امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران

کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کارروائیاں

Posted On: 01 DEC 2020 6:40PM by PIB Delhi

نئی دلی،2؍ دسمبر،جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن 21-2020  کے دوران حکومت  اپنی موجودہ  کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف سیزن 21-2020  کی فصلوں  کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

پنجاب ، ہریانہ ،اترپردیش ، تلنگانہ ،اتراکھنڈ ،تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموں  وکشمیر  ، کیرالہ ، گجرات  اور آندھرا پردیش،اڑیشہ اورماراشٹر کی ریاستوں  اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں   خریف 21-2020  کے لئے دھان کی خریداری  خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔30نومبر 2020 تک  دھان کی 318.00 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کی گئی،جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 268.15 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔اس طرح  پچھلے سال کے مقابلے اس سال  خریداری میں  18.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کل 318.00 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں سے اکیلے پنجاب نے 202.77  لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی، جو کل خریداری کا 63.76 فیصدہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XR3A.jpg

60038.68کروڑروپے کی کم از کم امدادی قیمت  (ایم ایس پی) کی مالیت  کےساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کی کارروائیوں سے تقریباََ 29.70  لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00257UI.jpg

مزید برآں ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ،کرناٹک ،مہاراشٹر ،تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ،اترپردیش ،اڑیشہ ،راجستھان اور آندھر ا پردیش ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020  کے لئے دالوں اور تلہن  کی 45.24 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کے لئے قیمت امدادی  اسکیم  ( پی ایس ایس ) کے تحت منظوری دی گئی ۔اس کے  علاوہ  آندھرا پردیش  ،کرناٹک ،تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل)، کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی۔     دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  اسی وقت منظوری دی جائے گی، جب  پی ایس ایس کے تحت دالوں،تلہن اور کوپرا کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہوں گی۔21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست  نوٹیفائڈ  ایم ایس پی پر ان فصلوں کی سرکاری خرید کی جاسکتی ہے۔البتہ اگر  مارکیٹ کے ریٹ  کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری  ریاست کی نامزد خریداری کی ایجنسیوں کے  توسط سے  مرکزی  نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ کی جائے گی۔

 

30 نومبر 2020 تک حکومت نے اپنی  نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 563.43کروڑروپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ  104546.68 میٹرک ٹن مونگ،اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی خریداری کی جس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، گجرات  ، ہریانہ اور راجستھان میں  60107 کسانوں کو فائدہ ہوا ۔

اسی دوران  52.40 کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل ) کی خریداری کی گئی ،جس سے  کرناٹک اورتمل ناڈو میں  3961 کسانوں کو فائدہوا ۔ یہ خریداری 30 نومبر 2020 تک کی گئی تھی، جبکہ  پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34  میٹرک ٹن کوپرے کی خریداری کی گئی تھی۔جہاں تک کوپرا اور اڑد کا تعلق ہے ، ان کے ریٹ  بڑی پیداواری ریاستوں  میں سے اکثر میں ایم ایس   پی سے زیادہ ہورہے ہیں۔ متعلقہ ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں  اس تاریخ سے خریداری  شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں ،جس کا فیصلہ خریف کی دالوں اورتلہن  کی  آمد  کی بنیاد پرمتعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FQ3L.jpg

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھر ا پردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیجوں کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ 30 نومبر 2020 تک 2909242 کپاس کی گانٹھو ں کی خریداری کی گئی جس کی قیمت 8515.53 کروڑروپے ہے، اس سے 581449 کسانوں  کوفائدہ  ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZGJK.jpg

*************

( م ن ۔ م ع ۔  ک ا(

U. No. 7728


(Release ID: 1677619) Visitor Counter : 185