وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی اے نے انٹرنیشنل فائنانیشیل سروسز سینٹرز اتھارٹی (بولین ایکسچینج)ضابطوں 2020 کو مشتہر کردیا ہے

Posted On: 13 DEC 2020 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13؍ دسمبر ،          مرکزی بجٹ 2020 میں  خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے گجرات  کے گاندھی نگر کے گفٹ سٹی میں انٹرنیشنل فائنانشیل سروسز سینٹر میں سونے چاندی کے سکوں کی تجارت کا ایک بین الاقوامی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کی پیروی میں  بھارت سرکار نے بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) قانون 2019 کے تحت مالی خدمات کے طور پر مالی مصنوعات اور متعلقہ خدمات کے تعلق سے بولین اسپاٹ ڈلیوری کنٹریکٹ اور بولین ڈیپازیٹری ریسیپٹ کو مشتہر کیا تھا۔

اس ایکسچینج کو چلانے کی ذمے داری آئی ایف ایس سی اے کو دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل فائنانیشل سروسز سیٹرس اتھارٹی (بولین ایکسچینج) ضابطوں 2020 کو اتھارٹی نے اپنی میٹنگ منعقدہ 27 اکتوبر 2020 کو منظوری دی تھی۔ متعلقہ ضابطوں کو مشتہر کردیا گیا ہے اور 11 دسمبر 2020 کے  بھارت کے گزٹ میں شائع کردیا گیا ہے۔

یہ ضابطے بولین ایکسچینج، کلیئرنگ کارپوریشن، ڈیپازیٹری اور والٹس کا احاطہ کرتے ہیں۔ ضابطوں کو 16 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضابطوں کا پہلا حصہ ایکسچینج اور کلیئرنگ کارپوریشنوں سے متعلق ہے جب کہ دوسرا حصہ والٹس اور ڈیپازیٹریز نیز متعلقہ ضابطوں سے متعلق ہے۔

مشتہر شدہ ضابطوں کا مکمل متن آئی ایف ایس سی اے کی ویب سائٹ https://ifsca.gov.in/Regulation دستیاب ہے

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8059      


(Release ID: 1680475) Visitor Counter : 129