مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی ایم سی 2020، دن1-وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  افتتاحی تقریر سے ورچوئل پروگرام کاآغاز؛ بھارت میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک کی منتقلی پر 5 مختلف اجلاس کا انعقاد


پہلے اجلاس کا موضوع تھا‘صنعت4.0 – اسمارٹ کام کے مقامات اور صنعتیں، خودکاری کا طریقہ’

‘کل کے نیٹ ورک’ اور ‘ ڈیجیٹل تقسیم کو دور کرنا’ پر مذاکرہ کے ساتھ سی ٹی او اور سی ای او کا انعقاد

ایکسینچر کے ساتھ ٹیلکو کلاوٹ پر بھی اجلاس منعقد کیا گیا

‘5 جی سے آگے:معیارات کی اگلی نسل کے لئے ای یو- آئی این تعاون کی تشکیل’ پر ای ٹی ایس آئی/ این ڈی آئی سی  او کے ساتھ سیشن کا انعقاد

Posted On: 08 DEC 2020 7:51PM by PIB Delhi

اپنی گزشتہ تقریبات کی کامیابی کو دہراتے ہوئے انڈین موبائل کانگریس 2020 کا پہلا دن پورے جوش وخروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پہلے دن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی افتتاحی تقریر کے ذریعہ نہ صرف شرکاء کا خیر مقدم کیاگیا بلکہ اس میں نامور صنعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور مستقبل کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر اظہار خیال کیا۔ پہلے دن 5 الگ الگ اجلاس منعقد کئے گئے۔ان کے تحت‘ صنعت 4.0-اسمارٹ کام کے مقامات اور صنعتیں،خودکاری کا طریقہ’؛‘ سی ٹی او کانکلیو-کل کےنیٹ ورک -5 جی کو فعال بنانے کے لئے نیٹ ورک کی منتقلی’؛‘ سی ای او کانکلیو- شمولیتی اختراع- ڈیجٹیل تقسیم کو دور کرنا’؛‘ ٹیلکو کلاوڈ- نیٹ ورک منتقلی کے لئے محاذ’ اور‘ 5 جی سے آگے: معیارات کی  اگلی نسل کے لئے ای یو – آئی این تعاون کی تشکیل’ موضوعات پر مذاکرے کئے گئے۔

 دن کاآغاز محکمہ مواصلات کے سکریٹری(ٹی) اور ڈیجٹیل کمیونی کیشنز کمیشن کے چیئرمین جناب  انشو پرکاش کے حوصلہ افزا  استقبالیہ سے ہوا۔اس کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین جناب مکیش امبانی اور بھارتی انٹر پرائزز کے چیئرمین جناب سنیل بھارتی متل کی تقاریر ہوئیں۔اس کے بعد وزیرمملکت برائے ترسیل، تعلیم اور الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیرمملکت جناب سنجے دھوترے؛ مواصلات،  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانونی انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے خطاب کیا۔افتتاحی تقریر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کی گئی۔ اس کے بعد لیفٹینٹ جنرل ڈاکٹر ایس پی کوچھر ، ڈی جی، سی او اے آئی نے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کے خطاب کے بعد جناب ننزیو مرٹیلو، سینئر نائب صدر اور سربراہ، مارکیٹ ایریا ، جنوبی مشرقی  ایشیا،اوشیانیا اور بھارت، ایرکسن؛ جناب ارون کمار، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر،  بھارت  میں کے  پی ایم جی؛ جناب گوپال وٹل، مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر  (بھارت اور جنوبی ایشیا)، بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ ؛جناب سنجے مشرووالا، مینجنگ ڈائریکٹر، ریلائنس جیو انفو کام؛ جناب رویندر ٹکر، مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ووڈا فون آئیڈیا لمٹیڈ نے تقاریر کیں اور شکریہ کا ووٹ انڈیا موبائل کانگریس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی رام کرشن نے دیا۔

افتتاحی تقریر کے بعد‘ صنعت 4.0-اسمارٹ کام کے مقامات اور صنعتیں، خودکاری کا طریقہ’ پر اجلاس ہوا۔ اس کی نظامت کے پی ایم جی انڈیا کے سوشانت ربڑا کے ذریعہ کی گئی اور اس میں نوکیا انٹر پرائزز،سیسکو سسٹم کارپوریشن، ڈیل ڈی ایم سی، ایرکسن، الٹران ٹیکنالوجیز، ریڈ ہیٹ،ٹرومائنڈ سافٹ ویئر سسٹمز، سی اینا انڈیا، کے پی ایم جی انڈیا اور بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ جیسی بڑی صنعتوں نے شرکت کی۔

اس کے بعد‘ سی ٹی او کانکلیو-کل کےنیٹ ورک -5 جی کو فعال بنانے کے لئے نیٹ ورک کی منتقلی’ پر ا جلاس ہوا۔اس میں ڈیل ٹیکنالوجی، ربن کمیونی کیشنز، ایرکسن،کے پی ایم جی ایشیا بحرالکاہل، ریڈ ہیٹ  انکارپوریشن، نوکیا انڈیا، بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ، ریلائنس جیو انفو کام، ووڈا  فون آئیڈیا لمٹیڈ، ایس ٹی ایل فیس بک،ات یکت ڈیجٹیل سالوشنز جیسی تنظیموں نے شرکت کی۔

اسی طرح‘ سی ای او کانکلیو- شمولیتی اختراع- ڈیجٹیل تقسیم کو دور کرنا’موضوع پر ہونے والے اجلاس میں مرکزی دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار(آئی اے ایس) نے شرکت کی۔

اس کے بعد‘ ٹیلکو کلاوڈ- نیٹ ورک منتقلی کے لئے محاذ’ موضوع پر ہونے والے اجلاس میں ریڈ ہیٹ انکارپوریشن، بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ، ووڈا فون آئیڈیا لمٹیڈ، کے پی ایم جی انڈیا، ریلائنس جیو انفوکام، ایرکسن، ربن کمیونی کیشنز، ماوینیر، نوکیا، سی اینا انڈیا لمٹیڈ اور ایس ٹی ایل نے شرکت کی۔

 5 جی کے مستقبل کے لئے زمین ہموار کرتے ہوئے پہلے دن کا اختتام‘ 5 جی سے آگے: معیارات کی  اگلی نسل کے لئے ای یو – آئی این تعاون کی تشکیل’ کے موضوع پر بات چیت کے ساتھ ہوا۔ اس اجلاس میں ڈی جی کنکٹ، نیتی آیوگ، ای ٹی آئی، ڈی ڈی جی(ایس- آر- آئی)، ٹی ایس ڈی ایس آئی، سی- ڈاٹ، سی او اے آئی، 5 جی آئی اے اور یورپی یونین کے  نمائندے نے شرکت کی۔

 

 

******

 

م ن۔  ق ت۔ ر ض

U-NO.7933



(Release ID: 1679305) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil