وزارت آیوش

آیوش کی وزارت اور آئی سی سی آر یوگا کو عالمی پیمانہ پررائج اور پرموٹ کرنے کی غرض سے یکجا ہو کر مشترکہ کوششیں کریں گے

Posted On: 08 DEC 2020 6:31PM by PIB Delhi

 آج نئی دہلی میں آیوش کی وزارت  اور ثقافتی تعلقات کی بھارتی کونسل( آئی سی سی آر) کے درمیان تعاون کی سرگرمیوں کی ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ میں جو کہ یوگا کو عالمی پیمانہ پر فروغ دینے کے لئے ہوئی تھی۔میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ یوگا کو دنیا کے مختلف ممالک میں فروغ دینے کے لئے دونوں اپنے مشترکہ کوششوں کو تیز کریں گے۔ آئی سی سی آر کے صدر ڈاکٹر ونےسہاسرابدھے اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیجا نے اس جائزہ میٹنگ میں مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دنیا بھر میں یوگا کو مصدقہ طور پر پرموٹ کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر یوگا سرٹیفکیشن بورڈ( وائی سی بی) کےسرٹیفکیشن فریم ورک کو استعمال کیاجائے گا۔

یوگا سرٹیفکیشن بورڈ( وائی سی بی) اور مرار جی ڈیسائی قومی انسٹی ٹیوٹ برائے یوگا( ایم ڈی این آئی وائی)،  جو کہ یوگا کے شعبے میں آیوش کی وزارت کے تحت کام کرتے ہیں، نے آئی سی سی آر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد دنیا بھرمیں یوگا کو مقبول بنانا ہے۔وائی سی بی نے آئی سی سی آر کے ساتھ ساجھے داری کرکے اسے وائی سی بی کی  پرسنل سرٹیفکیشن باڈی ( پی آر سی بی)کے طور پر مقرر کیا ہے۔ آئی سی سی آر نے ،  جو کہ ہندوستان کی ثقافتی تعلقات سے تعلق رکھنے والے پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل اور ان کے نفاذ میں فعال طور پر ملوث ہے،کو وائی سی بی کی شکل میں ایک قدرتی ساجھے دار مل گیا۔ آئی سی سی آر نے ایم ڈی این آئی وائی کے ساتھ جس مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں اس کا مقصد دنیا بھر میں یوگا کی تربیت کو فروغ دینا ہے۔

وائی سی بی کے ساتھ آئی سی سی آر کے تعاون کے ایک حصے کے طور پر بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کو یوگا کے پیشہ وار نہ افراد کو سرٹیفکیشن دینے کے لئے استعمال کیاجائے گا جو کہ پی آر سی بی نیز  وائی سی بی کے رہنما خطوط  میں  مذکورہ  یوگا اداروں اور مراکز کے منظور شدہ زمروں کے مطابق ہوگا۔ بیرون ملک سفارتخانے متعلقہ ملک میں یوگا کو معیار کے مطابق بنانے کے لئے وائی سی بی کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔

مزید برآں، ایم ڈی این آئی وائی کے ساتھ ساجھے داری کے لئے، آئی سی سی آر بیرون ملک یوگا کے پیشہ وارانہ افراد، یوگا کے اداروں اور مراکز کو یوگا میں مصدقہ پریکٹسوں کی پیروی کرنے کی ضرورت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔آئی سی سی آر بیرون ملک یوگا کے اداروں اور مراکز کو نامزد منظوری بھی دے گا۔

میٹنگ میں یہ محسوس کیاگیا کہ دنیا بھر میں یوگا میں مصدقہ تربیت کا مطالبہ بڑھ رہا ہے، اس کی وجہ سے یوگا کی تجارتی توسیع ہوئی اور اس میں ایسے تربیتی اداروں کا چہرہ سامنے آیا جن کامعیار مشتبہ ہے۔ان میں سے بہت سے ایسے تربیت کاروں کو ملازم رکھتے ہیں جن کے پاس نہ تو کوئی اہلیت ہے اور  یہ یوگا کےایسے کورسوں کی پیش کش کرتے ہیں جو کہ ذیلی طور پر معیاری اورغیر  مصدقہ ہیں۔یوگا سرٹیفکیشن بورڈ، یوگا کی مصدقہ ہندوستانی روایت  کی، تدریس اورتربیت کو معیاری بنا کر اس معاملے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو کہ وہ اداروں کے ساتھ تعاون کرکے، اداروں کو منظوری دے کر اور  یوگا  کے پیشہ وارانہ افراد کو سرٹیفکیشن کے ذریعہ یہ کام انجام دیتا ہے۔ اس سے صحت مند معاشرے اور صحت مند اقوام کے لئے قابل ذکر خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ آر سی سی آئی کا وسیع بین الاقوامی نیٹ ورک بڑی تعداد غیرممالک میں یوگا میں سرٹیفکیشن کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ اس سے امکانی آموزش کاروں کو اس بات کی یقین دہانی ہوسکے گی کہ ان اداروں کے ذریعہ پیش کردہ تربیت مصدقہ ہے نیز  اعلی معیاری ہے۔

جائزہ میٹنگ میں دیگر نکات پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں وائی سی بی کے ذریعہ یوگا کے سرٹیفکیشن کے امکانات، اندازہ قدر کے ریمورٹ کایوسکس کو فروغ دینا جنہیں وائی سی بی سرٹیفکیشن کو دور دراز کے علاقوں میں  کارگر بنانے کے لئے مختلف ملکوں میں تعینات کیاجانا شامل ہیں۔اس میں عالمی پیمانہ پر آیوروید کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری کے امکانات اور یوگا کی مصدقہ کتابوں کے تصدیق کے لئے وائی سی بی کی ضرورت بھی شامل ہیں۔ یہ طے کیاگیا کہ مقررہ مدت میں ان مقاصد کے لئے کام کو پورا کیاجائے گا۔

 

******

 

م ن۔  ا ع۔ ر ض

U-NO.7934


(Release ID: 1679290) Visitor Counter : 233