قانون اور انصاف کی وزارت

جسٹس راجیش بندل جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام خطوں کے مشترکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے

Posted On: 08 DEC 2020 5:59PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ، ہند نے دستور ہند کے آرٹیکل 223 کے ذریعہ دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام خطوں کے مشترکہ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج شری جسٹس راجیش بندل کا 09 دسمبر 2020 سے اس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تقرر کیا ہے۔ ان کی یہ تقرری جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام خطوں کے مشترکہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کماری گیتا متل کے عہدے سے سبکدوشی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ محکمہ انصاف کے ذریعہ آج اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

شری جسٹس راجیش بندل کی پیدائش 16 اپریل 1961 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے بی کام، ایل ایل بی کی پڑھائی کی ہے۔ ایک وکیل کی حیثیت سے ان کا اندراج 14 ستمبر 1985 کو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ اور سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل میں ٹیکسیشن، آئینی ، سول اور خدمت کے معاملات میں پریکٹس کی۔ ٹیکسیشن کے معاملات میں انہیں مہارت حاصل ہے۔ انہیں 22 مارچ 2006 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا تھا۔ انھیں 19 نومبر 2018کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔

******

م ن۔ ن ا۔ م ف

 U: 7920



(Release ID: 1679256) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil