وزارت خزانہ

انکم ٹیکس کے محکمے نے پونے کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی

Posted On: 15 DEC 2020 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍ دسمبر ،        انکم ٹیکس کے محکمے نے 10 دسمبر 2020 کو پونے کے پنویل علاقے میں سرکردہ بلڈروں اور انٹری آپریٹروں کے معاملے میں تلاشی اور سروے کی کارروائی انجام دی۔تلاشی اور سروے کی کارروائی پنویل اور واشی میں 29 مقامات پر انجام دی گئی۔

 گروپ پر کارروائی کے دوران کچھ جعلی کمپنیوں کو غیر حقیقی غیر محفوظ قرضوں کی رہائش گاہوں کی شکل میں گروپ کے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کے فلیٹوں  اور زمین کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز کے ذریعے حاصل کی گئی غیر مجاز آمدنی کو چھپانے کا انکشاف ہوا۔سروے اور تلاشی کے دوران گروپ کے اکاؤنٹس کی کتابوں سے 58 کروڑ روپئے سود سمیت غیر محفوظ قرضوں کے ہاؤسنگ انٹریوں کی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔اس میں زمین کی خریداری کے لیے 5 کروڑ روپئے کے غیر حساب کتاب والے  اخراجات  کے ساتھ ساتھ 10 کروڑ روپئے کے غیر مصدقہ ذیلی کنٹرویکٹ  کے اخراجات کی تفصیل بھی پائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ جس گروپ کا سروے کیا گیا اس کے پاس سے 59 کروڑ روپئے کی سود کے ذریعے کمائی گئی آمدنی کا پتا چلاہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا۔ یہ آمدنی گروپ کی طرف سے زمین کے تعلق سے دی گئی خفیہ پیشگی رقم پر سود کے طور پر کمائی گئی ہے۔ اس رقم کو ضبط کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ انٹری آپریٹروں کے خلاف کی گئی کارروائی سے زمین کی خراداری کے سلسلے میں 5 کروڑ روپئے کی نقد سرمایہ کاری اور مختلف فیضیافتگان کو فراہم کیے گئے تقریباً 11 کروڑ روپئے کا بھی پتا چلاہے۔انٹری آپریٹروں کے بارے میں حاصل کی گئی معلومات کا ابھی تک تجزیہ کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ انکم ٹیکس کے محکمے کی طرف سے تلاشی کی کارروائی کے دوران تقریباً 13.93 کروڑ روپئے بھی پائے گئے ہیں جن کے بارےمیں کوئی وضاحت نہیں کی گئی / یا ان کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا۔ اس طرح سے بے حساب کتاب والی گروپ کی کل آمدنی کا اب تک جو پتا چلا ہے وہ 163 کروڑ روپئے ہے۔اس میں تلاشی اور سروے کے دوران قبضے میں لی گئی نقد رقم بھی شامل ہے۔ مزید برآں ایسے لین دین کے بھی ثبوت ملے ہیں جن کا کتابوں میں کوئی اندراج نہیں تھا۔ اور یہ رقم فلیٹوں اور زمین کی فروخت سے حاصل کی گئی تھی۔ ثبوتوں پر قبضہ  کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8108      

 



(Release ID: 1680889) Visitor Counter : 101