وزارات ثقافت
جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے، نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ (23 جنوری 2021 سے 23 جنوری 2022 تک )، منانے کے لئے پروگراموں اور پروجیکٹوں کو حتمی شکل دینے کی غرض سے تیاری میٹنگ منعقد کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 DEC 2020 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15؍ دسمبر 2020: ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ کی تقریبات کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ، آج نئی دہلی میں ایک وسیع النظر مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے خاندان کے اراکین، نیتاجی سبھاش چندر بوس آئی این اے ٹرسٹ کے اراکین، تاریخ دانوں اور نیتا جی سبھاش چندر بوس سے منسلک دیگر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں نیتا جی سبھاش چندر بوس آئی این اے ٹرسٹ کے نائب صدر نشین برگیڈیئر (ریٹائرڈ) آر ایس چھکارا، میجر جنرل (ریٹائرڈ) جناب جی ڈی بخشی، نیتا جی کے پوتے جناب چندر کمار بوس، نیتا جی کے بھتیجے جناب آردھینو بوس ، نیتا جی کی پوتی محترمہ رینوکا ملاکر، پروفیسر کپل کمار (تاریخ کے سابق پروفیسر)، ڈاکٹر جے ایس راج پوت (نیتاجی سبھاش بوس آئی این اے ٹرسٹی) ، پروفیسر سدھیر سنگھ اور جناب شبھم شرما کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل تھے۔ ثقافت کے سکریٹری جناب رگھویندر سنگھ، آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچھیدانند جوشی اور وزارت ثقافت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موق پر موجود تھے۔ ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نرومپا کوٹرو نے اس موقع پر ایک پریزنٹیشن بھی کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر نے کہا کہ نیتا جی کی 125 ویں سالگرہ تقریبات کا آغاز 23 جنوری 2021 سے ہوگا ، جس کا مقصد اس مرد آہن قائد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کی جانب سے دی گئی تجاویز کا حوالہ دیتے ہوئے ثقافت کے وزیر نے کہا کہ تاریخی دستاویزات ، کلپنگس، فوٹو، ویڈیوز ، یادگاری مواد اور دیگر دستاویزات اور مواد کا ایک بہت بڑا ذخیرہ نیتا جی کے خاندان کے پاس نیز اُن آئی این اے ممبروں کے پاس دستیاب ہے، جسے ایک جگہ یکجا کرکے نمائش اور تشہیر کے لئے پیش کیا جائے گا۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے انکشاف کیا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس پر ایک میوزیم کولکاتا میں قائم کرنے کی تجویز ہے، جو ان تقریبات کا ایک حصہ ہوگا اور یہ کہ نئی دہلی کے لال قلعہ میں موجودہ میوزیم کو بھی توسیع دینے کی تجویز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان تقریبات کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے نیتا جی اور آئی این اے کے ساتھ منسلک اہم تاریخوں کا ایک کلینڈر بھی تیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا کہ یہ تقریبات ہمارے سفارت خانوں اور ہندوستانی ہائی کمیشنوں کے ذریعے ہندوستان سے باہر بھی منعقد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے معززین کے اس اجتماع کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی گراں قدر تجاویز فراہم کیں۔ انہوں نے ان تقریبات کو یادگار تقریبات بنانے میں پورے جوش وخروش اور تندہی کے ساتھ کام کرنے کی ان لوگوں کی پیش کش کا خیر مقدم بھی کیا۔
ثقافت کے سکریٹری جناب رگھویندر سنگھ نے کہا کہ نیتا جی کی 125 ویں سالگرہ میں ، کولکاتا کے وکٹوریہ میموریل میں ایک وسیع نمائش بھی شامل ہوگی۔ میموریل میں پروجیکشن خاکہ بندی کی جائے گی اور کوئی سرکردہ شخصیت نیتا جی سبھاش چندر بوس یادگاری لیکچر دے گا۔ ان تقریبات میں مغربی بنگال میں ‘‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام ’’ کے تحت ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے، جن میں خاص طور پر مغربی بنگال اور راجستھان کی ساجھیداری ہوگی۔
شرکاء نے جو تجاویز پیش کیں، ان میں سے کچھ میں، نیتا جی کے ساتھ ساتھ آئی این اے کے آراکین کے ذریعے تحریر شدہ کچھ کتابوں کی دوبارہ اشاعت کرنا، اسکولوں اور کالجوں میں مختصر لیکچروں کا انعقاد کرنا، نیتا جی کو نوجوانوں کی ایک علامت اور جنین مساوات کے چمپئن کے طور پر پروموٹ کرنا ، سماجی میڈیا پر مختصر ویڈیوز ،نئی ٹیکنالوجیوں کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے سرگرمیوں کو فروغ دینا، نیتاجی پر مطالعات کے لئے فیلو شپ شروع کرنا اور یوم جمہوریہ کی پریڈ میں قیادت کرنے کے لئے آئی این اے کے جاں بازوں کو مدعو کرنے کے علاوہ دیگر تجاویز بھی شامل ہیں۔
********
م ن۔ا ع۔ق ر
(U: 8125)
(ریلیز آئی ڈی: 1680989)
وزیٹر کاؤنٹر : 154