سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی کے  ذریعہ آئی آئی ایس ایف 2020کرٹین ریزرایونٹ کاانعقاد


بنیادی مقصد سائنس اورہندوستانی سائنسدانوں کی حصولیابیوں کو عوام الناس تک پہنچاناہے :سی ایس آئی آرکے ڈائرکٹرجنرل ، ڈاکٹرشنکرسی مانڈے


آئی آئی ایس ایف کا مقصد عوام الناس کو سائنس سے روشناس کرانا اورسائنس کی کامیابی کومنانا نیز یہ دیکھنا کہ سائنس ،ٹکنالوجی ،انجینئرنگ اورمیتھ میٹکس (ایس ٹی ای ایم ) کس طرح ہماری زندگیوں کو بہتربنانے کے حل فراہم کرتے ہیں : سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی کے ڈائرکٹر،ڈاکٹرجی نراہاری ساستری

Posted On: 01 DEC 2020 8:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:چھٹاہندوستان بین الاقوامی سائنس میلہ ( آئی آئی ایس ایف ) 2020کرٹین رائزرایونٹ ملک بھرمیں مختلف اداروں کے ذریعہ منعقد کیاجارہاہے ، جس کا مقصد عوام الناس کے درمیان سائنسی واقعات کومقبول بناناہے ۔آئی آئی ایس ایف -2020پروگرام 22سے 25دسمبر ، 2020کو منعقد ہوگا۔اس سلسلے کو برقراررکھتے ہوئے سی ایس آئی آر-سائنس اورٹکنالوجی کے شمال مشرق کے ادارے ( سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس پی ) جورہٹ نے آج یکم دسمبر ،2020کو ورچوول طورپرآئی آئی ایس ایف 2020کے کرٹین ریزرایونٹ کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033NJK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HF8L.jpg

سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی کے ڈائرکٹر،ڈاکٹر جی نراہاری ساستری نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہی ۔آئی ایس ایف کا مقصد عوام الناس کو سائنس سے روشناس کرانا اورسائنس کی کامیابی کومنانا نیز یہ دیکھنا کہ سائنس ،ٹکنالوجی ،انجینئرنگ اورمیتھ میٹکس (ایس ٹی ای ایم ) کس طرح ہماری زندگیوں کو بہتربنانے کے حل فراہم کرتے ہیں ۔انھوں نے مزید بیان کیاکہ عالمی سائنسدانوں کے کانکلیو، خواتین سائنسدانوں کے کانکلیو،پانی کے سیگمنٹ ، فضلے کا انتظام ، صفائی ستھرائی ، وگیان یاترا، روایتی دست کاری اوردست کاروں کی میٹنگ وغیرہ جیسے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کرنے کی پوری تیاری ہے ۔

آئی آئی ایس ایف، سائنس  تقریبات کا ایک میلہ ہے جس کا آغاز 2015میں کیاگیاتھا۔ یہ سائنس اورٹکنالوجی ( ایس اورٹی ) کو فروغ دینے کا،  اوریہ دکھانے کے لئے کہ کس طرح ایس اینڈ ٹی ہندوستان کوایک ترقی یافتہ قوم بنانے کی جانب پیش رفت کراسکتاہے ،ایک طریقہ ہے ۔ سی ایس آئی آرکے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرشیکھرسی مانڈے نے ورچوول موڈ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام  میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے اوراس موقع کو استعمال کرنے پرزوردیاتاکہ اس میلے میں عوام الناس کی وسیع ترشرکت کو ممکن بنایاجاسکے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس کا بنیادی مقصد سائنس کوعوام الناس تک لے جانااورہندوستانی سائنسدانوں کی حصولیابیوں سے عوام الناس کو روشناس کراناہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W7ZF.jpg

سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی کی تحقیقی منصوبہ سازی،کاروباری ترقیاتی  ڈویژن کے سربراہ اورپرنسپل سائنسداں ڈاکٹرجتن کلیتانے 22سے 25دسمبر ،2020کے دوران منعقد ہونے والے آئی آئی ایس ایف 2020کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلات فراہم کیں اوریہ بیان کرتے ہوئے ادارے کی کامیاب کہانیوں کواجاگرکیاکہ ابھی تک 120سے زیادہ ٹکنالوجیاں تیارکی جاچکی ہیں اوران میں سے بہت ساروں  کوکمرشیلائز کیاجارہاہے۔ ان ٹکنالوجیوں نے  صنعت کاروں کی پہلی نسل کو زندگی کی کفالت کے عوامل کوبہتربنانے   نیز انھیں شمال مشرقی ہندوستانی خطے میں اپنی  سماجی واقتصادی فروغ دینے میں مدد کی ہے ۔

ڈاکٹرکلیتانے کہاکہ سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی صدق دل سے پائیدارترقیاتی مقاصد پر توجہ مرکوز کررہاہے انھوں نے یہ بھی بیان کیا کہ ادارہ  ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں ، طلباء اور عوام الناس میں ،مختلف پروگراموں کے ذریعہ سائنسی مزاج پیداکرنے کی کوششو ںمیں پوری طرح ملوث ہے جن میں سائنس موٹیویشن پروگرام ، جگیاسا پروگرام  اور دیگر توسیع جاتی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ ادارے نے حال ہی میں ملک کے طلبااورمحققوں کے لئے موسم گرماکا تحقیقی تربیتی پروگرام منعقد کیاجس میں کووڈ -19وباء کے سخت دورکے دوران بھی ملک بھرسے 16000سے زیادہ شرکانے شرکت کی ۔ انھوں نے آئندہ ہونے والے آئی آئی ایس ایف2020میں شرکت کے لئے معاشرے کے تمام زمروں سے زیادہ سے زیادہ افراد سے  شرکت کرنے کی درخواست کی ۔

ڈاکٹرساستری اورمانڈے دونوں نے  ،سائنس اورٹکنالوجی ، ارضی سائنسیز اور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ہرش وردھن کے ذریعہ د ی گئی نیک خواہشات کا  پیغام ارسال کیا۔ اس موقع پر وجنانابھارتی (وبھا) ، کے قومی انتظامیہ سکریٹری جناب جینت سہاسرابدھے بھی موجود تھے ۔

***************

( م ن ۔     اع ۔ ع آ)

U-7723



(Release ID: 1677620) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu