بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے اوڈیشہ ہائیڈرو پاور کارپوریشن لمیٹڈ (او ایچ پی سی) کے ذریعہ اوڈیشہ پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹڈ (او پی جی سی) کے حصص کے حصول کی منظوری دی۔
Posted On:
08 DEC 2020 5:41PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے اوڈیشہ ہائیڈرو پاور کارپوریشن لمیٹڈ (او ایچ پی سی) کے ذریعہ مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت اوڈیشہ پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹڈ (او پی جی سی) کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
او ایچ پی سی اوڈیشہ حکومت کی مکمل ملکیت والے اور زیر کنٹرول سرکاری شعبے کا ایک ادارہ ہے۔ یہ قابل تجدید ذرائع یعنی ہائیڈرو الیکٹرک اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔
وہیں، او پی جی سی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی ایک مشترکہ کاروباری صنعت ہے جس میں حکومت اوڈیشہ اور مرکزی حکومت کی 51 فیصدی مشترکہ حصہ داری ہے اور بقیہ 49 فیصدی حصص پر امریکی کمپنی اے ای ایس کارپوریشن کی اے ای ایس او پی جی سی ہولڈنگ اور اے ای ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے حصہ ہے۔ یہ کمپنی کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس اور منی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سے بجلی پیدا کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔
اس مجوزہ شراکت داری میں او ایچ پی سی کے ذریعہ او پی جی سی کے اے ای ایس او پی جی سی ہولڈنگ اور اے ای ایس انڈیا سے 49 فیصدی ایکویٹی حصص کی 'حصص فروخت اور خریداری سمجھوتے، کے مطابق حصول شامل ہے۔
حصول کا تفصیلی آرڈر سی سی آئی کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔
******
م ن۔ ن ا۔ م ف
U: 7918
(Release ID: 1679258)
Visitor Counter : 142