ارضیاتی سائنس کی وزارت

دسمبر 2020 سے فروری 2021 کے دوران درجہ حرارت کیلئے موسمی متوقع حالات


آئندہ سردی کے موسم (دسمبر سے فروری)کے دوران ہندوستان کے شمال، شمال-مغرب، وسطی کے زیادہ تر سب ڈویزنوں میں اور مشرقی ہندوستان کے کچھ سب ڈویزنوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے
فی الحال، وسطی اور مشرقی استوائی بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت معمول سے کم ہے
سردی کے موسم کے آخر آخر تک استوائی بحرالکاہل میں معتدل لانیناکے حالات جاری رہنے کا امکان ہے

Posted On: 29 NOV 2020 6:27PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی:29 نومبر، 2020:بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق:

جھلکیاں:

آئندہ سردیوں کے موسم (دسمبر سے فروری )کے دوران، ہندوستان کے شمال، شمال- مغرب، وسطی ہندوستان کے زیادہ تر سب ڈویزنوں میں اور مشرقی ہندوستان کے کچھ سب ڈویزنوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

پس منظر:

2016 سے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) گرمی اور سردی کے دنوں کے موسم کیلئے ملک بھر میں درجہ حرارت کے سب ڈویزن کی سطح پر موسم سے متعلق پیش گوئی اور متوقع حالات کو جاری کررہی ہے۔ یہ پیش گوئیاں ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے مانسون مشن پروجیکٹ کے تحت تیار کردہ مانسون مشن سے متعلق پیش گوئی نظام  (ایم ایم سی ا یف ایس)  پر مبنی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آئندہ جاڑے کے موسم (دسمبر 2020 سے فروری 2021)تک کیلئے سب ڈویزن کی سطح پر اوسط درجہ حرارت کے لئے موسمی متوقع حالات تیار کیے ہیں اور اسی کو یہاں پیش کیا جارہا ہے۔

ایم ایم سی ایف ایس میں تقریباً 38 کلو میٹر کا خلائی ریزولوشن اور ماڈل طبعیات کا بہتر ماڈیول ہے۔ 16 برسوں (2018-2003) کے ہنڈکاسٹ پر مبنی آب وہوا سائنس ماڈل تیار کیا گیا تھا۔ نومبر 2020 کی شروعات  حالات کی بنیاد پر ایم ایم سی ایف ایس نقوش کااستعمال کرتے ہوئے موسمی درجہ حرارت کی پیش گوئی اور متوقع حالات تیار کیے گئے تھے۔ پیش گوئی کو 34 اِنسمبل رکن پیش گوئیوں کااستعمال کرکے تیار کیا گیا تھا۔ ماڈل ہنڈکاسٹ اور پیش گوئیوں کو پروبیبلیٹی ڈسٹری بیوشن فنکشن (پی ڈی ایف) طریقہ کارکا استعمال کرتے ہوئے پیش گوئیوں کو درست کیا گیا ہے۔ 2018-2003 کی مدت کے دوران شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے کئی  سب ڈویزنوں پر ماڈل ہنڈکاسٹ معتدل اسکل دکھاتے ہیں۔

دسمبر جنوری فروری موسم (دسمبر 2020 سے فروری 2021 تک) کیلئے پیش گوئی

شکل 1 اور شکل 2 دسمبر 2020 سے فروری 2021 سے (دسمبر جنوری فروری) موسم کیلئے بالترتیب سب ڈویزنل امکان اور سب ڈویزن کے اوسط کم از کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے تضادات (طویل مدتی معمول سے رخصت پذیری)کو ظاہر کرتا ہے۔ کم از کم درجہ حرارت کیلئے ممکنہ پیش گوئی (شکل1) شمال، شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے زیادہ تر سب ڈویزنوں اور مشرقی ہندوستان کے چند سب ڈویزنوں میں معمول سے کم از کم درجہ حرارت کو ظاہر کرتی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کے زیادہ تر سب ڈویزنوں مغربی ساحل اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ سب ڈویزنوں میں معمول سے زیادہ کم از کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کیلئے ممکنہ پیش گوئی (شکل 2) شمال مغربی، شمالی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان  کے زیادہ تر سب ڈویزنوں میں اور وسطی ہندوستان اور جزیرہ نما ہندوستان کے چند سب ڈویزنوں میں معمول سے اوپر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے امکان کو ظاہر کرتی ہے۔

بحرالکاہل میں ای این ایس او حالات

فی الحال وسطی اور مشرقی استوائی بحرالکاہل میں معمول سے نیچے سمندر کی سطح کے درجہ حرارت ہیں اور استوائی بحرالکاہل میں معتدل لا نینا کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین ایم ایم سی ایف ایس  ظاہر کرتی ہے کہ سردی کے موسم کے آخر تک کم از کم معتدل لانینا کے حالات جاری رہنے کا امکان ہے۔

توسیع شدہ رینج پیش گوئی سروسز

ہندوستانی محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی کے ذریعے پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کا ہر ہفتہ توسیع شدہ رینج پیش گوئی (اگلے چار ہفتہ کیلئے 7 دن کی اوسط پیش گوئی) بھی ظاہر کی جاتی ہے۔ یہ آئی ایم ڈی کے فی الوقت آپریشنل ملٹی ماڈل انسمبل ڈائنامیکل  توسیع شدہ رینج پیش گوئی نظام پر مبنی ہے۔ پیش گوئیاں آئی ایم ڈی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

(https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/extendedrangeforecast.php)

 

 

 

شکل1۔ دسمبر 2020 سے فروری 2021 کے لئے ممکنہ پیش گوئی اور سب ڈویزنل اوسط کم از کم درجہ حرارت کے تضاد کی پیش گوئی۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

شکل2۔ دسمبر 2020 سے فروری 2021 کے لئے ممکنہ پیش گوئی اور سب ڈویزنل اوسط  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے تضاد کی پیش گوئی۔

دسمبر 2020 سے فروری 2021 کے دوران درجہ حرارت کیلئے ویڈیو موسمی متوقع حالات:

 

خصوصی مقام کی پیش گوئی اور انتباہ کیلئے موسم ایپ، زراعت سے متعلق صلاح ومشورہ کیلئے میگھدوت ایپ اور بجلی گرنے کی وارننگ کیلئے دامنی ایپ کو براہ کرم ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7680


(Release ID: 1677162) Visitor Counter : 1181


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil