محنت اور روزگار کی وزارت

کارکنوں کو بہترطبی خدمات فراہم کرانے کے لئے ای ایس آئی سی کی اہم پالیسی ساز پہل

Posted On: 08 DEC 2020 8:04PM by PIB Delhi

محنت وروزگارکے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمارگنگوارکی صدارت میں کل ملازمین کے ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی )کی منعقد183ویں میٹنگ کے دوران کارکنوں کے لئے طبی خدمات اوردیگر فوائدکی تقسیم میں بہتری کے لئے کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201208-WA0007KCEV.jpg

ای ایس آئی سی اسکیم کے تحت بیمہ والے کارکنوں اور ان کی زیرکفالت افراد کو طبی خدمات خاص طورسے ریاستی حکومتوں کے لئے چلائےجارہے اسپتالوں اور ادویاتی مراکز کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس وقت پورے ملک میں تقریبا 1520ای ایس آئی ڈسپنسری اور 159اسپتال ہیں ، جن میں سے 45ڈسپنسری اور49اسپتال سیدھے ای ایس آئی سی کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں جب کہ بقیہ ڈسپنسری اوراسپتال متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں ۔خراب طبی آلات اورڈاکٹروں کی کمی کے سبب ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ای ایس آئی اسپتالوں کے بارے میں کئی نمائندگی موصول ہوئی ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201208-WA0006ZM0V.jpg

کارکنوں اورملازمین دونوں کی مانگ کے ساتھ مستفیدین کو بہترطبی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے 7جنوری، 2020کو منعقد میٹنگ میں ای ایس آئی کارپوریشن میں سبھی نوتعمیر اسپتالوں کو براہ راست چلانے کا فیصلہ لیاہے ۔جنھیں مستقبل میں  منظورنہیں کیاگیاہے سوائے جب تک کہ ریاستی حکومت اسپتال چلانے کے لئے خود زورنہ دے ۔

حالیہ برسوں میں ای ایس آئی کوریج میں توسیع اورکئی شعبوں ای ایس آئی کے کمزور بنیادی طبی ڈھانچے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ای ایس آئی کارپوریشن نے اب فیصلہ کیاہے کہ جن شعبوں کے 10کلومیٹرکے دائرے میں ای ایس آئی کا بنیادی ڈھانچہ دستیاب نہیں ہے وہاں مستفیدین سیدھے اوپی ڈی خدمات میں طبی صلاح کے لئے ای آئی ایس سی  ڈسپنسری یا اسپتال سے ریفرل کے بغیرای ایس آئی سی کی فہرست شامل کسی اسپتال یاآیوشمان بھارت یوجنا کے تحت فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ایسے معاملوں میں اگرداخل کرکے علاج کی ضرورت ہوتی ہے تو فہرست میں شامل اسپتال ای ایس آئی سےمنظورشدہ اتھارٹی سے آن لائن سسٹم کے ذریعہ مقررہ  میعاد کے اندراجازت حاصل کرے گا۔

دہلی /این سی آرمیں چنندہ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں نیفرولوجی ، یورولوجی اور آنکولوجی سمیت کارڈیولوجی میں سپراسپیشلٹی  خدمات کومضبوط کیاجائے گااوراسے مرحلہ وارطریقےسے پورے ملک میں دیگر ای ایس آئی سی اسپتالوں تک بڑھایاجائے گا۔

ای ایس آئی سی ملک بھرکے ای ایس آئی سی اسپتالوں میں رکھ رکھاؤ،ہاؤس کیپنگ مریض کی مدد ، مریض کا تحفظ اور دیگر معاون سرگرمیوں کے لئے اسپتال کی انتظامیہ یا طبی نگہداشت کی انتظامیہ میں مہارت کے ساتھ اسپتال کے منیجروں کو شامل کرے گا۔

ملازمین کے ریاستی بیمہ کارپوریشن نے اٹل بیمہ حاصل کرنے والے افراد کی فلاحی اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگارہونے والے کارکنوں کو 6مہینے یعنی 30جون ،2021تک کے لئے زیادہ سے زیادہ 90دنوں تک اوسط تنخواہ کے 50فیصد کے برابر راحت دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ ساتھ ہی اس اسکیم کو آگے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ۔ اہل ملازم اپنے دعوے ای ایس آئی  سی پورٹل (www.esic.in)  پرموبائل نمبر،آدھار اوربینک کی تفصیلات  کے ساتھ درج کرسکتے ہیں ۔

***************

م ن ۔ ق ت۔ع آ

U-7939


(Release ID: 1679295) Visitor Counter : 215