وزارت آیوش
آیوش کی وزار ت نیچروپیتھی (فطری معالجہ) کی 21 ویں صدی کی قیام گاہ کے طور پر پونے میں نسرگ گرام کیمپس تیار کرے گی
Posted On:
03 DEC 2020 3:13PM by PIB Delhi
پونے کے نزدیک اورولی کنچن گاؤں میں نسرگ اپچار آشرم میں 1946 کے مہاتما گاندھی کے مشہور قدرتی علاج کی مہم کو پھر سے یاد رکھتے ہوئے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این) کے آئندہ نئے کیمپس کو نسرگ گرام سے پکارا جائے گا جو باپو بھون میں واقع این آئی این کے موجودہ حدود سے 15 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھے۔ نیا انسٹی ٹیوشن مستقبل کے لئے تیار ہوگا، جس میں نیچروپیتھی کورسز کے نصاب اور پروجیکٹ میں شامل کئے گئے کئی نئی جدتوں اور اختراعات شامل ہوں گی۔
آیوش کی وزار ت کے تحت ایک خود مختار ادارہ پونے کا این آئی این ایک منفرد گاندھیائی وراثت کا وارث ہے۔ پونے کے این آئی این ایک قدرتی علاج کے انسٹی ٹیوشن کے طور پر تیار کیاگیا ہے، جس کے مہاتماگاندھی ایک بانی میں سے ہیں۔ اس انسٹی ٹیوشن کو آل انڈیا نیچر کپور فاؤنڈیشن کے طور پر پکارا جاتا ہے اور یہ انسٹی ٹیوشن اسی جگہ پر 1945 میں گاندھی جی کی قیادت میں قائم کیاگیا تھا، جہاں این آئی این فی الحال کام کاج انجام دیتا ہے۔ بعد میں اسے مرکزی حکومت کی طرف سے لے لیا گیا تھا اور اسے موجودہ نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف نیچروپیتھی میں تبدیل کردیاگیا، چونکہ این آئی این نسرگ گرام میں ایک اضافی اور بڑا کیمپس قائم کرنے کے عمل سے گزررہا ہے تو ایسے میں آیوش کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سبھی ممکنہ کوشش کررہی ہے کہ اس کیمپس کو یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ این آئی این کی منفرد میراث کو مستقبل میں آگے لے کر جائے۔ انسٹی ٹیوٹ کا نیا نصاب قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔
نسرگ گرام میں نیچروپیتھی اور متعلقہ ڈسپلن میں بیچلرس اور ماسٹرس کورسز فوکل پروگرام ہوں گے۔ نسرگ گرام میں نیچروپیتھی میں مجوزہ ڈاکٹرل پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا اور ملک میں نیچروپیتھی اور یوگا کی تعلیم کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔اس کیمپس میں طلبا، اساتذہ اور مریض سبھی ساتھ رہیں گے۔
قدرتی علاج اور متعلقہ موضوعات میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز نسرگ گرام میں اہم پروگرام ہوں گے۔ این آئی این فی الحال بھارت اور بیرون ملکوں میں قدرتی علاج سے جڑے کورسز کا تجزیہ کررہا ہے، جس میں ایک طرف جدید سائنسی ترقی کی جانکاری ہے اور دوسری طرف صحت سے متعلق گاندھی وادی خیالات کے ساتھ کورسز کو نئی شکل دینے کا مقصد ہے۔
نسرگ گرام میں تحقیقی سرگرمیاں کلنیکل، بنیادی اور ادبی تحقیق کے لئے گنجائش فراہم کریں گی۔ نسرگ گرام انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کے لئے اشتراک ایک کلیدی حکمت عملی ہوگی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7780
(Release ID: 1678306)
Visitor Counter : 198