ارضیاتی سائنس کی وزارت

خلیج منّار کے اوپر گردابی طوفان ’بوریوی‘


(جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ ساحلوں کے لئے گردابی طوفان سے متعلق انتباہ: ریڈ میسیج)

یہ خلیج منّار پر مرکوز ہے جو منّار کے مغربی – شمال مغرب میں تقریباً 40 کلومیٹر دور ، پمبن (بھارت) سے 40 کلومیٹر شمال – جنوب مشرق اور کنیا کماری سے 260 کلومیٹر مشرق – شمال مشرق میں واقع ہے

یہ 3 دسمبر کی رات اور 4 دسمبر کی صبح گردابی طوفان کی شکل میں پمبن اور کنیا کماری کے درمیان جنوبی تمل ناڈو ساحل کو پار کرے گا

اس کا اثر جنوبی تمل ناڈو کے رام ناتھ پورم، تھوتھوکوڈی، ترونیل ویلی اور کنیا کماری اضلاع نیز جنوبی کیرالہ کے قرب و جوار کے اضلاع میں 4 دسمبر کی صبح تک برقرار رہے گا

3دسمبر کو جنوبی تمل ناڈو میں انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے اور 4 دسمبر 2020 کو جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے

سمندر میں طوفان کی وجہ سے تقریباً 1.0 میٹر بلندی والے ایسٹرونومیکل ٹائیڈ (جوار) آسکتے ہیں

جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ میں نقصان کا اندیشہ – کچے گھروں، جھونپڑیوں، بجلی و مواصلات ، دھان کی فصل، کیلے، پپیتے کے پیڑ اور باغوں کو نقصان پہنچنے کا اندی

Posted On: 03 DEC 2020 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/دسمبر 2020 ۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے گردابی طوفان سے متعلق انتباہ کے شعبے کے مطابق:

سری لنکا کے اوپر گردابی طوفان ’بوریوی‘ گزشتہ 6 گھنٹوں میں 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغرب – شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور آج صبح یعنی 3 دسمبر کو بھارت کے وقت کے مطابق 1130 بجے یہ خلیج منّار سے تقریباً 40 کلومیٹر مغرب – شمال مغرب میں، پمبن (بھارت) سے  40 کلومیٹر مشرق – جنوب مشرق میں اور کنیا کماری (بھارت) سے 260 کلومیٹر مشرق – شمال مشرق میں واقع ہے۔ طوفان کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 90 کلومیٹر فی کلومیٹر ہے۔

گردابی طوفان ’بوریوی‘ دوپہر تک پمبن علاقے کے تقریباً مغرب کی جانب بڑھ جائے گا۔ 70-80 کلومیٹر کی رفتار سے 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ یہ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھے گا اور 3 دسمبر کی رات اور 4 دسمبر کے علی الصباح پمبن اور کنیا کماری کے درمیان جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کو پار کرے گا۔ اس طرح اس کا اثر 4 دسمبر کی صبح تک جنوبی تمل ناڈو کے رام ناتھ پورم، تھوتھوکوڈی، ترونیل ویلی اور کنیا کماری اضلاع اور جنوبی کیرالہ کے قرب و جوار کے اضلاع میں برقرار رہے گا۔

ٹریک اور شدت سے متعلق پیش گوئی حسب ذیل ہے:

تاریخ / وقت (بھارت کے معیاری وقت کے مطابق)

محل وقوع (ارض البلد ڈگری شمال / طول البلد ڈگری مشرق)

ہوا کی سطح پر زیادہ سے زیادہ رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

گردابی اضطراب کا زمرہ

03.12.20/1130

9.2/79.6

70-80   سے لے کر90

گردابی طوفان

03.12.20/1730

9.2/79.1

70-80 سے لے کر  90

گردابی طوفان

03.12.20/2330

9.0/78.5

70-80 سے لے کر  90

گردابی طوفان

04.12.20/0530

8.9/78.0

60-70 سے لے کر  80

گردابی طوفان

04.12.20/1130

8.8/77.4

50-60  سے لے کر  70

گہرا دباؤ

04.12.20/2330

8.7/76.3

40-50  سے لے کر  60

دباؤ

انتباہ:

(i)  بارش:

  • 3دسمبر کو جنوبی تمل ناڈو (رام ناتھ پورم، تھوتھوکوڈی، ترونیل ویلی، کنیا کماری، ٹینکاسی، ویرودھ نگر، تھینی، مدورائی اور سیوگنگئی اضلاع) اور جنوبی کیرالہ (ترواننت پورم، کولم، پٹھانم تھتا، ایڈوکی اور آلپوژہ) میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے اور 4 دسمبر 2020 کو جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • 3دسمبر کو شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری، ماہے اور کرائیکل اور شمالی کیرالہ میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے انتہائی بھاری بارش اور 4 دسمبر کو بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
  • 3اور 4 دسمبر کو جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور لکشدیپ میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

سب ڈویژن

3دسمبر 2020*

4 دسمبر 2020*

جنوبی تمل ناڈو

کچھ جگہوں پر بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہونے کے ساتھ زیادہ تر جگہوں پر بارش اور الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کے ساتھ کئی جگہوں پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل

الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کے ساتھ کئی جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کے ساتھ کئی جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

جنوبی کیرالہ

کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کے ساتھ زیادہ تر جگہوں پر بارش اور الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

الگ الگ جگہوں پر بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہونے کے ساتھ کئی جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

شمالی کیرالہ اور ماہے

الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کے ساتھ زیادہ تر جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

زیادہ تر جگہوں پر بھاری بارش ہونے کے ساتھ کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

جنوبی ساحلی آندھرا پردیش

الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کے ساتھ کچھ جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ہونے کے ساتھ کچھ جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

لکشدیپ

کئی جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

زیادہ تر جگہوں پر بھاری بارش ہونے کے ساتھ کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

 

(ii)  ہوا سے متعلق انتباہ:

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی تمل ناڈو ساحل (رام ناتھ پورم، تھوتھوکوڈی، ترونیل ویلی اور  کنیا کماری اضلاع) اور جنوبی کیرالہ ساحل (ترواننت پورم، کولم، پٹھانم تھتا اور آلپوژہ اضلاع) کے قریب تیز ہوائیں 55-65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
  • لکشدیپ – مالدیپ علاقے اور قرب و جوار کے جنوب مشرقی بحر عرب میں 3 سے 4 دسمبر کے دوران 45-55 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 65 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔

(iii)  طوفان کی شدت:

  • آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران سمندر میں 1.0 میٹر اونچی سمندری لہریں (ایسٹرونومیکل ٹائیڈ) اٹھنے سے جنوبی ساحلی تمل ناڈو (رام ناتھ پورم، تھوتھوکوڈی، ترونیل ویلی اور  کنیا کماری اضلاع) اور شمال مغربی سری لنکا کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا امکان ہے۔

(iv)  سمندر کی صورت حال:

  • خلیج منّار کے ساتھ ساتھ جنوبی تمل ناڈو – کیرالہ، مغربی سری لنکائی ساحل اور کومورن علاقے میں 3 سے 4 دسمبر تک سمندر میں تیز لہریں اٹھ سکتی ہیں اور سمندر کی حالت انتہائی ناسازگار ہوسکتی ہے۔
  • خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور شمال مشرقی سری لنکائی ساحل کے ساتھ ساتھ جنوب - مشرق میں سمندر کی صورت حال ناسازگار ہونے سے لے کر انتہائی ناسازگار ہوگی اور یہ کیفیت 3 دسمبر کی نصف شب تک جاری رہے گی اور اس کے بعد رفتہ رفتہ اس میں بہتری آئے گی۔
  • 3سے 5 دسمبر کے دوران لکشدیپ – مالدیپ علاقے اور اس سے متصل جنوب مشرقی بحر عرب میں سمندر کی صورت حال ناسازگار سے لے کر انتہائی ناسازگار ہوگی۔

(v)  جنوبی تمل ناڈو (کنیا کماری، تیرونیل ویلی، تھوتھوکوڈی اور رامناتھ پورم اضلاع) اور جنوبی کیرالہ (ترواننت پورم، کولم، پٹھانم تھتا اور الپوژہ اضلاع) میں نقصان کا امکان ہے۔

  • کچے مکان اور جھوپڑیوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
  • پیڑ گرنے سے بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔
  • کچے گھروں کو بھاری نقصان اور پکی سڑکوں کو معمولی نقصان ہوسکتا ہے۔
  • دھان کی فصل، کیلا، پپیتے کے پیڑوں اور باغوں کو معمول نقصان ہونے کا امکان ہے۔
  • کچے پشتوں کے کٹاؤ کے بعد نشیبی علاقوں میں سمندر کا پانی بھرسکتا ہے۔

(iv)  ماہی گیروں کو انتباہ اور اس سے متعلقہ اقدامات کے بارے میں صلاح:

  • درج ذیل علاقوں میں 3 سے 5 دسمبر کے دوران مچھلی پکڑنے پر پوری طرح سے پابندی ہے۔
  • ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ 3 دسمبر کو خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور مشرقی سری لنکائی ساحل میں نہ جائیں۔ 3 سے 4 دسمبر تک کومورین علاقے، خلیج منّار اور جنوبی تمل ناڈو – کیرالہ اور مغربی سری لنکائی ساحلوں پر نہ جائیں۔ 3 سے 5 دسمبر تک ماہی گیروں کو لکشدیپ – مالدیپ علاقے اور قرب و جوار کے جنوب مغربی بحر عرب میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔

 

9.2 شمال / 79.6 مشرق میں گردابی طوفان ’بوریوی‘

MoES-1.jpg

MoES-2.jpg

MoES-3.jpg

آئی این سی او آئی ایس کے ذریعے طوفان کی شدت سے متعلق پیش گوئی، ماڈل 3 دسمبر کے 0000 یو ٹی سی پر مبنی

MoES-4.jpg

MoES-5.jpg

حالات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں سے برابر مطلع کیا جارہا ہے۔

مزید معلومات کے لئے براہ کرم www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in پر وزٹ کریں۔

براہ کرم مخصوص مقامات سے متعلق پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم ایپ، زراعت سے متعلق صلاح کے لئے میگھ دوت ایپ اور بجلی گرنے سے متعلق انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7790



(Release ID: 1678204) Visitor Counter : 136