اسٹیل کی وزارت
سیل نے خام فولاد کی پیداوار میں 7 فی صدی کا اضافہ درج کیا،
فروخت میں 2.7 فی صدی کا ریکارڈ اضافہ
Posted On:
04 DEC 2020 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4دسمبر 2020/ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل) نے نومبر 2020 کے دوران خام اسٹیل کی پیداوار میں 7 فی صدی کا اضافہ درج کیا ہے۔ نومبر میں اس کی کل پیداوار 1.417 ملین ٹن رہی۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران (سی پی ایل وائی) کے دوران 1.328 ملین ٹن خام اسٹیل کی پیداوار ہوئی تھی۔ اس کے پانچ مربوط اسٹیل پلانٹ (آئی ایف پی ایس)نے نومبر 2020 میں 1.402 ملین ٹن پیداوار ہوئی۔ ا س سے پہلے نومبر 2019 میں یہ اعدادوشمار 1.303 ملین ٹن تھا۔
اسکے علاوہ سیل نے فروخت کے معاملے میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا ہے۔ کمپنی نے نومبر 2020 میں 1.39 ملین ٹن اسٹیل کی فروخت کی ہے۔ روا ں مالی سال (21-2020) کے ابتدائی مہینوں میں کووڈ-19 وبا کی چیلنجز کے باوجود اپریل تانومبر 2020 کی مدت میں مسلسل سدھار کی وجہ سے فروخت میں 2.7 فی صدی کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مانگ اور اسکی یپداوار اور مانگ میں کافی کمی دیکھی گئ تھی۔
سیل کے سربراہ جناب انل کمار چودھری نے کمپنی کی اس کارکردگی پر کہا’نومبر 2020 کے دوران یہ مظاہرہ بازار کی حالت میں سدھار کے ساتھ ملکر سیل کے ذریعہ کووڈ سے پہلے کے سطح کو حاصل کرنے کے لئے کی جارہی مسلسل کوششوں کو دکھاتاہے۔ بازار میں فی الحال اضافہ مواقع کا فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ سیل نے گھریلو کے ساتھ برآمد بازار میں بھی اپنی فروخت بڑھانے کی سمت میں کئی پہلیں کی ہیں۔ اس نے کمپنی کے انوینٹری کی سطح کو نیچے لانے کے ساتھ اس کی بیلنس شیٹ کو لیوریج کو کافی حد تک گھٹانے میں مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ کمپنی آنے والےوقت یمں بازار میں اپنی حالت اور کرنے سے متلعق یقینی دہانی کرائی۔
****
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7832
(Release ID: 1678480)
Visitor Counter : 163