بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
اترپردیش میں ایودھیا میں سریو ندی میں رامائن کروز (چھوٹے جہاز) سروس جلد شروع کی جائے گی
مقدس سریو ندی پر اپنے قسم کی پہلی لگژری کروز سردست ہوگی
اس پروجیکٹ کا مقصد مقدس ایودھیا شہر آنے والے عقیدت مندوں کو روحانی سفر کے حیران کن تجربے سے روشناس کرانا ہے
Posted On:
01 DEC 2020 3:51PM by PIB Delhi
ایودھیا میں سریو ندی (دریا) پر جلد ہی رامائن کروز ٹور یعنی پانی کے چھوٹے جہاز سے سفر کی سروس شروع کی جائے گی۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے آج کروز سروس لاگو کرنے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
یہ ایودھیا اترپردیش میں ریوندی (گھاگرا، قومی آبی گزرگاہ-40) پر اپنی نوعیت کی پہلی لگژری کروز سروس ہوگی۔ اس کا مقصد مقدس ایودھیا شہر میں آنے والے عقیدت مندوں کو ر وحانی سفر کے حیران کن تجربے سے روشناس کرانا ہے۔ جہاز کے ذریعے سفر کے دوران مقدس سریو دریا کے مشہور گھاٹوں کا بھی سیر کرائی جائے گی۔
کروز یعنی جہاز کو تمام طرح کی آسائش اور سہولتوں سے لیس کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ عالمی معیار کے مطابق سیفٹی یعنی حفاظت اور سیکورٹی کے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ جہاز کے اندرونی حصے اور بورڈنگ پوائنٹ رام چرترمانس کے موضوع پر مبنی ہوگا۔ پوری طرح ایئرکنڈیشنڈ، 80 سیٹ والا جہاز کروز میں ایک بڑے شیشے کے ونڈو (کھڑکیاں) ہوں گی تاکہ عقیدت مند گھاٹوں کی خوبصورتی کا نظارہ کرسکیں۔ سیاحوں کی آسائش کے لئے پینٹری کی سہولت کے علاوہ جہاز میں کچن بھی ہوگا۔ کروز میں بایو ٹوائلیٹس اور ہائی برڈ انجن سسٹم ہوگا تاکہ ماحولیات پر نہ کے برابر اثر ہو۔
سیاحوں، عقیدت مندوں کو 1.5-1 گھنٹے کی مدت کے دوران رام چرترمانس ٹور پر لے جایا جائے گا۔ سفر کے دوران گوسوامی تلسی داس کے رام چرترمانس پر مبنی خصوصی طور پر بنائی گئی ویڈیو فلم دکھائی جائے گی، جس میں بھگوان رام کے جنم سے لے کر ان کے راجیہ ابھیشیک تک کی کتھا (کہانی) ہوگی۔پورے سفر میں لگ بھگ 16-15 کلو میٹر کی دوری طے کی جائے گی۔ رامائن کے مختلف ایپی سوڈ سے تحریک لی گئی کئی سرگرمیاں اور سیلفی پوائنٹ ہوں گے۔ سفر کے بعد سریوارتی ہوگی، جس میں ہر ایک سیاح سرگرم طور سے حصہ لے سکے گا۔
ایودھیا بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے، جیسا کہ ہندوستانی رزمیہ رامائن میں بتایاگیا ہے۔ یہ ہندوؤں کے لیے سات سب سے اہم تیرتھ استھلوں میں سے پہلا ہے۔ یوپی ٹورزم کے اعداد وشمار کے مطابق 2019 میں لگ بھگ 2 کروڑ سیاح ایودھیا آئے تھے۔ رام مندر کی تعمیر کے بعد اندازہ ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
رامائن کروز ٹور نہ صرف سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرے گا، بلکہ اس سے اس علاقے میں براہ راست اور بلاواسطہ طور پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کروز سروس کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تمام ضروری بنیادی ڈھانچہ جاتی تعاون فراہم کرے گی۔
....................
م ن، ح ا، ع ر
01-12-2020
U-7705
(Release ID: 1677579)
Visitor Counter : 160