قانون اور انصاف کی وزارت

مدراس ہائی کورٹ میں 10اضافی ججوں کاتقرر

Posted On: 02 DEC 2020 1:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:صدرجمہوریہ ہند نے ، دستورہند کی دفعہ 224کی شق ( 1)کےتحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے، مدراس ہائی کورٹ کے اضافی ججوں کے طورپر ، سینئرٹی کے حساب سے درج ذیل ججوں کی تقرری کی ہے ۔ ان میں جسٹس ایس جناب گونداراجولو چندراشیکھرن ، اے اے نکّیرن ، ویراسامی سیواگنانم ، گنیشن ایلانگووان،محترمہ آنندتھی سبرامنین ، محترمہ کننامل شنموگاسندرم ، ساتھی کمارسوکمارا کروپ ، مرالی شنکرکپوراجو، محترمہ منجولہ راماراجو نالیاہ ،اورمحترمہ تھامل سیلوی  ٹی ولایاپلایم شامل ہیں ۔

 جناب گونداراجولو چندراشیکھرن ، اے اے نکّیرن ، ویراسامی سیواگنانم ، گنیشن ایلان گووان، ساتھی کمارسوکمارا کروپ ، مرالی شنکرکپوراجو، محترمہ منجولہ راماراجو نالیاہ ،اورمحترمہ تھامل سیلوی  ٹی ولایاپلایم کا تقرراس تاریخ سے دوبرس کی مدت کے لئے ہوگا جس تاریخ کووہ اپنے متعلقہ دفترکا چارج سنبھالیں گے ۔ البتہ محترمہ آنندتھی سبرامنین ، محترمہ کننامل شنموگاسندرم کی تقرری کی مدت ان کے دفتری چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لےکر بالترتیب 30جولائی ، 2022اور 19جولائی، 2022تک کی مدت کے لئےہوگا۔ محکمہ انصاف نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن بتاریخ یکم دسمبر ، 2020جاری کیاہے ۔

جناب گونداراجولو چندراشیکھرن، بی بی اے ، ایم ایل ، 31مئی 1962کو پیداہوئے تھے اور 25فروری ، 1987کوایڈوکیٹ کے طورپر ان کا اندراج ہوا۔وہ یکم جولائی ، 1991کو تمل ناڈوعدلیہ خدمات میں شامل ہوئےاور ایک جوڈیشیل افسرکے طورپرمختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ اس وقت وہ تمل ناڈو ریاستی عدلیہ اکادمی ،چنئی کے ڈائرکٹرکے طورپر 30ستمبر ، 2016سے کام کررہے ہیں ۔

اے اے نکّیرن ، بی اے ، بی ایل 10مئی 1963کو پیداہوئے اور12نومبر1986کو ایڈوکیٹ کے طورپر ان کا اندراج ہوا۔ وہ 10جولائی ، 1991کو تمل ناڈوعدلیہ خدمات میں شامل ہوئے اور جوڈیشیل افسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔اس وقت وہ صنعتی ٹرائیبیونل کے پرنسپل لیبرجج کے طورپر جون 2018سے کام کررہے ہیں ۔

ویراسامی سیواگنانم ،بی اے ، بی ایل ، ایل ایل ایم کاجنم 10جون ، 1963کو ہوااور24ستمبر ، 1986کو انھوں نے ایڈوکیٹ کے طورپر کام کاآغاز کیا۔ وہ یکم جولائی ، 1991کو تمل ناڈوعدلیہ خدمت میں شامل ہوئے اورایک جوڈیشیل افسرکے طورپرمختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کرتے رہے ۔ وہ اس وقت تھنجاورکے پرنسپل ضلع جج کے طورپر 2مئی ، 2018سے کام کررہے ہیں ۔

 گنیشن ایلان گووان،بی ایس سی ، ایم ایل ، یوم پیدائش 5جون  1963، نے 24دسمبر ، 1986کوایک ایڈوکیٹ کے طورپراپنے کیرئیرکاآغاز کیا۔ یکم جولائی ، 1991کو تمل ناڈو عدلیہ خدمات میں شامل ہوئے اورایک جوڈیشیل افسرکے طورپرمختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے کام کرتے رہے ۔ وہ اس وقت مدورئی میں مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی برانچ ، مدورئی میں، رجسٹرار ( جوڈیشیل ) کے طورپر 18ستمبر ، 2015سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

محترمہ آنندتھی سبرامنین ،31جولائی ، 1960کو پیداہوئیں اورانھوں نے 15فروری ، 1984سے ایڈوکیٹ کے طورپر اپنا سفرشروع کیا۔ وہ تمل ناڈوعدلیہ خدمات سے یکم جولائی ، 1991کو وابستہ ہوئیں اورایک جوڈیشیل افسرکے طورپر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ وہ اس وقت ویلیورمیں پرنسپل ضلع جج کے طورپر کام کررہی ہیں جہاں وہ 28مارچ ، 2016سے تعینات ہیں ۔

 محترمہ کننامل شنموگاسندرم ،بی ایس سی ، ایل ایل ایم ، یوم پیدائش 20جولائی ،1960، نے 15اکتوبر ، 1986سے ایڈوکیٹ کے طورپر خدمات انجام دینی شروع کیں ۔وہ یکم جولائی ،1991کو سول جج ( جونیئرڈویژن ) کے طورپر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے خدمت انجام دی ۔وہ اس وقت چنئی کی فیملی کورٹ میں  VII ایڈیشنل پرنسپل جج کے طورپر 13جون ، 2019سے کام کررہی ہیں ۔

جناب  ساتھی کمارسوکمارا کروپ ،بی ایس سی ، بی ایل ، کاجنم 18جولائی ، 1963کو ہوااوروہ 30 مارچ ، 1988کوایڈوکیٹ کےطورپر رجسٹرہوئے۔وہ 18نومبر، 1994کوایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اورایک جوڈیشیل آفیسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ وہ اس وقت 23جولائی ، 2018سے ٹی این پی آئی ڈی کے تحت خصوصی کورٹ میں اسپیشل جج کے طورپرکام کررہے ہیں ۔

جناب مرالی شنکرکپوراجو، بی ایل ، یوم پیدائش 21مئی ، 1968، نے 09.01.1991سے ایڈوکیٹ کے طورپر خدمات انجام دینے کاآغاز کیا۔ 27نومبر،1995کووہ ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اورایک جوڈیشیل آفیسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔اس وقت وہ تریچوپلئی میں پرنسپل ضلع جج کے طورپر 6جون ، 2019سے تعینات ہیں ۔

 محترمہ منجولہ راماراجو نالیاہ ،ایم اے ، ایم ایچ آر، ایم ایل ، کاجنم 16فروری ، 1964کو ہوااورانھوں نے 25نومبر،1987سے ایڈوکیٹ کے طورپر کام کا آغازکیا۔27نومبر،1995کووہ ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اورایک جوڈیشیل آفیسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔وہ اس وقت 28نومبر، 2017سے مہالیرندھی مندرم اورچنئی میں ایک سیشن جج کے طورپرکام کررہی ہیں ۔

اورمحترمہ تھامل سیلوی  ٹی ولایاپلایم ، یوم پیدائش 19جون 1968، نے 10اکتوبر، 1990سے ایڈوکیٹ کے طورپر خدمات انجام دینے کاآغاز کیا۔ 27نومبر،1995کووہ ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اورایک جوڈیشیل آفیسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔اس وقت وہ 02 مئی ، 2019سے مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی برانچ میں رجسٹرار ( جوڈیشیل ) کے طورپرکام کررہی ہیں ۔

****************

( م ن ۔     اع۔ ع آ)

(02.12.2020)

U-7735


(Release ID: 1677658) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Manipuri , Bengali , Tamil