وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی گروگرام نے مال کے بنا چالان پر غیر قانونی طور سے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ لینے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا

Posted On: 08 DEC 2020 4:12PM by PIB Delhi

ہریانہ میں گروگرام زونل یونٹ (جی زیڈ یو) کے جی ایس ٹی انٹلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے نئی دلی کے رہنے والے ایک شخص راجیش کیسرا کو گرفتار کیا ہے۔ راجیش کو آئی جی ایس ٹی دھوکہ دھڑی اور سامان کے بغیر چالان پر غیر قانونی طور سے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور زیادہ برآمد دکھا کر آئی جی ایس ٹی ریفنڈ کے ذریعے سے پیسے کے لین دین کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔

اب تک کی تفتیش سے واضح ہوتا ہے کہ راجیش کیسرا نے میسرس ایس کے ٹریڈرس جس میں جناب سشیل کمار گوئل نام کے ڈائریکٹر تھے اور میسرس آر-کے انٹرپرائزیز نام سے دو کمپنیاں بنائی تھیں اور وہ ان کمپنیوں کو کنٹرول کرتے تھے۔ یہ دونوں کمپنیاں بالترتیب نئی دلی اور فرید آباد میں تھیں۔ میسرس ایس کے ٹریڈرس نے مال کے ساتھ بنا چاان پر 3.47 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی والی آئی ٹی سی لینے دینے کا فائدہ اٹھایا ہے۔

اس کے علاوہ میسرس آر- کے انٹرپرائز نے مال کے ساتھ بنا چالان پر 5.25 کروڑ روپے کی دھوکہ دھڑی والی آئی ٹی سی دینے لینے کا  فائدہ اٹھایا ہے۔

درج کیے گئے دستاویزی ثبوتوں اور بیانات کی بنیاد پر دلی این سی آر خطے کے کئی مقامات پر کی گئی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ راجیش کیسرا، میسرس ایس کے ٹریڈرس کا حقیقی کنٹرولر اور میسرس آر-کے انٹرپرائزیز کے مالک تھے۔ یہ دونوں کمپنیاں 8.72 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا غلط فائدہ اٹھانے کے کام میں ملوث تھیں۔

راجیش کیسرا کو 7 دسمبر 2020 کو گرفتار کیاگیا تھا اور ڈیوٹی ایم ایم دلی کے سامنے پیش کیاگیا، جنہوں نے ملزم کو عدالتی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ کل 8.72 کروڑ روپے سے زیادہ کے ناجائز آئی ٹی سی کو ملزم کے ذریعے دیا گیا ہے، جن کا بعد میں آئی جی ایس ٹی ری فنڈ کا غلط طریقے سے فائدہ اٹھانے کے لئے استعمال کیاگیا تھا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

**************

     م ن، ح ا، ع ر

08-12-2020

U-7921



(Release ID: 1679297) Visitor Counter : 135


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil