سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری نے بہار میں سون دریا پر 266 کروڑ روپے کی مالیت کے ،کوئلوار پل کا افتتاح کیا


وزیر موصوف نے ریاست میں، بہت سے نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیا

Posted On: 10 DEC 2020 1:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10؍ دسمبر 2020:سڑک نقل وحمل اور  شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں سون دریا پر تعمیر ، تین لین والے ڈیڑھ کلو میٹر طویل کوئلوار برج کا افتتاح کیا۔ اس پل کی تعمیر پر 266 کروڑ روپے کی مجموعی رقم خرچ ہوئی ہے۔ موجودہ دو لین والا  پل  138 برس پرانا ہے، جو کہ  ریل اور  سڑک ٹریفک،  دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی جگہ ایک 6 لین والا  پل بنایا جارہا ہے، جس میں سے تین لین والا  یکطرفہ راستہ  عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کا  راستہ  پورا ہونے کے بعد این ایچ – 922  اور  این ایچ – 30 پر  ٹریفک کا بوجھ نما طور پر ہلکا ہو جائے گا۔ یہ پل بہار اور یوپی کے در میان نقل وحمل کے لئے اہم شاہراہ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے اعلان کیا  کہ بہار کے وزیراعلیٰ جناب نتیش کمار اور  مقامی  رکن پارلیمان جناب راجیو پرتاپ  روڈی  کے ذریعے  تجویز کے مطابق وزارت نے ایک 4 لین والے  ایلی ویٹڈ سڑک کی منظوری دے دی ہے، جو  بھرولی  (بکسر سے حیدریہ) کو جوڑے گی ، جس کا مقصد پرووانچل ایکسپر یس وے کو  رابطہ فراہم کرنا ہے۔ اگلے سال جون تک اس 17 کلو میٹر طویل لنک شاہراہ کے لئے ڈی پی آر تیار ہوجائے گی۔ وزارت نے  70 کلو میٹر  کے مکامہ-  مونگیر شاہراہ کو چوڑا کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کی ڈی پی آر  اگلے سال اپریل تک مکمل کرلی جائے گی۔ اسی طرح مظفر پور – برونی شاہراہ کو  چوڑا کرنے  کا کام  جلد ہی شروع ہوگا۔ کھگڑیا – پورنیہ شاہراہ (این ایچ – 31) کو  چار لین بنانے کی  تجویز  کو بھی منظوری دی جا چکی ہے اور اس کی ڈی پی آر بھی  آئندہ اپریل تک تیار ہو جائے گی۔ مظفر پور- سیتا مڑھی – سونورشا شاہراہ (این ایچ – 77) کو  چار لین  کرنے سے  جنک پور دھام (نیپال)  کا سفر  آسان ہو جائے گا ، جو کہ رام جانکی مارگ کا حصہ ہے۔ اس کی ڈی پی آر  اگلے سال  مئی تک تیار ہو جائے گی۔

 وزیر موصوف نے بہار میں شاہراہوں کے نیٹ کی فروغ کے لئے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کے ذریعے بھیجی گئی تجاویز  کا حوالہ  بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے، سسرام – آرا – پٹنہ گرین فیلڈ پروجیکٹ کے لئے ایک نیا  لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  آرا رنگ روڈ پر  90 فیصد کام کا احاطہ موجودہ تین پروجیکٹوں کے ذریعے کیا جائے گا۔ بجلی اور  جدید  نیز  قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے اس برج کے افتتاح پر  اظہار مسرت کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور شاہراہوں کے وزیر  جناب نتن گڈکری کا ، بہار کے آرا خطے میں سڑکوں اور شاہراہوں کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاہراہوں کے وزیر  سے  درخواست کی کہ پٹنہ- آرا – بکسر  شاہراہ کے ساتھ   پٹنہ – آرا – سسرام گرین فیلڈ پروجیکٹ کے لئے رنگ روڈ کی بھی  منظوری  دیں۔

 جناب گڈکری نے مطلع کیا  کہ بہار  میں 30000  کروڑ روپے مالیت کے  شاہراہوں کے کام   جاری ہیں۔ آراضی کے سرکاری حصول کے لئے معاوضہ کے طور پر  4600  کروڑ روپے کی رقم  ادا کیا جا چکی ہے۔ وزیراعظم کے پیکج کے تحت ، جس میں  1459 کلو میٹرو کے 24 پروجیکٹ  شامل ہیں،  875 کلو میٹر  سے زیادہ  حصے پر کام چل رہا ہے۔ اس کے تحت  125  کلو میٹر  کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور  آئندہ مارچ تک  دیگر 459 کلو میٹر کے لئے  ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی آر ایف کے تحت 2097 کروڑ  روپے مالیت کے  کام  بہار میں پچھلے 6 سالوں میں منظور کئے گئے ہیں، جن میں سے 1281  کروڑ روپے  ابھی تک جاری کئے جاچکے ہیں۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ  1478 کروڑ روپے مالیت کے  7 کلو میٹر  طویل 4 لین والا  کوشی  برج  توقع ہے کہ  سن 2023 تک  مکمل کرلیا جائے گا۔ 1110 کروڑ روپے مالیت کے  4 کلو میٹر طویل وکرم شیلا برج  کے لئے  ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور  توقع ہے کہ  اس کی تعمیر  سن 2024 تک  پائے تکمیل تک پہنچ جائے گی۔48 کلو میٹر کے اندر اندر  باقی  بکسر برج روڈ پروجیکٹ  پر کام  اگلے سال پورا  ہوجائے گا۔ یہ پل  250 کلو میٹر  کا  ایک متبادل روٹ فراہم کرے گا، جس میں  سفر کے لئے  6 سے 8 گھنٹے لگیں گے۔ 1900 کروڑ روپے کی مالیت والے  6 کلو میٹر طویل   صاحب گنج برج  کے لئے  ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے، جو کہ بہار  اور جھارکھنڈ کو  جوڑے گا۔ نیز  اس کی  تکمیل  کا ہدف  سن 2024 تک مقرر کیا گیا ہے۔ پٹنہ میں دریائے گنگا پر  دو لین والے  باقی ماندہ برج پر  کام بھی  آئندہ برس مکمل کرلیا جائے گا۔ اس 5.5 کلو میٹر  طویل پل کی  از سر نو تعمیر پر  1742 کروڑ روپے  خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے  پٹنہ میں  موجودہ پل کے نزدیک  گنگا پر  5 کلو میٹر طویل  ایک نئے 4 لین کے پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا، جس کے لئے  گزشتہ اکتوبر میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ یہ ایک  منفرد  پل ہوگا ، جس میں 242 میٹر  کا وسیع  علاقہ کھلا ہو ا ہوگا، جس کے باعث اس کے نیچے سے  بڑے بحری جہاز  بھی گزر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام جانکی مارگ آیودھیا اور  جنکپوری (نیپال)  کے درمیان تعمیر کیا جار ہا ہے جس میں سے 240 کلو میٹر کا حصہ بہار میں ہے اور اس پر  2700 کروڑ روپے  کی  لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ  170 کلو میٹر حصے پر  کام  اگلے سال جون تک پورا کرلیا جائے گا، باقی ماندہ 63 کلو میٹر  کے حصے پر  کام کا آغاز مارچ 2021 میں ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ  نتیش کمار، نائب وزرائے اعلیٰ جناب ترکشور پرساد اور  محترمہ رینو دیوی،  مرکزی وزراء جناب آر کے سنگھ اور جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، بہت سے ریاستی  وزراء اور  مرکز اور ریاست کے اعلیٰ حکام بھی  موجود تھے۔

*************

م ن۔اع ۔ق ر

(10.12.2020)

U-7981


(Release ID: 1679637) Visitor Counter : 245