ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی حکومت نے بہار اور اترپردیش میں بنے دو نئے چڑیا گھروں کو منظوری دی


15 منتخب چڑیاگھروں کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے وژن پلان؛جدیدکاری کے لیے کارپوریٹ سیکٹرکو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے اگلے سال سرمایہ کاروں کا اجلاس ہوگا:جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 07 DEC 2020 7:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/دسمبر 2020 ۔  مرکزی وزیر ماحولیات ،جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب پرکاش جاوڈیکر کی صدارت میں ہونے والی سینٹرل ژو اتھارٹی کی 37ویں جنرل باڈی میٹنگ میں  دو نئے چڑیا گھروں کو منظوری دی گئی، جن میں سے ایک بہار کے نالندہ میں واقع راجگیر ژو سفاری اور دوسرا اترپردیش کے گورکھپور میں واقع اشفاق اللہ خان پرانی ادیان ہے۔

وزیر ماحولیات نے ملک کے 15 منتخب چڑیا گھروں کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے 10 سالہ وژن پلان کی ترتیب میں ہونے والی اچھی پیش رفت کی بھی تعریف کی جو ہندوستانی اور غیرملکی چڑیا گھروں میں سر فہرست ہوگی اور اس پروجیکٹ کی جدید کاری میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کو راغب کرے گی۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس ایجنڈہ کو آگے لے جانے کے لیے اگلے سال سرمایہ کاروں کا ایک اجلاس بلایا جائے گا۔

راجگیر ژو سفاری، نالندہ ، بہار

مشرقی ریاست بہار کے راجگیر ژوسفاری کو 7 دسمبر 2020 کو سینٹرل ژو اتھارٹی کی جنرل باڈی کی میٹنگ کے دوران منظوری دی گئی۔اس چڑیا گھر کو روایتی چہاردیواری سے ہٹ کر صرف سفاری چہاردیواری کےساتھ قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قید میں رکھے جانے والے جانوروں کو زیادہ بڑی جگہ مل پائی ہے۔اس چڑیا گھر میں پانچ سفاری چہار دیواری اورچلنے کے لیے ایک راستہ دیا گیا ہے۔اس چڑیا گھر میں شیر، بھالو،چیتا، تیندوا اور ہرن کی متعدد نسلوں کو رکھنے کی تجویز ہے۔یہ چڑیا گھر تاریخی طور پر مشہور مقام نالندہ کے قریب واقع ہے اور یہاں پر زیادہ لوگوں کے آنے کی امید کی جاتی ہے۔اس چڑیا گھر کی تعمیر پر ریاست کے وزیراعلی کی ذاتی نگرانی تھی۔یہ چڑیا گھر جانوروں کو ایک قدرتی سفاری کے اندر رکھے گا اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کے تئیں بیداری پیدا کرے گا۔

شہید اشفاق اللہ خان پرانی ادیان، گورکھپور،یوپی

شہیداشفا ق اللہ خان پرانی ادیان، گورکھپور، یوپی کو سینٹرل ژو اتھارٹی کی 7 دسمبر 2020 کو ہونے والی جنرل باڈی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ اب اترپردیش میں چڑیا گھر کی کل تعداد 9 ہوچکی ہے۔اس چڑیا گھر کی تعمیر کی نگرانی ریاست کے وزیر اعلی خود کررہے ہیں۔یہ چڑیا گھر گورکھپور کی روحانی زمین پر واقع ہے جہاں پر بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔یہاں پر پرندوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں گوشت خور اور سبزی خور جانور موجود ہیں۔اس چڑیا گھر کا مقصد لوگوں میں قدرتی چہاردیواری کے بارے میں پیدا کرنا اور انہیں 4ڈی تھیٹر، بیٹری سے چلنے والی ٹرین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور سے معذور لوگوں کے لیے بھی سہولیات فراہم کرناہے۔

 

******

م ن۔ ق ت۔ج ا

U-NO.7897




(Release ID: 1679008) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil