وزارت آیوش

مرکزی وزرا پیوش گوئل اور شری پدنائک کل مشترکہ طور پر آیوش تجارت اور صنعت کا مشترکہ جائزہ لیں گے

Posted On: 03 DEC 2020 4:57PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور آیوش کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب شری پد نائک کل یعنی 4 دسمبر 2020 کو شام چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آیوش کی وزارت کے ذریعے کیے گئے مختلف اقدامات اور پہل قدمیوں کے تناظر میں آیوش تجارت اور صنعت کی موجودہ صورتحال کا مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے۔

کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر آیوش پر مبنی بیماری کی روک تھام اور اس کے حل میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کے پیش نظر آیوش تجارت اور صنعت کا مشترکہ جائزہ لیا جائے گا۔ آیوش تجارت اور صنعت کا مشترکہ جائزہ پچھلی مرتبہ 9 اپریل 2020 کو کیاگیا تھا۔ یہ جائزہ دونوں وزرا کے ذریعے لیاگیا تھا اور تب سے آیوش کی وزارت نے کئی اقدامات کئے ہیں تاکہ کووڈ-19 سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کامیابی سے علاج مہیا کرانے کے لئے آیوش کے نظام کی کوششوں کو مربوط کیا جاسکے۔ وزارت نے کووڈ-19 کے  بندوبست کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلنیکل منیجمنٹ پروٹول اور کووڈ کے بعد کے بندوبست کے علاوہ بروقت ایڈوائز ریز جاری کرکے اس کام کو مکمل کیا ہے۔ وزارت نے بیماری کی روک تھام کے اقدامات کو اپنانے اور لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایک زبردست مہم شروع کی ہے تاکہ لوگوں کی آیوش کے نظام کو اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے، جس سے کہ وہ کووڈ-19 سے اپنا بچاؤ کرسکیں۔

لوگوں کے ذریعے آیوش پر مبنی پروفیلیٹک یعنی روگ کو دور کرنے کی دوا کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کے ابھرتے ہوئے ثبوت بھی ملے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں کووڈ-19 سے اموات کی کم شرح (سطح) اور آیوش کے طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر انانے کے درمیان باہمی ربط کے بھی عندیے ملے ہیں، لہٰذا آیوش تجارت اور صنعت کو اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

آیوش کی وزارت نے جو پالیسی اقدامات کیے ہیں ان میں سائنس کی کسی بھی اسٹریم سے تحقیق کاروں کی آسانی کے لئے اقدامات کرنا، ساتھ ہی ساتھ آیوش ڈاکٹر صاحبان کے ذریعے آیوش نظام کے ذریعے کووڈ-19 پر تحقیق کا کام انجام دنیا اور لاک ڈاؤن مدت کے دوران بھی کام کے لئے آیوش صنعت کے لئے آسانی پیدا کرنا شامل ہیں۔ آیوش کی وزارت کی جانب سے جو مختلف اقدامات کیے گئے اس کا نہ صرف ہندوستان میں خاطر خواہ طریقے کے ساتھ استعمال کیاگیا بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی اس کا استعمال دیکھا گیا ہے جو آیوروید میڈیسن کی زبردست مانگ سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں وزرا صنعتی لیڈروں سے بات کریں گے تاکہ آیوش تجارت کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کی جاسکے اور گھریلو سطح پر مانگ میں اضافہ کیا جاسکے۔ ساتھ ہی آیوش کے فروغ کے لئے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

...............................................................

 

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7779



(Release ID: 1678207) Visitor Counter : 96