وزارت خزانہ

آئی ایف ایس  سی  اے نے انشورنس سپروائزروں کی بین الاقوامی  انجمن  ( آئی اے آئی ایس ) کی رکنیت حاصل  کی

Posted On: 02 DEC 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 دسمبر 2020: بین الاقوامی مالی خدمات کے مرکزوں کی اتھارٹی  ( آئی ایف ایس سی اے )  نے انشورنس سپروائزروں کی  بین الاقوامی انجمن  ( آئی اے آئی ایس )  کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔

1994 میں  قائم آئی اے آئی ایس  کا صدر دفتر سوئٹزر لینڈ میں ہے  اور یہ 200سے زیادہ  علاقوں  کے  انشورنس سپر وائزروں  اور ریگولیٹروں کی ایک رضاکارانہ رکنیت کی تنظیم ہے ، جو  دنیا کے  57فیصد  انشورنس  پریمئیم   پر مشتمل ہے۔ یہ بین الاقوامی معیا رقائم کرنے والا ادارہ  ہے ،جو  اصولوں، معیارات او ر انشورنس سیکٹر کی نگرانی کے لئے دیگر  امور کومرتب کرنے اور   ان کے نفاذ   میں  مدد کرنے کا ذمہ دار ہے ۔آئی اے آئی ایس  ارکان کے لئے  اپنے تجربات اور  انشورنس  کی نگرانی اور انشورنس مارکیٹ سے متعلق   اپنی فہم اورتجربات  کو ساجھا کرنے کا ایک فورم بھی فراہم کرتا ہے۔اپنی مشترکہ مہارت کی وجہ سے آئی اے آئی ایس  کو  جی-20  کے لیڈر  اور بین الاقوامی معیارت   قائم کرنے والے ادارے   ان سے صلاح لیتے ہیں۔

اپنی ا س رکنیت  کے ساتھ آئی ایف ایس  سی اے   ،  آئی اے آئی ایس   کے عالمی نیٹ ورک  تک رسائی حاصل کرسکے گا اور  دیگر عالمی ریگولیٹروں کے ساتھ اپنے نظریات اور معلومات کا تبادلہ کرسکے گا۔ اس سےجی آئی ایف ٹی سٹی میں آئی ایف ایس سی  میں ایک فعال انشورنس  مرکز تیار کرنے میں مددملے گی۔سردست  17 ممتاز انشورنس اکائیاں    جی آئی ایف ٹی   ، آئی ایف ایس سی  کے بیرونی انشورنس اور  مکررانشورنس   کے کاروبار  میں سرگرم ہے۔ یہ رکنیت   آئی ایف ایس سی کو  عالمی انشورنس اداروں   کے ساتھ مربوط کرنے   میں  مددکرے اور آئی ایف سی اے کو  دیگر عالمی مرکزوں کےساتھ  عالمی انشورنس کاروبار    میں  شرکت میں سہولت  پیدا کرے گا۔

آئی اے آئی ایس  کے کچھ   اہم ارکان میں برطانیہ کی فائنانشیل  کنڈکٹ اتھارٹی  ( ایف سی اے )، امریکہ کی نیشنل ایسوسی ایشن   آف انشورنس کمشنرز  ( این آئی اے سی ) ، امریکہ کی  وزارت خزانہ   کا فیڈرل انشورنس آفس ( ایف آئی او)  ،سنگا پور کی مانٹری اتھارٹی  آف سنگاپور  ( ایم اے ایس ) اور  بھارت کی  انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ   اتھارٹی آف انڈیا  ( آئی  آر ڈی اے آئی )   شامل ہیں۔

*************

 

  م ن۔وا ۔رم

U- 7765



(Release ID: 1677982) Visitor Counter : 202