وزارت دفاع

سی آئی این سی اے این کے ذریعہ 12 جے اے ٹی، آئی این ایس اتکروش اور آئی این ایچ ایس دھنونتری کو یونٹ توصیف نامے سے سرفراز کیا گیا

Posted On: 01 DEC 2020 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم دسمبر :

انڈمان اور نکوبار کمانڈ (سی آئی این سی اے این) کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے جے اے ٹی رجمنٹ ، انڈین نیول شپ ایئر اسٹیشن اتکروش اور انڈین نیول ہاسپٹل شپ دھنونتری کی 12 ویں بٹالین کو گذشتہ ایک سال میں عمدہ کارکردگی کے لئے آج ہڈو کے دوپیکا آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں یونٹ کے توصیف نامے سے سرفراز کیا۔

اجتماع سے اپنے خطاب میں سی آئی این سی اے این نے تینوں یونٹوں کے تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی ستائش کی۔ جنرل آفیسر نے ان یونٹوں کے جوانوں کے جذبات کی تعریف کی اور خاص طور پر کووڈ وبائی صورت حال میں ان کے غیر معمولی لگن ، عزم اور محنت کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے لئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے 12 جے اے ٹی کے اہلکاروں کو پیشہ ورانہ اور کھیلوں کے مقابلوں کے شعبے میں ان کی حصولیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آئی این ایس اتکروش کے عملہ کی چوبیسوں گھنٹے فضائی آپریشن میں شامل ہونے اور انڈمان اور نکوبار جزیرے کی آبادی کے لئے "لائف لائن" کا رول ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر آئی این ایچ ایس دھنونتری کا ذکر کیا جس نے 700 سے زائد کووڈ مریضوں کا ریکارڈ علاج کیا اور سبھی کو مکمل صحت یابی ملی۔ انہوں نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ جب ان اکائیوں کو خصوصی طور پر نوازا گیا تھا ، تو دیگر یونٹ بھی بہت زیادہ پیچھے نہیں ہیں اور پوری کمانڈ ان تمام پیش پیش رہنے والے جانبازوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر انڈمان اور نکوبار جزیروں میں وبائی مرض سے لڑ رہے ہیں۔ تقریب میں کمانڈ کے چاروں اجزاء کے عملہ نے شرکت کی۔ اجتماع میں کوویڈ 19 کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا تھا۔

**************

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:7720

 



(Release ID: 1677585) Visitor Counter : 120