کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے موقع دینے والے کی حیثیت سے اسٹارٹ اپ کو بڑھاوا دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت سے فائدے متعارف کرائے ہیں: پیوش گوئل
کسانوں کو مواقع فراہم کرنے اور ان کے لئے مواقع کھولنے کی کوشش ایک بڑی اصلاح ہے جو ہمارے کسانوں کی مدد کرے گا: مرکزی وزیر
Posted On:
08 DEC 2020 6:59PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ حکومت نے موقع دینے والے اپنے رول کی حیثیت سے اسٹارٹ اپ کو بڑھاوا دینے اور اسے حوصلہ دینے کے لئے بہت سے فائدے متعارف کرائے ہیں۔ آئی سی اے آئی کے اسٹارٹ اپ من تھن 0-2 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لگاتار اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو ان پٹس اور جہت فراہم کررہی ہے، تاکہ ان کی بنیاد کو وسعت دینے میں ان کی مدد کی جاسکے۔
اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اس میں ٹیکس فائدے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈس کا ایک فنڈ قائم کیا ہے۔ حکومت ای- مارکیٹ پلیس اسٹارٹ اپ کے لئے ایک مساوی موقع فراہم کرتی ہے تاکہ ملک بھر میں تمام سرکاری انٹرپرائزیز کو اپنی خدمات اور مصنوعات فراہم کی جاسکیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ آج ہندوستان خود کفیل بننے کے راستے پر گامزن ہے اور اسٹارٹ اپ راستے کی رہنمائی کررہا ہے۔ ہم انسانی تاریخ کے اہم اور نازک موڑ پر ہیں، جہاں ہمارا عمل براہ راست کئی ارب لوگوں پر اثر ڈالے گا۔ ہمارے صنعت کار ایک سنہری دور پیدا کرسکتے ہیں، جہاں ہمارا اسٹارٹ اپس اپنے عزم، طاقت اور استقامت کے ساتھ ہندوستان کو تمام شعبوں میں ایک لیڈر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اسٹارٹ اپ سخت محنت کرتا ہے، اس لیے ہم ان کی کوشش میں انہیں تعاون دیں گے۔
جناب گوئل نے کہا کہ تخلیق، اختراع، ایجاد اور ترقی نئے ہندوستان کی بنیاد اور مین ڈیٹ ہے۔ اس نے معمول میں ہم کو خود کفیل بننے کے لئے طویل مدتی پائیدار حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2016 میں اسٹارٹ اپ انڈیا پہل شروع کی تھی تاکہ اختراع، ا یجاد اور انٹرپرائز کا ایک ایکو سسٹم تیار کیا جاسکے۔ ہندوستان اس وقت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ٹھکانہ ہے۔
وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس (سی اے) وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دور دراز کے گاوؤں اور قصبوں میں بھی صنعت کاری کے جذبے کو بڑھاوا دینے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اشتراک سے کام کرنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ہندوستان کے عوام اور ملک کے لئے آنے والے سالوں میں بڑی کامیابی کو یقینی بناسکتے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس سے اپیل کی کہ وہ بڑے فائدوں کو سمجھانے میں پورے کسانوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں زیادہ متبادل فراہم کرکے ان کے لئے مواقع کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔
جناب گوئل نے ایم ایس ایم ای بزنس کمیونٹی چیک لسٹ جاری کرنے کے لئے آئی سی اے آئی انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے یہ ایک اور زبردست پہل ہے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7924
(Release ID: 1679251)
Visitor Counter : 178