قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے اوّلین ورچول آدی مہوتسو – مدھیہ پردیش کا ای- افتتاح کیا


ورچول آدی مہوتسو نے ٹرائبس انڈیا کی ویب سائٹ پر مدھیہ پردیش کی خوش حال اور متنوع ثقافت اور دست کاریوں کی نمائش کی جائے گی

Posted On: 01 DEC 2020 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،   یکم دسمبر  2020 ۔ قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے آج آدی مہوتسو – مدھیہ پردیش کے ورچول ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یکم دسمبر 2020 سے شروع ہوئے اس 10 روزہ مہوتسو کی میزبانی ٹرائبس انڈیا کی ویب سائٹ (www.tribesindia.com) پر کی جارہی ہے۔ اس کا اصل زور آدی واسی دست کاری اور مدھیہ پردیش کی ثقافت پر ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت میں آدی واسی ترقی کی وزیر محترمہ مینا سنگھ اور ٹرائیفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چند مینا آج اس آن لائن افتتاح کے مہمانان خصوصی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012KYB.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BKY9.jpg

اس موقع پر اپنی تقریر میں جناب ارجن منڈا نے کہا کہ آدی مہوتسو – مدھیہ پردیش کا ورچول ایڈیشن آدی واسیوں کی زندگی اور روزی روزگار کے ذرائع میں یکسر تبدیلی لانے میں مدد دینے کی ایک اور کوشش ہے۔ وبا کے باوجود ٹرائیفیڈ جانبازوں کی ٹیم نے اس سالانہ آدی واسی میلے کا انعقاد کیا، جو ورچول طریقے سے قبائلی ثقافت کی روح اور خوش حالی کو جشن کی شکل میں مناتا ہے اور اسے قبائلیوں کو بڑے بازاروں کے ساتھ جوڑنے کی سمت میں ان کی کوششوں کے ساتھ اس سال بھی جاری رکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ آج مدھیہ پردیش کو بڑھاوا دینے والے آدی مہوتسو کے افتتاح کا حصہ بن کر واقعتاً کافی خوش ہیں۔ آدی مہوتسو ایک قومی قبائلی میلہ ہے اور بھارت سرکار کی قبائلی امور کی وزارت نیز ٹرائیبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) کی ایک مشترکہ پہل ہے۔ مہوتسو ملک کے روایتی فنون و دست کاری اور ثقافتی وراثت کی نمائش کرتا ہے۔ ٹرائیفیڈ کا حتمی مقصد قبائلی مصنوعات کے مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ کے ذریعے ملک میں قبائلی لوگوں کی سماجی – اقتصادی ترقی ہے اور ٹرائیفیڈ کے ایم ڈی جناب پرویر کرشن کی قیادت میں واقعتاً ملک میں قبائلی برادری کی ترقی کی سمت میں شاندار کام کیا جارہا ہے۔

جناب منڈا نے اس بات پر اپنی خوشی ظاہر کی کہ کووڈ-19 کی وبا سے پیدا شدہ چیلنج بھرے حالات کے باوجود ٹرائیفیڈ اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے قبائلیوں کی مشکلات کو دور کرنے کی سمت میں کام کیا جارہا ہے۔ ان قبائلیوں کی سادگی، پائیدار طرز زندگی کی خوبیوں کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے اس طبقے کی کمزور اقتصادی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم انھوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ٹرائیفیڈ کے اقدامات سے بچولیوں کا رول ختم ہوا ہے اور قبائلیوں کو براہ راست فائدے مل رہے ہیں۔ انھوں نے صلاح دی کہ ٹرائیفیڈ کو ان قبائلیوں کو بااختیار اور خودکفیل بنانے والے معاون اقدامات کو آگے بڑھاتے رہنا چاہئے۔

جناب منڈا نے کہا کہ قبائلیوں نے بھارت کی ریشم اور فیبرکس کے لئے خام مال دستیاب کرانے کے معاملے میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔ انھوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 10.5 کروڑ کی آبادی کے باوجود قبائلی افراد اقتصادی ترقی کے اصل دھارے سے دور ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود آدی واسی لوگ خوش رہنے کا ہنر جانتے ہیں۔ قبائلی امور کی وزارت ان میں صنعت کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے قبائلیوں سے ’’میرا وَن، میرا دَھن، میرا اُدیم‘‘ پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ قبائلیوں کو فروغ ہنرمندی سے متعلق ٹریننگ کی سہولت دستیاب کرائی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی لوگ اپنی ثقافت سے پیار کرتے ہیں اور اپنی ثقافت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ہی بازار میں ان کی مخصوص مصنوعات کو ایک پلیٹ  دستیاب کرانے کے کام میں مدد دیے جانے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047BPU.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z51N.jpg

A picture containing text, electronics, indoor, displayDescription automatically generated

مدھیہ پردیش کی آدی واسی ترقی کی وزارت محترمہ مینا سنگھ نے اپنی تقریر میں حکومت ہند کے قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے پورے بھارت میں قومی قبائلی میلہ ’’آدی مہوتسو‘‘ کے انعقاد کے تصور کا خیرمقدم کیا۔

ٹرائیفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چند مینا نے آدی واسیوں کاریگروں کو ایسے عملی متبادل دستیاب کرانے کے لئے ٹرائیفیڈ  اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ورچول آدی مہوتسو ایک کامیاب پروگرام ثابت ہوگا۔

اپنی استقبالیہ تقریر میں جناب پرویر کرشن نے آدی مہوتسو کے پورے تصور اور موجودہ آن لائن ایڈیشن اور اس سے کیسے قومی و بین الاقوامی ناظرین کے درمیان قبائلی ثقافت کو مقبول بنانے میں مددملے گی، وغیرہ جیسی باتوں پر روشنی ڈالی۔ ٹرائبس انڈیا مارکیٹ پلیس پر 3500 سے زیادہ قبائلی دست کاروں کو جوڑے جانے کے ساتھ ہی یہ ورچول پروگرام قبائلیوں کو ان کی ثقافت اور فنون کو مقبول بنانے کے لئے ایک نئے موقع کی پیشکش کرتا ہے اور انھیں خودکفیل بناتا ہے۔

Graphical user interfaceDescription automatically generatedA picture containing textDescription automatically generated

ورچول افتتاح کی اہم باتوں میں دست کاروں کے کام کی جگہ کا ورچول دورہ اور مدھیہ پردیش کے قبائلی رقص و موسیقی کی جھلک شامل ہے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اس کڑی میں اگلا مہوتسو 11 دسمبر کو گجرات میں ہوگا، جس کے بعد 21 دسمبر 2020 سے بنگال میں اس کی شروعات ہوگی۔

A picture containing text, posingDescription automatically generatedhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0083R4G.png

قبائلی ثقافت، دست کاری، پکوان اور کاروبار کی روح کا جشن ’’آدی مہوتسو‘‘ ایک کامیاب پہل ہے، جس کا آغاز 2017 میں ہوا تھا۔ یہ مہوتسو ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی خوش حال و متنوع دست کاری اور ثقافت سے لوگوں کو ایک ہی جگہ پر متعارف کرانے کی کوشش ہے۔ نئی دہلی میں 16 سے 30 نومبر کے درمیان منعقدہ 15 روزہ مہوتسو میں قبائلی دست کاریوں، فنون، مصوری سے آراستہ کپڑوں، زیورات کی نمائش نیز فروخت کا نظم کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے آئے 400 سے زیادہ قبائلی دست کاروں اور پروڈیوسرس نے اپنی شراکت داری کے ساتھ اس مہوتسو کی زینت بڑھائی اور اسے زبردست رسپانس ملا۔

اس سال وبا کے سبب پیدا شدہ غیرمعمولی حالات کے باوجود ٹرائیفیڈ نے آن لائن پروگرام کی پہل کی ہے اور اس کی میزبانی ٹرائبس انڈیا کے ای- مارکیٹ پلیس (market.tribesindia.com) پر کی جائے گی۔

اس پروگرام میں دست کاریوں اور قدرتی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے مختلف قبائلی برادریوں کی قبائلی روایات کی نمائش کی جائے گی۔ ان کی ثقافت، موسیقی، رقص وغیرہ کے مختلف پہلوؤں کی نمائش کرنے والے ویڈیو بھی یہاں مشترک کی جائیں گی۔ مختصراً کہیں تو یہ ایک مختلف قسم کے پلیٹ فارم پر قبائلیوں اور ان کی رنگارنگی نیز متنوع طرز زندگی کا جشن ہوگا۔

A picture containing text, person, smiling, posingDescription automatically generatedA picture containing textDescription automatically generated

ٹرائبس انڈیا ای- مارکیٹ پلیس ایک قابل ذکر پہل ہے جو ملک بھر میں قبائلی کمپنیوں کی مصنوعات اور دست کاریوں کی نمائش کرتی ہے اور ان کی اُپج / مصنوعات کی راست مارکیٹنگ میں مدد کرتی ہے۔ یہ قبائلی کاروبار کی ڈیجیٹل کاری کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

سبھی بڑے قبائلیوں کو ایک ایک کرکے نمایاں کرنے والا ورچول آدی مہوتسو نہ صرف خطے / قبائلیوں پر مرکوز ایک شاندار پلیٹ فارم ہوگا بلکہ اس سے قبائلی ثقافت، زندگی، روایات، دست کاریوں کو اصل دھارے میں لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے ان کی خصوصیات کو برقرار رکھنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ ٹرائبس انڈیا ای- مارکیٹ پلیس ملک بھر میں مختلف دست کاریوں، ہتھ کرگھا، قدرتی خوردنی مصنوعات کا ذریعہ ہے اور بہترین آدی واسی اُپج / مصنوعات کو فروغ دیتا ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7712



(Release ID: 1677590) Visitor Counter : 148