ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ونود کمار یادو نے بنارس لوکوورکس (بی ایل ڈبلیو) ، وارانسی سے 40ویں چھ ہزار ایچ پی الیکٹرک لوکو کو ہر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


بنارس لوکوموٹوٹیو ورکس (بی ایل ڈبلیو) نے جولائی 2020 میں 31 الیکٹرک انجنوں کی مینوفیکچرنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا

نومبر 2020 کے مہینے میں، بی ایل ڈبلیو نے ایک مہینے میں سب سے زیادہ چھ ہزار ایچ پی بجلی انجنوں کے مینوفیکچرنگ کے لئے سب سے اعلی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 40لوکوموٹیوس بنانے کا ہدف پورا کیا

یہ بی ایل ڈبلیو کی آتم نربھر بھارت کی جانب ایک نئی کامیابی ہے

جناب ونود کمار یادو نے اس ریکارڈ پروڈکشن پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعا م کا اعلان کیا

Posted On: 01 DEC 2020 4:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،1 دسمبر 2020/ بنارس لوکوموٹیو ورکس وارانسی نے جولائی 2020 میں 31 لوکوموٹیو ایک مہینے میں بنانے کا   اپنا ہدف پورا کرلیا ہے جو نومبر کے مہینے میں 40ویں چھ ہزار  ایچ پی  الیکٹرک لوکو موٹیو بناکر  حاصل کیا گیا۔ یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے جو دیو دیپاولی کے   مبارک دن حاصل کیا گیا ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئر مین اور سی ای او جناب ونود کمار یادو نے  بنارس لوکو ورکس  (بی ایل ڈبلیو)، وارانسی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 40ویں 6 ہزار  ایچ پی الیکٹرک لوکو کو   ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔  اس فلیگ آف تقریب میں  ،جناب راجیش تیواری رکن  ٹریکشن  رولنگ اسٹاک ،ر یلوے بورڈ اور ریلوے کے سینئر  حکام  ویڈیو کانفرنسننگ کے ذریعہ شامل ہوئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، جناب ونود کمار یادو نے کہاکہ، کووڈ چیلنجز کے باوجود  اس میل کے پتھر کو حاصل کرنے میں بی ایل ڈبلیو  کے عملے  کی ایماندار کوششیں  قابل ستائش ہیں۔ مخالف حالات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی   صلاحیت  ریلوے ملازمین کی   پہنچا ن ہے۔   یہ اپریل اور مئی 2020 میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے باوجود ہے، جب اپریل میں   پروڈکشن صفر تھا، اور مئی 2020 میں   محض 8 لوکو موٹو ہی بنائے گئے تھے۔  بی ایل ڈبلیو نے  گزشتہ سال   نومبر کے آخر تک  168 الیکٹرک انجنوں کی مینوفیکچرنگ کا اعلان کرلیا  ہے۔ اس میں 20 نومبر تک گزشتہ برس  یعنی  نومبر 2019 کے آخر تک  168 الیکٹرک انجنوں کے مقابلے میں  169 الیکٹرک انجن بنائے ہیں۔    انہوں نے مزید کہا کہ  بھارتی ریلوے  تبدیلی کے دور سے گذررہی ہے۔  تبدیلی لانے میں  جنرل منیجر  ، بی ایل ڈبلیو کا  اہم تعاون رہا ہے۔   لوکو میں  تکنیکی سدھار ہوا ہے ۔ ہمیں   9 ہزار  ایچ پی لوکو  کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس کامیابی پر  افسران  اور ملازمین کو  مبارک باد  دی ، جناب یادو نے اس ریکارڈ   پروڈکشن کو   بی ایل ڈبلیو کے  ملازمین کی  حوصلہ افزائی کرنے کے لئے  ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

مینوفیکچرنگ میں یہ اضافہ    آتم نربھر بھارت   کے لئے ایک بڑا تعاون ہے۔

 کووڈ 19 چیلنجز کے بعد بی ایل ڈبلیو نے ڈیژل انجنوں سے  الیکٹرک انجنوں کو بنانے کے لئے  اپنی بنیادی ڈھانچے کو    پوری طرح سے بدل دیا ہے ۔ ملازمین اور افسران نے  الیکٹرک  موٹو نے   فروغ  پانے کےلئے دکان کے فرش  ، مشینوں ،  جگس اور فکسچر   نیز   منصوبہ بندی عمل کو پھر  سے منظم کرنے کے چیلنج کو  قبول کیا۔

بی ایل ڈبلیو نے ڈیژل سے  الیکٹرک موٹر کی پروڈکشن لائن کی تبدیلی،  ایندھن کے بل کو  کم  کرنے، کاربن کے اثر کو کم کرنے ، ایندھن کی درآمد کے انحصار کو کم کرنے  اور ٹرینوں کی اوسط رفتار کو بڑھانے اور صلاحیت میں اضافہ کرنے  کی   حکمت عملی  وزارت ریلوے کے مطابق ہے۔

 الیکٹرک لوکوموٹیو کی 98 فی صد  پیداوار نے  استعمال ہونے والے  کل پرزے  ، ملکی   صنعتوں  سے حاصل کئے جاتے ہیں، جس میں  درمیانی  چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرائزیز ( ایم ایس ایم ای) کافی بڑا حصہ 

 بی ایل ڈبلیو  موزمبیق  3 ہزار  ایچ پی  کیپ گیج ڈیژل انجنوں کے     قابل فخر  برآمد آرڈ پر کام کررہا ہے۔   اسے  ایک تیز رفتار  پٹری پر  ڈال دیا گیا ہے۔  اس آرڈر کے تحت، پہلی مرتبہ     12 سلینڈر کرنکیس بھی  بی ایل ڈبلیو  میں تیار کئے جارہے   ہیں۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7714

 



(Release ID: 1677510) Visitor Counter : 177