وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمہ نے اڈیشہ میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 08 DEC 2020 4:05PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس کے محکمہ نے 3 دسمبر 2020 کو اڈیشہ کے راورکیلا میں تلاشی اور ضبط کرنے کی کارروائی انجام دی۔ یہ کارروائی ایک اسٹیل اور ان کی ٹریڈنگ کرنے والی کمپنی پر کی گئی۔

یہ گروپ پچھلے دو مالی سال سے 17 فرضی کمپنیاں بنا کر روپے پیسوں کی ہیرا پھیری کررہے تھے۔ اس مدت میں اس نے تقریباً 170 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی۔ کارروائی کے دوران جن لوگوں کے نام پر 17 فرضی کمپنیاں بنا کر ہیرا پھیری  کی جارہی تھی، انہوں نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ ان کے نام پر اس طرح کا کوئی کاروبار کیا جارہا ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کے نام پر بینک کھاتوں سے نقدی بھی نکالی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ فرضی کمپنیاں دہاڑی مزدور اور دوسرے اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کے نام پر بنائی گئی تھی۔

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7922


(Release ID: 1679253) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil