وزارت دفاع

بھارتی فوج نے 260واں  آرمی سروس کارپس ڈے منایا

Posted On: 08 DEC 2020 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/دسمبر 2020 ۔ بھارتی فوج نے 8 دسمبر 2020 بروز منگل آرمی سروس کارپس کا 260واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر رسد اور نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل اور سینئر کرنل کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل ایم کے ایس یادو نے دہلی واقع قومی جنگی یادگار پر گل دائرہ پیش کیا۔ ملک بھر کے مختلف اے ایس سی اداروں میں بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر 260 کلومیٹر طویل الٹرا رَن، جس کا موضوع ’رَن فار مارٹرس‘ یعنی شہیدوں کے لئے دوڑ تھا، کا انعقاد جنگی یادگار، چنڈی مندر سے لے کر قومی جنگی یادگار، دہلی تک 4 سے 8 دسمبر 2020 کے دوران کیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل اندرجیت سنگھ کی قیادت میں 13 رکنی ٹیم نے ’’فٹ انڈیا موومنٹ‘‘ کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے چار دنوں میں یہ دوری طے کی۔ مغربی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ کے ذریعے جھنڈی دکھاکر شروع کی گئی اس دوڑ نے 8 دسمبر 2020 کو قومی جنگی یادگار پر رسد و نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل کے ذریعے خیرمقدم کئے جانے سے قبل امبالہ، کنج پورہ اور موتی لال نہرو اسپورٹس اسکول، رائے میں واقع مختلف جنگی یادگاروں پر ہمارے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7915

08.12.2020



(Release ID: 1679257) Visitor Counter : 128