وزارت خزانہ

جی ایس ٹی معاوضہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے، بیک ٹو بیک قرضے کے طور پر ،ریاستوں کو 6000 کروڑ روپے کی ،چھٹی قسط جاری کردی گئی


ابھی تک 36000  کروڑ روپے کی رقم جاری کی جاچکی ہے

یہ رقم ،ریاستوں کو دی گئی 106830 کروڑ روپے کی اضافی قرضہ جاتی اجازت کے علاوہ ہے

Posted On: 09 DEC 2020 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09؍ دسمبر 2020: وزارت خزانہ نے ریاستوں کو جی ایس ٹی کی معاوضے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 6000 کروڑ روپے کی ہفتہ وار  قسط جاری کردی ہے۔ اس میں سے 5516.60 کروڑ روپے  23 ریاستوں کو جاری کئے گئے ہیں اور  483.40 کروڑ روپے کی رقم  مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں کو جاری کئے گئے ہیں ، جہاں قانون ساز اسمبلی موجود ہیں(دہلی ، جموں و کشمیر اور  پڈوچیری) اور جو  جی ایس ٹی کونسل کے ارکان ہیں۔ باقی ماندہ 5 ریاستیں، اروناچل پردیش ، منی پور ،  میزورم، ناگالینڈ اور سکم میں جی ایس ٹی کے نفاذ  کے ضمن میں محصول میں کوئی کمی نہیں ہے۔

حکومت ہند کے خصوصی قرضہ جاتی  ونڈو کے ذریعے ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اس رقم کو قرضے کے طور پر فراہم کرارہی ہے تاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے ضمن میں حاصل ہونے والے محصول میں 1.10 لاکھ کروڑ روپے کی  تخمینی  کمی کو  پورا کیا جاسکے۔

اس ہفتے  جو رقم جاری کی گئی ہے، وہ  ریاستوں کو اس طرح کے فراہم کردہ  فنڈس کی چھٹی قسط ہے۔ یہ رقم  اس ہفتے  4.2089 فیصد  کی شرح سود پر قرض دی گئی ہے۔ ابھی تک مرکزی سرکار نے 4.7106 فیصدی کی اوسط  شرح سود پر خصوصی قرضی جاتی ونڈو کے ذریعے 36000 کروڑ روپے کی  رقم  قرض کے طور پر فراہم کی ہے۔

جی ایس ٹی نفاذ کے ضمن میں محصول میں کمی کو پورا کرنے کے لئے خصوصی قرضہ جاتی ونڈو کے ذریعے فنڈس فراہم کرنے کے علاوہ ہندوستان کی سرکار نے اضافی قرضہ جاتی اجازت بھی فراہم کی ہے، جو کہ ریاستوں کے جی ایس ڈی پی کی  0.5 فیصد کے برابر ہے۔ یہ ان ریاستوں کو فراہم کی گئی ہے، جنہوں نے جی ایس ٹی  معاوضے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اختیار -1 کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا مقصد  اضافی  مالیاتی  وسائل کو متحرک کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ ابھی تک اس گنجائش  کے تحت 28 ریاستوں کو 106830 کروڑ روپے کی اضافی  رقم قرضے پر دینے کے لئے اجازت دی جا چکی ہے۔

28 ریاستوں کو  دی گئی  اضافی قرضہ جاتی اجازت  کی منظوری کی رقم نیز  خصوصی  ونڈو کے ذریعے حاصل شدہ  فنڈس کی رقم  اور  ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ  رقم  کی تفصیلات  درج ذیل ضمیمہ میں درج ہیں:

09-12-2020 تک  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، جی ایس ڈی پی کی 0.50 فیصد  کے اضافی  قرضے اور  خصوصی ونڈو کے ذریعے حاصل کردہ فنڈس کی  جاری رقم کی ریاست وار  تفصیل:

 

نمبر شمار

ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

ریاستوں کو دی گئی 0.50 فیصد کے اضافی قرضے

ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خصوصی ونڈو کے ذریعے حاصل کردہ فنڈس کی رقم

1

آندھرا پردیس

5051

929.97

2

*ارونا چل پردیش

143

0.00

3

آسام

1869

400.24

4

بہار

3231

1571.14

5

چھتیس گڑھ

1792

169.26

6

گوا

446

337.93

7

گجرات

8704

3710.87

8

ہریانہ

4293

1751.33

9

ہماچل پردیش

877

690.95

10

جھارکھنڈ

1765

91.95

11

کرناٹک

9018

4992.85

12

کیرالہ

4,522

642.12

13

مدھیہ پردیش

4746

1827.79

14

 مہاراشٹر

15394

4820.05

15

*منی پور

151

0.00

16

میگھالیہ

194

44.99

17

میزورم *

132

0.00

18

ناگالینڈ *

157

0.00

19

اڈیشہ

2858

1538.05

20

پنجاب

3033

930.88

21

راجستھان

5462

1157.77

22

سکم *

156

0.00

23

تمل ناڈو

9627

2511.68

24

تلنگانہ

5017

429.45

25

تریپورہ

297

91.20

26

اترپردیش

9703

2417.25

27

اتراکھنڈ

1405

932.19

28

مغربی بنگال

6787

493.45

 

میزان (اے):

106830

32483.36

1

دہلی

لاگو نہیں

2360.08

2

جموں وکشمیر

لاگو نہیں

914.22

3

 پڈوچیری

لاگو نہیں

242.34

 

میزان (بی) :

لاگو نہیں

3516.64

 

کُل میزان (اے + بی)

106830

36000.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • ریاستوں میں ‘صفر’ جی ایس ٹی معاوضے کی کمی۔

 

********

م ن۔ا ع۔ق ر

(10.12.2020)

U-7974



(Release ID: 1679616) Visitor Counter : 232