ارضیاتی سائنس کی وزارت
جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی اورگردنواح کے علاقوں پر دباؤ
توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ اور تیز ہوکر گہرے دباؤ کی شکل اختیار کرلے گا
توقع ہے کہ یہ اس کے بعد شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے
چندمقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کے امکان ہیں اس کے ساتھ جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ میں کہیں کہیں مقامات پر انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے
جنوب مشرقی اور متصلہ جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں سمندر کی صورتحال خراب سے بہت زیادہ خراب رہے گی
ماہی گیری کی کارروائیوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر کی رات سے جنوبی مشرقی اور متصلہ جنوبی مغربی بنگال کی کھاڑی کے علاقے میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں
Posted On:
30 NOV 2020 10:20AM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍نومبر، ہندوستان کے نئی دہلی میں موسمیاتی مراکز (آئی ایم ڈی) کے مطابق :
سیٹلائٹ اور بحریہ کے حالیہ مشاہدات سے اشارہ ملتا ہے کہ
جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی اور آس پاس کے علاقوں پر ایک واضح کم دباؤ بناہوا ہے ، جو کہ 30 نومبر 2020 کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 5.30بجےسے جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی پر ، ٹرنکومالے ( سری لنکا ) کے مشرق –جنوب مشرق سے تقریباََ 750 کلومیٹر اور کنیا کماری ( ہندوستان ) کے مشرق – جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی پر مرکوز ہے۔
توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اور شدید ہوکر سمندری طوفان کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔
یہ بھی توقع ہے کہ یہ 2دسمبر کی شام کے وقت مغربی –شمال مغرب کی جانب بڑھ جائے گا اور سری لنکا کے ساحل کو پارکرلے گا۔اس کے بعد یہ کچھ مغرب کی جانب بڑھے گااور 3دسمبر کی صبح میں یہ کامرن میں ضم ہوجائے گا۔
اعداد وشمار اور شدت کی پیش گوئی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
تاریخ/ وقت
(بھارت کا معیاری ٹائم)
|
پوزیشن
(لیٹی چیوڈ 0N/ لانگی چیوڈ 0E)
|
زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا کی رفتار
(کلو میٹر فی گھنٹہ)
|
طوفان سے پڑنے والے خلل کا زمرہ
|
30.11.20/0530
|
88.0/7.5
|
40-50 سے بڑھ کر 60 تک
|
دباؤ
|
30.11.20/1730
|
87.0/7.7
|
50-60سے بڑھ کر 70 تک
|
گہرا دباؤ
|
01.12.20/0530
|
86.1/7.9
|
60-70 سے بڑھ کر 80 تک
|
سمندری طوفان
|
01.12.20/1730
|
84.8/8.1
|
65 -75 سے بڑھ کر 85 تک
|
سمندری طوفان
|
02.12.20/0530
|
83.1/8.3
|
70-80 سے بڑھ کر 90 تک
|
سمندری طوفان
|
02.12.20/1730
|
81.5/8.5
|
70-80 سے بڑھ کر 90 تک
|
سمندری طوفان
|
ذیلی- ڈیویژن
|
30 نومبر 2020*
|
01دسمبر 2020*
|
02دسمبر 2020 *
|
03دسمبر2020 *
|
04دسمبر2020 *
|
جنوبی تمل ناڈو
|
چند مقامات پر بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
شمالی تمل ناڈو، پانڈچیری اور کرائیکل
|
چند مقامات پر بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
جنوبی کیرالہ
|
کہیں کہیں بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
شمالی کیرالہ اور ماہے
|
کہیں کہیں بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں بارش
|
جنوبی ساحلی آندھراپردیش
|
کہیں کہیں بارش
|
کہیں کہیں بارش
|
چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں بارش
|
چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں بارش
|
کہیں کہیں بارش
|
لکشدیپ
|
کہیں کہیں بارش
|
کہیں کہیں بارش
|
اکثر مقامات پر بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
وارننگ:
1- بارش
2دسمبر 2020 کو جنوبی تمل ناڈو اورکیرالہ میں چندمقامات پر نیز کہیں کہیں بہت زیادہ تیز بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ پہلی ، تیسری اور چار دسمبر 2020 کو ان مقامات پر بہت زیادہ تیز بارش ہوسکتی ہے۔
تمل ناڈو اور پڈو چیری ، ماہے اور کرائیکل نیز شمالی کیرالہ میں کسی کسی مقامات پر تیز سے تیز تر بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہلی سے چار دسمبر کے دوران ان مقامات پر کہیں کہیں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
دوسری اور تیسری دسمبر کو جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور 3سے 4دسمبر 2020 کےدوران لکشدیپ پر کسی کسی مقام پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
2- ہوا کی وارننگ:
- 30 نومبر کوتیز ہوائیں (45-55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹے )کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں اوریہ جنوبی بنگال کی کھاڑی کے وسطی حصوں میں مرکوزہوجائے گی
- یکم دسمبر کی رات سے جنوب مشرقی اور متصلہ جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں مزید شدید ہوکر یہ 55 سے 65 کلو میٹر کی رفتار پکڑتے ہوئے بڑھ کر75 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے اور جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں یہ 70- 80 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہیں جوکہ 2دسمبرسے کامرون علاقے ، خلیج منار ، اورتمل ناڈو- کیرالہ کے ساحلوں کا احاطہ کرسکتی ہے۔جو آئندہ 24 گھنٹوں تک بھی چلتے رہنے کا امکان ہے۔
- 3دسمبرکی صبح سے آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے 55سے 65 سے بڑھ کر 75کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تندہوائیں ،خلیج منار ، جنوبی تمل ناڈو سے دور اور اس کے ساتھ ساتھ اور کیرالہ کے ساحلوں ، کمرون علاقے ،لکشدیپ – مالدیپ علاقے اور متصل جنوبی مشرقی بحیرہ عرب میں ،چلتی رہیں گی۔
3- سمندر کی صورت حال:
- یکم دسمبر کی رات سے جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں سمندری صورت حال خراب جبکہ 2دسمبر کی سہ پہر کے بعد سے آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے جنوبی مغربی بنگال کی کھاڑی ،مشرقی سری لنکا کے ساحل کے ساتھ اور اس سے دورسمندری صورتحال بہت زیادہ خراب رہے گی جبکہ کامرون علاقے ، خَلیج منار اور تمل ناڈو – کیرالہ کے ساحلوں پر خراب سے خراب تررہنے کا امکان ہے۔
- 2دسمبر سے خلیج منار ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور ، کامرون علاقے میں سمندر کی صورتحال بہت زیادہ خراب رہے گی جبکہ 3دسمبر کی صبح سے آنے والے 24 گھنٹوں کے لئے لکشدیپ- مالدیپ علاقے اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے متصل علاقوں میں بھی صورتحال خراب رہے گی۔
6- ماہی گیروں کے لئے وارننگ اور مجوزہ اقدام:
ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر کی رات سے بنگال کی کھاڑی کے جنوب مشرقی اور متصل جنوب مغربی علاقے میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں نیز بنگال کی کھاڑی کے جنوب مغربی مشرقی سری لنکا کےساحل کےساتھ ساتھ اور اس سے دور ، کامرون علاقے ،خلیج منار اور تمل نا،ڈو- کیرالہ کے ساحلوں میں 2دسمبر میں دوپہرسے پہلے سے لے کر آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے ماہی گیری کے لئے نہ جائیں ۔علاوہ ازیں ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ 3دسمبر کی صبح سے آنئدہ 24 گھنٹوں تک لکشدیب – مالدیپ کےعلاقے او ر بحریہ عرب سے متصل جنوب مشرقی علاقے میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں ۔
جو ماہی گیر سمندر میں پہلےسے ہی موجود ہیں ، انہیں بھی آج ہر حال میں ساحلوں پر واپس پہنچنے کی صلاح دی گئی ہے۔
گرافک کی تفصیلات کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں :
برائے مہربانی مقام مخصوص پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ، موسمیاتی صلاح کے لئے میگدود ایپ اور گرج چمک کی وارننگ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- رم)
U-7696
(Release ID: 1677337)
Visitor Counter : 166