کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کیو سی آئی نے صفائی ستھرائی سے متعلق ریٹنگ آڈٹ ایجنسیوں کے اعتراف کی اسکیم لانچ کی

Posted On: 15 DEC 2020 1:59PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 15 دسمبر/ بھارت کی کوالٹی  کونسل ( کیو سی آئی ) نے ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے صفائی ستھرائی کی درجہ بندی کرنے والی آڈٹ ایجنسیوں کی منظوری کے لئے ایک اسکیم پیش کی ہے تاکہ ملک میں منظور شدہ صفائی ستھرائی  ریٹنگ آڈٹ  ایجنسیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے ۔ اسکیم کی تفصیلات کیو سی آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔

          ایف ایس ایس  اے آئی  کی ‘‘ خوراک سے متعلق ہائیجین  ریٹنگ اسکیم ’’ صارفین  کو براہ راست خوراک  سپلائی  کرنے والے ، چاہے وہ اپنی جگہ پر ہو یا کہیں اور  ، خوراک  کے کاروبار کے لئے سرٹیفکیٹ کا ایک نظام ہے ۔ خوراک  سے  متعلق اداروں  کو خوراک  میں آڈٹ کے وقت ہائیجین  اور حفاظتی  شرائط پر عمل در آمد  کی مناسبت سے درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ ہائیجین  کی درجہ بندی  اسمائیلی کی شکل میں ( 1 سے 5 تک ) میں ہو گی اور سرٹیفکیٹ صارفین  کو نظر آنے والے حصے پر چسپاں  کیا جائے گا ۔  ہائیجین کی ریٹنگ  کرنے والی منظور شدہ  آڈٹ  ایجنسیاں ، ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ مقررہ حفاظتی ضابطوں اور صفائی ستھرائی  کے ضابطوں  پر عمل درآمد  کی تصدیق  کرکے ہائیجین  ریٹنگ  کی ذمہ دار ہوں گی ۔

          اس اسکیم کا مقصد خوراک کی صفائی ستھرائی  اور حفاظتی  معیارات  کو بہتر بنانے کے لئے خوراک کے کاروبار  کی ہمت افزائی کرنا اور صارفین کو ، ان خوراک کے آؤٹ لیٹس  کے بارے میں معلومات  فراہم کرکے ، انہیں  فیصلے کےلئے متبادل فراہم کرنا ہے ۔ سر دست  یہ اسکیم خوراک  فراہم کرنے والے اداروں ( جیسے  ہوٹل ، ریستوراں ، کیفیٹیریا ، ڈھابہ وغیرہ ) مٹھائی کی دوکانوں  ، بیکریوں اور گوشت کی خوردہ دوکانوں پر نافذ ہے ۔

          منظور شدہ ہائیجین  ریٹنگ آڈٹ  ایجنسی ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ  مقررہ خوراک کی صفائی ستھرائی  اور حفاظتی  اقدامات  پر عمل درآمد کی تصدیق  کرے گی ۔

          ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب ارون  سنگھل  نے کہا کہ ہائیجین ریٹنگ صارفین  میں بیداری پیدا کرنے اور خوراک کے کاروباریوں میں اپنے طور پر  ضابطوں کی پابندی  کرنے کی عادت پیدا کرے گی ۔ یہ خوراک کی سپلائی کی کوالٹی کو بہتر  بنائے گی اور اس کے ساتھ ہی مانگ میں بھی اضافہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اہل خوراک کے کاروباریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ہوٹل وغیرہ میں  ہائیجین ریٹنگ کو نافذ کریں ۔

          کیو سی آئی  کے چیئرمین  جناب عادل زین اَل بھائی  نے زور دے کر کہا کہ ہائیجین  ریٹنگ اور اس کی منظوری کی اسکیم ، ایف ایس ایس اے آئی کا ایک شاندار  قدم ہے اور یہ کھانے پینے  کی اشیاء  میں صفائی ستھرائی اور  معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی صارفین  اور خوراک کی خدمات  فراہم کرنے والوں  میں اعتماد پیدا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس اسکیم کی  کامیابی  کے لئے دعا گیر ہوں ۔ 

          کیو سی آئی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ خوراک کی صفائی ستھرائی اور تحفظ ، ملک میں صارفین میں بیداری  پیدا کرنے کا ، خاص طور پر عالمی وباء کے دوران  ایک اہم قدم ہے ۔ یہ قدم صارفین کو  یقینی طور پر درست آؤٹ لیٹ منتخب کرنے اور اس سیکٹر میں بہتری پیدا کرنے میں مددگار ہو گا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8102

 


(Release ID: 1680882) Visitor Counter : 250