زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جناب نریندرسنگھ تومرنےسہکارپرگیہ کی نقاب کشائی کی


یہ ٹریننگ 45نئے ٹریننگ ماڈیول کے ساتھ پرائمری کوآپریٹواداروں میں دی جائے گی

گاوں اورغریب کسانوں کو بااختیاربنانے کے لئے کوآپریٹواہم رول اداکرسکتے ہیں :جناب تومر

Posted On: 24 NOV 2020 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 24 ؍نومبر:دیہی ترقی ، پنچایتی راج ، خوراک پروسیسنگ صنعت اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر، جناب نریندرسنگھ تومرنے آج سہکارپرگیہ کی نقاب کشائی کی ۔ نیشنل کوآپریٹوڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی ) کے سہکارپرگیہ کے 45نئے ٹریننگ ماڈیول لکشن راؤ انعامدارنیشنل کوآپریٹوریسرچ اورڈیولپمنٹ اکادمی کے ساتھ ملک کے دیہی علاقوں میں پرائمری کو آپریٹوسوسائٹیز کوٹریننگ دیں گے ۔ سہکارپرگیہ ادارے این سی ڈی سی کے ذریعہ قائم کردہ اورجاری فنڈ کے ذریعہ چلائے جارہے لکشمن راؤ انعامدارنیشنل اکادمی فارکوآپریٹوریسراینڈ ڈیولپمنٹ

(ایل آئی این اے سی ) کے ذریعہ ملک بھرمیں وسیع پیمانے پرچلائے جارہے 18علاقائی تربیت سینٹروں میں این سی ڈی سی کی ٹریننگ کی صلاحیت کو18گناتک فروغ دیں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T4T6.jpg

 

اس موقع پر جناب تومرگاوں اور غریب کسانوں کو بااختیاربنانے میں کوآپریٹوشعبے سے ایک اہم رول اداکرنے کی اپیل کی ۔جناب تومرنے کہاکہ آج بھارت 8.50لاکھ سے زیادہ کی کوآپریٹوسوسائٹیز کے زبردست نیٹ ورک کو چلارہاہے جس میں 290ملین ممبران اورہندوستان کے تقریبا94فیصدکسان کم از کم ایک کوآپریٹوسوسائٹی کے ممبرہیں ۔ انھوں نے کہاکہ آتم نربھربھارت میں کوآپریٹوکا اہم کردارہے اوریہ  اتحادی شعبوں اور زراعت میں درپیش خطرات کو کم کرنے میں کسانوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں اوربے ایمان تاجروں کے استحصال سے بچانے میں شیلڈ کا کام کرتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TFXF.jpg

جناب تومرنے مزید کہاکہ ملک میں 2.53لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتیں ہیں ، جن کے ذریعہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے پرکام کررہی ہے کہ ہرکنبے کو بنیادی ضروریات حاصل ہوں جیسے بیت الخلاء ،بجلی ، پانی ، کھاناپکانے والی گیس وغیرہ ۔انھوں نے مزید کہاکہ ملک میں تقریبا86فیصد چھوٹے کسان ہیں ، جو خوداپنے دم پرزراعت میں سرمایہ کاری نہیں کرسکتے ، حکومت ان کے لئے گاوں کی سطح پرکولڈاسٹوریج جیسی سہولیات مہیاکرنے پرتوجہ دے رہی ہے ، جس سے کسان کم قیمت پراپنی پیداوارفروخت کرنے کے لئے مجبورنہیں ہوں گے ۔

جناب تومرنے کہاکہ این سی ڈی سی ایک اقتصادی پاورہاؤس کے طورپرابھررہاہے جو کوآپریٹوکلائنٹ کو خدمات اورمصنوعات کاوسیع نیٹ ورک فراہم کرتاہے ۔ اب تک اس میں ملک بھرمیں مختلف زمروں میں کوآپریٹوسوسائٹیز کو 1.58لاکھ کروڑروپے کے قرض مہیاکئے ہیں ۔سہکارپرگیہ ،این سی ڈی سی کی جانب سے کسانوں پرمرکوز اقدامات کی فہرست میں سب سے نئی ہے ۔

سہکارپرگیہ کے یہ 45ٹریننگ ماڈیول پی ایف ، ایل آئی این اے سی میں دیئے جائیں گے اورملک گیرسطح پر اس کے علاقائی ٹریننگ سینٹر پرائمری کوآپریٹو،پی ایف او کوآپریٹواور اپنی مدد آپ گروپوں کی  ضرورت پر زوردیں گے ۔ یہ ٹریننگ پروگرام ، بھارتی حکومت کے تحت 10000ایف پی او فارمیشن اسکیم ، بھارتی حکومت کی ایگری انفرافنڈ اسکیم ،وزارت  خوراک پروسیسنگ صنعت کے ، پی ایم –ایف ایم ای اسکیم ، بھارتی حکومت کے  ڈیری انفراترقیاتی فنڈ اسکیم ، بھارتی حکومت فشریز انفراترقیاتی فنڈ اسکیم ، بھارتی حکومت کے پی ایم متسیہ سمپدایوجنا، دیہی ترقی کی وزارت کی اسکیم ، ریاستی /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی اسکیم اور دیگر ادارو ں کی اسکیموں کو این سی ڈی سی اسکیم سے حمایت حاصل ہے ۔

این سی ڈی سی  کو آپریٹو اصولوں کی بنیاد پر زرعی  پیداوار، کھانے کی اشیا، صنعتی اشیا، لائیواسٹاک اوردیگر اشیااورخدمات جیسے اسپتال اور صحت کی دیکھ بھال اورتعلیم وغیرہ کی پلاننگ اورفروغ کے پروگرام ،پروسیسنگ ، مارکیٹنگ، اسٹوریج ، برآمدات اور درآمدات کے مقصد سے بنایاگیاتھا۔اس نے کوآپریٹوز کو سبھی تینوں مرحلوں جیسے پرائمری، ضلعی اور اعلیٰ /کثیرریاستی سطح پر اقتصادی مدد مہیاکی ہے ۔

ملک بھرمیں فنڈ اور پروجیکٹ سے متعلق مشوروں سے کوآپریٹوکی مدد کے لئے جانے والااین سی ڈی سی  کو آپریٹوشعبے کو اختراعی حل پیش کرنے میں پیش پیش ہے ۔ این سی ڈی سی کے ذریعہ کی گئی پہلوں کی فہرست میں سہکارکو آپٹیوب این سی ڈی سی چینل کی شروعات کو آپریٹوتحریک میں نوجوانوں کی شمولیت کے مقصد سے کی گئی تھی ۔ نئے کوآپریٹوکا قیام نئی زندگی اور کوآپریٹوکی تحریک کے دائرے میں ایک ضروری شرط ہے ۔سہکارکو آپٹیوب پر مختلف زبانوں میں این سی ڈی سی کی گائیڈنس ویڈیو 18ریاستوں میں علاقائی ضروریات کا احاطہ کرتے ہیں جس سے بھارتی حکومت کے ذریعہ 10000پی ایف اوز کے قیام اورفروغ کے لئے  کئے جارہے اہم اقدامات کو مضبوطی ملتی ہے ۔

کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے ، اسٹینڈاپ انڈ یا اوراسکلنگ انڈیاکے لئے وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ پیش کئے گئے نظریات پرکام کرتے ہوئے ، این سی ڈی سی نے اس سے پہلے مختلف اقدامات اورپروگراموں جیسے سہکار-22جس سے خواہشمند ضلعوں سمیت 222ضلعوں  ، پرائمری سطح کے کوآپریٹوکاقیام ، انٹرن شپ پروگرام  پرمبنی سہکارمترااسکیم ،یو وا سہکار-کوآپریٹومیں اسٹارٹ اپ اسکیم اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اورخدمات کی تیاری کے لئے آیوشمان سہکارکی شروعات کی ہے ۔

*****************

 (م ن ۔ا م ۔ع آ )

U-7806



(Release ID: 1678263) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Tamil