محنت اور روزگار کی وزارت

صنعتی محنت کشوں کے لئے گاہک کی قیمت کا اشاریہ (2016 = 100)  - اکتوبر  2020

Posted On: 28 NOV 2020 4:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28 نومبر 2020 : اکتوبر 2020 میں صنعتی محنت کشوں کے لئے کل ہند گاہک کی قیمت کا اشاریہ (سی پی آئی- آئی ڈبلیو) 1.4 پوائنٹ بڑھ کر 119.5 (ایک سو انیس اعشاریہ پانچ) پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایک مہینے کے دوران فیصد میں ہوئی تبدیلی کے نقطہ نظر سے ستمبر سے اکتوبر 2020 کے درمیان اس میں (+)  1.19 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں اس میں  (+)  0.93 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

موجودہ اشاریہ میں زیادہ تر اضافہ  غذائی اور مشروباتی گروپ کے سبب ہوا ہے جس میں کل تبدیلی میں (+)   1.29 فیصد کا تعاون کیا ہے۔ اشیا (آئٹم) کی سطح پر ارہر کی دال، مرغی (چکن)، مرغی (انڈے)، بکرے کا گوشت ، سرسوں کا تیل، سورج مکھی کا تیل ، بیگن، گوبھی، گاجر، پھول گوبھی، ہری مرچ،  لوکی، بھنڈی، پیاز، مٹر، آلو، گھریلو بجلی، ڈاکٹر کی فیس، بس کا کرایہ وغیرہ اشاریہ میں اضافہ کے لئے ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ اس اضافہ پرگیہوں ، مچھلی، ٹماٹر ، سیب وغیرہ نے روک لگائی ہے جس سے اشاریہ میں کمی کا دباؤ بنا۔

مرکزی سطح پر ڈوم ڈوما تین سوکیا،پٹنہ اور رام گڑھ میں زیادہ سے زیادہ چار پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا۔دیگر میں ، نو مراکز میں تین پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا،  24 مراکز میں 2 پوائنٹس اور 33 مراکز میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا بقیہ 19 مراکز کے اشاریے مستحکم رہے۔

تمام مدوں یا اشیا پر مبنی سال در سال مہنگائی اکتوبر 2020 میں 5.91 فیصد رہی جبکہ پچھلے مہینے یہ 5.62 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے میں 7.62 فیصد تھی۔ اسی طرح غذائی مہنگائی پچھلے مہینے کے 7.51 فیصد کے مقابلے 6.38 فیصد رہی اور ایک سال پہلے اسی مہینے میں یہ 8.60 فیصد رہی تھی۔

بنیادی نکات

  1. اکتوبر 2020 میں صنعتی کارکنوں (2016 =100)  کے لئے کل ہند گاہک کی قیمت کا اعشاریہ ستمبر 2020 کے 118.1 پوائنٹس کے مقابلے 119.5 ہوگیا۔
  2. فیصد کے سلسلے میں اس میں 1.19 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ پچھلے مہینے خاص طور سے غذائی گروپ کی اشیا کے سبب کل اشاریہ میں 39.17 فیصد کی حصہ داری تھی جس میں ان دومہینوں کے دوران 76 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس مدت کے دوران غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں ارہر کی دال، مرغی (چکن)، بکرے کا گوشت، انڈا، سرسوں کا تیل، پیاز ، آلو ، بیگن، مٹر، ڈاکٹر کی فیس ، بس کا کرایہ وغیرہ شامل رہے۔
  3. تمام اشیا پر مبنی سال درسال افراط زر اکتوبر 2020 میں 5.91 فیصد رہا  جبکہ ستمبر 2020 میں 5.62 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران 7.62 فیصد تھا۔ اسی طرح غذائی افراط زر پچھلے مہینہ 7.51 فیصد رہا جو ایک سال پہلے اسی مہینے کے دوران 8.60 فیصد تھا۔

سی پی آئی- آئی ڈبلیو (غذائی اور عام اشاریہ ) کی بنیاد پر وائی ۔ او۔ وائی افراط زر

1.jpg

 

ستمبر اور اکتوبر 2020 کے لئے کل ہند گروپ وار سی پی آئی – آئی ڈبلیو

نمبر شمار

گروپس

ستمبر ، 2020

اکتوبر ،   2020

I

غذا اور مشروبات

119.7

123.0

II

پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیا

131.6

132.5*

III

کپڑے اور جوتے

117.6

117.4

IV

مکان

113.5*

113.5*

V

ایندھن اور بجلی

125.6

126.4

VI

مشترکہ اشیا

116.8

117.0

 

عام اشاریہ

118.1

119.5

 

سی پی آئی – آئی ڈبلیو : گروپ کے اشاریے

2.jpg

نومبر 2020 کے لئے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ 31 دسمبر 2020 بروز جمعرات جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ : www.labourbureaunew.gov.in.  پر بھی دستیاب رہے گا۔

وزارت محنت و روزگار سے ملحق لیبر بیورو ہر سال ملک بھر کے 88 صنعتی طور سے اہم مراکز میں پھیلے 317 بازاروں سے ریٹیل قیمتوں کی بنیاد پر ہر مہینے صنعتی کارکنوں کے لئے گاہک کی قیمت کا اشاریہ جمع کرتا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور کل ہند کے لئے جمع کیا جاتا ہے اور اسے اگلے ماہ کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ اکتوبر 2020 کا اشاریہ اس پریس ریلیز میں جاری کیا جارہا ہے۔

 

 

****

 

 

(م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

U- 7812



(Release ID: 1678280) Visitor Counter : 121