سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

تھاورچند گہلوت نے اے ڈی آئی پی کیمپ کا ای۔ افتتاح کیا، مہاراشٹرا کے لاتور کے 8797 دیوانگجن کوسازو سامان اور معاون آلات فراہم کئے

Posted On: 10 DEC 2020 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10دسمبر  :

مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب تھاورچند گہلوت نے آج آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعہ حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ضلع لاتور کے شناخت شدہ دیوانگجن شہریوں (جسمانی طور پر چیلنج شدہ افراد) کے لئے بلاک سطح پر معاون سازو سامان اور آلات کی مفت تقسیم کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ کا ای۔ افتتاح کیا۔ اس تقریب کی صدارت مہاراشٹر حکومت کے سماجی انصاف کے وزیر جناب دھننجئے منڈے نے کی۔ اس موقع پر مہاراشٹر حکومت میں وزیر مملکت شری سنجے بابوراؤ بنسوڑے، جناب سدھاکر ٹکرام شرینگارے ، ممبر پارلیمنٹ ، لاتور اور دیگر مقامی عوامی نمائندے جود تھے۔ محترمہ شکونتلا ڈی گملن ، سکریٹری ، ڈی ای پی ڈبلیوڈی اور ڈاکٹر پربودھ سیٹھ ، جے ایس (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اس تقریب کے دوران مجازی طور پر موجود تھے۔

افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جناب تھاورچند گہلوت نے کہا کہ کووڈ- 19 وبا میں حکومت ہند کی طرف سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ فلاحی اسکیم کا فائدہ معذور افراد کے مفاد میں بلا تعطل جاری رہے۔ اس کوشش میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے لاتور واقع کلیکٹر ہال میں معاون سازو سامان اور آلات کی مفت تقسیم کے لئے آج اے ڈی آئی پی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دیویانگجن افراد کو مفت سازو سامان اور معاون آلات کی فراہمی کے لئے 338.00 کروڑ روپئے کی لاگت سے اے ایل آئی ایم سی او کو ماڈرنائز کیا جارہا ہے۔ سال 2014-15 سے 9،331 اے ڈی آئی پی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 1003.09 کروڑ روپے مالیت کے سازو سامان اور معاون آلات سے 16،87 لاکھ مستفیدین فیضیاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E24R.jpg

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے ان اے ڈی آئی پی کیمپوں کے انعقاد کے دوران 10 گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔ ہمارے ملک میں 186 اسپتال سماعت سے معذور بچوں کے لئے کوچلیر امپلانٹ سرجری کے لئے پینل میں شامل کئے گئے ہیں اور اب تک 2995 سرجریاں کامیابی کے ساتھ انجام دی جا چکی ہیں۔ 19402 موٹرائزڈ ٹرائی سائکلس تقسیم کی گئی ہیں۔

جناب گہلوت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہمارے ملک میں دیوانگجن افراد کی مجموعی فلاح وبہبود کے لئے کئی کارآمد اسکیمیں شروع کی ہیں جیسے قابل رسائی بھارت مہم، دیوانگجن کے لئے اسکالرشپ اسکیمیں، دین دیال دیوانگجن بازآبادکاری اسکیم، ضلع دیوانگجن بازآبادکاری مراکز، دیوانگجن کے لئے ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام اور دیوانگجن کے لئے منفرد آئی ڈی کارڈ۔ وزارت کے تحت انڈین سائن لینگوئج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) نے ایک بہت ہی مفید "6000 الفاظ کی انڈین سائن لینگویج ڈکشنری" تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوانگجن ہمارے ملک کا اٹوٹ انگ ہیں اور ان کی وزارت ان کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح سے وقف ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N85D.jpg

اے ایل آئی ایم سی او نے ضلع لاتور کے 11 مقامات پر کل 8789 مستفدین کی شناخت کی ہے۔ مجموعی طور پر تقریبا 7.25 کروڑ کی لاگت سے 13012 سازو سامان اور معاون آلات مرحلہ وار پہلے سے شناخت شدہ مستفدین میں مختلف مقامات پر بلاک سطح / تعلقہ سطح پر کیمپوں کے ذریعے تقسیم کئے جائیں گے۔

لاتور میں لگائے گئے کیمپوں میں کل 401 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایک موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل کی مالیت 37000 روپے ہے۔ مستحق استفادہ کنندہ کو حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت سبسڈی کے طور پر 25000 روپے کی امداد ملتی ہے۔ .

لاتور میں مرحلہ وار تقسیم کیمپوں کی سیریز میں تقسیم کئے جانے والے مختلف قسم کے ساز وسامان اور آلات میں 1003 ہینڈ پروپیلڈ ٹرائی سائیکل ، 1993 وہیل چیئر ، 191 سی پی چیئر ، 1180 بیساکھی ، 1690 واکنگ اسٹکس ، 817 اسمارٹ کین ، 272 اسمارٹ فون ، بصارت سے معذور افراد کے لئے 193 فولڈنگ کین، 21 بریل کٹ ، 122 رولاٹر ، 3610 ہیئرنگ ایڈ ، 851 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ وغیرہ شامل ہیں۔

مستفدین اور ان کے حاضرین میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے نشستوں کے انتظامات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اسی طرح داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لئے الگ الگ راستے بنائے گئے تھے تاکہ قریبی رابطہ سے بچا جا سکے۔

اس کیمپ کا انعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے تحت آرٹیفیشیل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او)، کانپور کے زیر اہتمام حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت لاتور کی ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ کیمپ کا انعقاد نئے منظور شدہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) کے مطابق کیا گیا تھا۔

******

م ن۔ ن ا۔ م ف

U:7989



(Release ID: 1679892) Visitor Counter : 205