وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت ایڈوینچر ٹریول کے 12 مہینوں پر ویبینار کا اہتمام کیا
ویبینار میں ہندوستان کو سال بھر چلنے والے سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 NOV 2020 7:29PM by PIB Delhi
نئی دلی،28؍ نومبر،سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کےتحت جوکھم اور خطرات سے پُر سیاحت پر مرکوز ایڈوینچر سیاحت کے 12 ماہ پر 28 نومبر 2020 کو ایک ویبینار کااہتمام کیا، جس میں بھارت کو پورےسال سیاحت کی منزل کی شکل میں بنانے کی صلاحیت ہے۔ مالا مال قدرتی اور ثقافتی وسائل سے بھرپور بھارت کو عالمی سفر اور سیاحت کے انڈیکس میں 34واں مقام دیا گیا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے پوری دنیا میں قدرتی ریاست کے انڈیکس میں بھارت کو 5واں بہترین منزل کا درجہ دیا گیا ہے۔ بھارت میں لا محدود ایڈوینچر سفر کے مواقع ہیں، جن کی کھوج کیاجانا باقی ہے اور اسے ایک تجربے کے طور پر لیتے ہوئے ملک ایڈوینچر سیاحت کے غیر متوازی امکانات فراہم کرتا ہے۔ دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز ایک ایسی کوشش ہے، جس میں ایک بھارت-شریشٹھ بھارت کے تحت ہندوستان کی گوناگونیت کی رونمائی کرنا ہے اور اس ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے ایک بھارت-شریشٹھ بھارت کے جذبے کو لگاتار بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔
یہ ویبینار ورچوول بنیاد پر کسی بھی شخص کو ملک کی مضبوطی، صلاحیت اور پہاڑوں، جنگلوں، دریاؤں، ریگستانوں، جزائر، جھیلوں، مینگروز،جنگلوں کی زندگی ا ور 31 سے زیادہ ایڈوینچر سرگرمیوں کے چھپے رازوں کے بارے میں بتاتا ہے، جو کسی بھی بھارتی اور غیر ملکی سیاح کو لبھائے گا۔
ہالی ڈے موڈس ایڈوینچرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب تیج ویر سنگھ کی جانب سے ویبینار پیش کیا گیا۔ جناب تیج ویر سنگھ کو بھارتی ایڈوینچر ٹریول انڈسٹری کے شعبے میں 3 دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے اور انہیں انڈین ایڈوینچر ٹورس آپریٹر ایسوسی ایشن میں ہال آف فیم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ایڈوینچر ٹورزم اور ثقافت کے نظریے سے بھارت پورے سال ایک پسندیدہ سیاحتی مقام ہے اور یہ ملک اتنا بڑا ہے کہ پورے ملک کو دیکھنے کے لئے ایک زندگی بھی کافی نہیں ہے۔
جناب تیج ویر سنگھ نے ایڈوینچر ٹورزم کی تشریح دیتے ہوئے اپنے پرزنٹیشن کی شروعات کی تھی۔ ایڈوینچر ٹورزم کو چیلنج سے بھرے مہم کے نرم تجربات کی شکل میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے اور اس کے لازمی عناصر بہت ہی اہم ہیں، جن میں قدرتی اور اس میں شامل کی جانے والی سرگرمیاں اس مقام مخصوص کی ثقافت اور آخر میں سیاحت کا اپنا تجربہ شامل ہے۔
ایڈوینچرٹور آپریٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا کے قیام کا مقصد ملک میں ایڈوینچر ، سیاحت کے شعبے میں زبردست گنجائش کے بارے میں بیداری پیدا کرناتھا اور اس کا مقصد اسے محفوظ ، حساس اور ماحول دوست طریقوں سے حاصل کرنا ہے۔ یہ ایسوسی ایشن ملک میں ایڈوینچر ٹورزم کی صلاحیت کے بارے میں غیر ملکی سیاحوں کو بیدار کرنے کے لئے بھی کام کرتی ہے۔ ہندوستان دنیا کے ان کچھ گنے چنے ملکوں میں سے ایک ہے، جس کی قدرتی اور ثقافتی جاذبیت ہر کسی کو لبھاتی ہے اور یہ اتنا گوناگوں اور پیچیدہ ہے، جو ہر طرح کی سوچ کے قابل تصورات کے بارے میں کافی مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
12 مہینوں تک چلنے والے خطرات سے پُرسیاحتی سرگرمیوں کے خصوصی علاقے اس طرح ہیں۔
موسم سرما (نومبر تا فروری)
شمال-مشرق: آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، منی پور، میزورم اور تریپورہ۔
راجستھان: جیسلمیر، تھار کا ریگستان، جودھ پور، پوکھرن
سرگرمیاں: پاراسیلنگ ، کیمپنگ ، ہاٹ ایئر بیلون
ہریانہ:دھوج، جو چٹان پر چڑھنے کیلئے جانا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر: اسکینگ کے لئے مشہور گلمرگ
لداخ: برفیلی چوٹیوں پر چڑھنا، برفیلے علاقوں میں ہاکی کھیلنا، لیہہ اور کارگل میں سائکل چلانا
ہماچل پردیش: منالی، دھرم شالہ، کلو، سِرمور، شملہ
سرگرمیاں: اسکینگ، سائکلنگ، برفیلے علاقوں میں ٹریکنگ کرنا، پیراگلائڈنگ
اتراکھنڈ: کماؤں اور گڑھوال کے نشیبی علاقے
سرگرمیاں: رافٹنگ، سائکلنگ، جِپلائن، بنجی،
موسم بہار (مارچ-اپریل)
جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور سکم میں جانبازی سے بھرپور سرگرمیاں ممکن ہیں۔
موسم گرما (مئی تا جون)
ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں ٹریکنگ سرگرمیاں ممکن ہیں۔ جموں و کشمیر، لداخ- نبورا اور جانسکار میں جوکھم والی مختلف سرگرمیاں کاانعقاد کیا جاتا ہے۔
ہماچل کی وادیاں، کنور، اسپیتی اور لاہول، لداخ، جموں و کشمیر اور اراولی کی پہاڑیاں (ادےپور، رنکپور اور کمبھل گڑھ) میں الگ الگ طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
موسم خزاں (ستمبر تا اکتوبر)
شمال مشرقی ریاستوں میں متعدد جوکھم والی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
*************
( م ن ۔ ح ا ۔ ک ا(
U. No. 7868
(ریلیز آئی ڈی: 1678802)
وزیٹر کاؤنٹر : 203