کامرس اور صنعت کی وزارتہ
باسمتی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے آرگنینک باسمتی چاول کی حصہ داری بڑھانے کے لئے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا
Posted On:
27 NOV 2020 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27نومبر 2020/ باسمی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (بی ای ڈی ایف) ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے جس کا قیام کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت زراعت اور پروسیس فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا-اے پی ای ڈی اے) کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ بی ای ڈی ایف نے باستی چاول کی مختلف اقسام کی پہچان اور کیڑے مار دواؤں کے باقیات ، اور بھاری دھاتو ں کے جانچ کے لئے ڈی این اے فنگر پرنٹنگ کی سہولت کے ساتھ جدید ترین لیبارٹری قائم کی ہے۔ لیبارٹری اور ڈیمانسٹریشن اور ٹریننگ فارم ، ایس وی پی زراعت اور ٹکنالوجی یونیورسٹی ، مودی پورم کے احاطہ میں قائم کی گئی ہے۔ سوسائٹی آئی ایس او :آئی ای سی : 17020 کے مطابق تسلیم شدہ اور معائنہ یونٹ کے طور پر تسلیم کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔
فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں باسمتی چاول کے ایکسپورٹ کے لئے سپلائی چین کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہیں۔ بی ای ڈی ایف کی 8ویں سالانہ عام میٹنگ 24 نومبر 2020 کو منعقدہ کی گئی تھی، جس کی صدارت اپیڈا کے صدر ڈاکٹر ایم انگومتھو نے کی تھی۔ اے جی ایم کے دوران ، آرگنینک باسمتی چاول کی حصہ داری بڑھانے کے لئے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ایک ورکشاپ کا اہتمام کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ برآمد کاروں کو ویلیو ایڈیشن اور مصنوعات میں تنوع کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔
ہندستان سے برآمد کے معاملے میں باسمتی چاول سب سے بڑی زرعی پیداوار ہے۔ 20-2019 کے دوران ہندستان نے 4331 ملین ڈالر کے قیمت کے 4.45 ملین ایم ٹی باسمتی چاول کی برآمد کی۔ گزشتہ دس سال میں باسمتی چاول کی برآمد دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 10-2009 کے دوران باسمتی چاول کی برآمد 2.17 ملین ایم تھی۔ اہم بازار سعودی عرب ، یو اے ای، ایران، یوروپی یونین اور یو ایس اے ہیں۔ باسمتی چاول ایک رجسٹرڈ جغرافیائی اشارہ (جی آئی ہے)
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7646
(Release ID: 1676733)
Visitor Counter : 114