سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹرہرش وردھن لداخ میں زیادہ اونچائی والے ڈی آرڈی اوکے دفاعی ادارے کے ذریعہ منعقدہ آئی آئی ایس ایف 2020کی تعارفی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا
ورچوئل پلیٹ فارم آئی آئی ایس ایف -2020کاانعقاد سائنس ، ٹکنالوجی اورجدت طرازی کے تمام فریقوں کے درمیان سائنسی رجحان کی پرورش کے جذبے کی عکاسی کرتاہے :ڈاکٹرہرش وردھن
Posted On:
08 DEC 2020 6:02PM by PIB Delhi
سائنس وٹکنالوجی ، زمینی سائنس اورصحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر،ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاہے کہ اس سال کووڈ -19کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف )-2020کاانعقادسائنس سائنس ، ٹکنالوجی اورجدت طرازی کے تمام فریقوں کے درمیان سائنسی رجحان کی پرورش کے جذبے کی عکاسی کرتاہے۔ وہ لداخ میں دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ، ڈی آرڈی اوکے زیادہ اونچائی پر تحقیق کے دفاعی ادارے ( ڈی آئی ایچ اے آر) کے ذریعہ آئی آئی ایس ایف -2020کے ذریعہ آئی آئی ایس ایف -2020کی تعارفی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپرویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
ورچوئل تقریب میں شرکت کرنے والوں میں یوٹی لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرآرکے ماتھر ، لداخ سے رکن پارلیمنٹ جمیانگ سیرنگ نام گیال ، لداخ ،لیہہ میں ایل اے ایچ ڈی سی کے چیف ایگزیکیٹوکونسلر کاشی گیال سن ، ڈی ڈی آراینڈ ڈی کے سکریٹری اورڈی آرڈی اوکے چیئرمین ڈاکٹرجی ستیش ریڈی ، ڈی آئی ایچ اے آرکے ڈائرکٹر، ڈاکٹراوپی چورسیااور ڈی آرڈی اوکے ڈی ایس اورڈی جی ( ایل ایس ) ڈاکٹراے کے سنگھ شامل تھے ۔
ڈاکٹرہرش وردھن نے امید ظاہرکی کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کے ذریعہ آئی آئی ایس ایف صرف ایک کلک میں ملک کے دوردراز علاقوں کو یکجاکرسکے گی اور آئی آئی ایس ایف کے انعقاد کے مقاصد کوپوراکرنے میں مدد کرے گی ۔ اس فیسٹول میں سائنس وٹکنالوجی اور متعلقہ اداروں کے تمام فریقوں کے ساتھ اس فیسٹول کی شاندارکامیابی کی تمناکرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ آئی آئی ایس ایف -2020میں 10000سے زیادہ تحقیق کاروں ، سائنسدانوں اورمختلف موضوعات کے ماہرین کویکجاکرنے کی تجویز ہے جو اپنے تحقیقی کاموں کے نتائج پرتبادلہ خیال کریں گے اور تحقیقی موضوعات کی نشاندہی کے لئے اختراعی نظریات کاتبادلہ کریں گے ۔
ڈاکٹرہرش وردھن نے وضاحت کی کہ آئی آئی ایس ایف -2020کا موضوع ‘‘خود کفیل بھارت اور عالمی بہبود کے لئے سائنس ’’ موجودہ صورتحال میں بہت اہم ہے اوریہ آتم نربھربھارت کے ویژن کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے سائنس اورٹکنالوجی کو آگے بڑھائے گا۔ انھوں نے کہاکہ آئی آئی ایس ایف ایک ایسی سالانہ تقریب ہے جس کا طلبااور سائنس سے محبت کرنے والے زندگی کے ہرشعبے کے شہری بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
لیہہ میں 11500فٹ کی اونچائی پرواقع ڈی آرڈی او کے زیادہ اونچائی والے دفاعی تحقیق کے ادارے ، ڈی آئی ایچ اے آرکو لداخ خطے میں اس کے منفرد تعاون اورمقامی آبادی اور فوج کے نواجوں کے سائنسی فروغ کے ساتھ رہن سہن کے حالات کو بہتربنانے اورعسکری اہمیت کے حامل علاقے میں فوج کی مدد کے لئے منفرد تعاون کی وجہ سے منتخب کیاگیاہے ۔ ڈاکٹرہرش وردھن نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیاکہ آج لداخ میں کسان مختلف قسم کے پھل اورسبزیاں اگارہے ہیں جوچند دہائیوں پہلے ممکن نہیں تھا۔ انھوں نے کہاکہ مجھے اس بات پربھی کافی اطمینان ہواکہ اس سیریزکی ایک تعارفی تقریب نئے قائم شدہ مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ میں منعقد کی جارہی ہے ۔
مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کے گورنر آرکے ماتھرنے اپنے خطاب میں عوام کے سماجی –اقتصادی معیارکو بہتربنانے اور سرحدی رکاوٹوں کے باوجود ملک کے ہرکونے میں صلاحیت سازی کے لئے سائنس اورٹکنالوجی کے رول کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہاکہ لداخ جیسے خطے میں ، جہاں کاسخت ترین ماحول انسانوں اورجانوروں کی بقاکے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ، یہ بہت زیادہ موزوں ہے ۔
لداخ کے ایم پی جناب جامیانگ سیرنگ نام گیال اپنے خطاب میں ڈی آئی ایچ اے آرکے ذریعہ لداخ میں مختلف قسم کی سبزیوں کی دستیابی میں اضافے کے لئے مناسب ٹکنالوجی تیارکرنے میں دیئے گئے تعاون کے بارے میں بتایا۔
ڈی آئی ایچ اے آرکے ڈائرکٹراورلیہہ میں اس تقریب کے کوآرڈینیٹرڈاکٹراوپی چورسیا نے اپنے خیرمقدمی خطبے میں لداخ جیسے دوردراز مقام پراس طرح کی تقریب کا انعقاد کرنے کی اہمیت کو اجاگرکیا۔
اس تقریب میں انتظامیہ ، پالیسی ، تعلیم، زراعت ، صنعت کاری جیسے شعبوں اورطلبانے آن لائن میڈیا کے ذریعہ شرکت کی ۔
چھٹا بھارت بین الاقوامی سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف ) -2020ورچوئل طریقے سے 22سے 25دسمبر 2020کو منعقد کیاجارہاہے ۔
یہ ورچوئل پلیٹ فارم پرسب سے بڑاسائنس فیسٹول ہے ۔آئی آئی ایس ایف اس سال پانچ مختلف زمروں میں گنیزورلڈ ریکارڈ میں شمولیت کی کوشش کررہاہے ۔
***************
م ن ۔و ا۔ع آ
U-7941
(Release ID: 1679311)
Visitor Counter : 231