرانسفر - ڈی ایم ٹی) بھیجیں ، خدمات / مرچنٹ (ورچوئل ڈیبٹ کارڈ) کی ادائیگی کی جا سکے گی اور کسی بھی بینک کے صارفین کے لئے دستیاب یوپی آئی ، بائیو میٹرکس ، انٹرآپریبل بینکنگ سروسز (اے ای پی ایس) کے ذریعے کیش لیس سسٹم کو قابل بناپائیں گے اور  یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی کی خدمات انجام دی جا سکے گی۔

ڈاک پے یو پی آئی ایپ صارفین کو یوپی آئی آئی ڈی بنانے اور مختلف بینکوں کے متعدد اکاؤنٹس کو ایک ہی موبائل ایپ سے لنک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایپ فوری رقم کی منتقلی، مرچنٹ اسٹورز اور ای کامرس ویب سائٹوں پر آن لائن شاپنگ کے دوران کیو آر پر مبنی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

محکمہ ڈاک نے اس موقع پر ‘‘انڈیا پوسٹ میٹ کووڈ- 19 چیلنج’’ کے عنوان سے ایک ای- کتاب بھی جاری کیا۔ اس میں ملک میں جاری وبا کی وجہ سے درپیش چیلنجوں اور ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی میں انڈیا پوسٹ کے ذریعہ پیش کردہ حلوں کی تفصیل موجود ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات نے عملے کے اُن اراکین  کو مبارکباد پیش کی،  جنھیں اچھے کام کے لئے اعزازات نوازا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کہا گیا  کہ وہ مسلسل کوشاں رہیں تاکہ محکمے کو نئی بلندیوں تک پہنچا یا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے ملک بھر میں سی ایس سی کی تیزی سے توسیع پر اطمینان کے ساتھ  اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی او پی اور سی ایس سی-ایس پی وی کے مابین شراکت سے اس کا دائرہ مزید وسیع  ہوگا اور ملک بھر میں شہریوں کو  متعدد خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ڈاک پے کے اجراء کی ستائش کرتے ہوئے اسے ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مارکیٹ میں بہترین ادائیگی کا یہ ایک مؤثر پلیٹ فارم بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اے ای پی ایس غریبوں کی دہلیز تک بینکاری کی خدمات کو لےآیا ہے ، اسی طرح پوسٹ پے مزید ایک قدم آگے بڑھے گا اور مختلف ای -کامرس سرگرمیوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرے گا۔ معزز وزیر نے کووڈ ۔19 کے دوران ہونے والے اچھے کاموں کے لئے محکمہ ڈاک کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ محکمہ ڈاک نے مطلوبہ معیار کو پورا کیا ہے۔ اس موقع پر ، سکریٹری (ڈاک خانہ) پرادپتا  کمار بسوئی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور شکریہ کی تحریک  ڈائرکٹر جنرل، پوسٹل سروسز وینیت پانڈے نے پیش کی۔

*************

( م ن ۔ع س۔  ک ا(

U. No. 8123



(Release ID: 1681007) Visitor Counter : 228