یو پی ایس سی

مشترکہ جیو سائنٹسٹ (مین)امتحان 2020 کے نتائج

Posted On: 26 NOV 2020 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26نومبر 2020/یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 17 سے 18 اکتوبر 2020  تک منعقدہ مشترکہ  جیو –سائنٹسٹ 1۔امتحان، 2020 کے  تحریری امتحان کے  نتیجے کی بنیاد پر درج ذیل انرولمنٹ نمبر والے  امیدواروں  نے  انٹرویو /انفرادی تربیت کے لئے  امیدواری  حاصل کرلی ہے۔

2۔ ان سبھی امیدواروں کی امیدواری  ان کے  ہر طرح سے  اہل پائے جانے کے  بعد عارضی ہے۔ امیدواروں کو اپنی عمر، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی،  جسمانی  معذوری (ڈیس ایبلٹی) وغیرہ کے  اپنے دعویٰ کی حمایت میں ذاتی جانچ کے وقت  بنیادی  اسناد پیش کرنے ہوں گے۔ یعنی انہیں  اپنی مذکورہ سرٹی فکیٹ  تیار رکھنے کا  مشورہ دیا جاتاہے۔

3۔ تعلیم کے ضوابط کے مطابق  ، ان سبھی   امیدواروں سے  امید کی جاتی ہے کہ وہ  کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in   پر دستیاب  تفصیلی  ایپلی کیشن فورم (ڈی اے ایف) کو بھر لیں اور اسناد کی  اسکین کی گئی کاپیوں  سمیت  اسے آن لائن جمع کرادیں۔ تفصیلی ایپلی کیشن فارم (ڈی اے ایف) کمیشن کی ویب سائٹ پر مورخہ  14 دسمبر 2020 سے  مورخہ 24 دسمبر 2020  شام 6 بجے تک دستیاب رہیں گے۔ ڈی اے ایف کو بھرنے اسے کمیشن میں آن لائن جمع کرنے سے متعلق  اہم ہدایات  بھی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔کامیاب  امیدواروں کو آن لائن  تفصیلی  درخواست فارم  بھرنے سے پہلے  ویب سائٹ کے   متعلقہ صفحہ پر اپنے آپ کو   رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔  اس کے علاوہ، امیدواروں کو مورخہ 25 ستمبر 2019 کے  انڈین گزٹ میں شائع شدہ   مجموعی   جیو  سائنٹسٹ  امتحان ، 2020 کے  ضوابط کو  دیکھنا کا مشورہ  دیا  جاتا ہے۔

4۔امیدوار انٹرویو کے وقت پیش کئے جانی  اسناد کے سلسلہ میں مشترکہ  جیو سائنٹسٹ امتحان، 2020 کے ضوابط کے ساتھ ساتھ  ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلی درخواست  فارم بھر نے سے متعلق   ہدایات کو دھیان سے پڑھ لیں۔  امیدوار اپنی   عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، ذات ، (درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل/دیگر پسماندہ طبقات) ای ڈبلیو ایس اور جسمانی معذوری کی حالت کی حمایت میں مناسب  سرٹی فکیٹ  پیش نہیں کرپانے کے لئے خود ذمہ دار ہوگا۔ کوالیفائیڈ امیدوار انٹرویو /ذاتی  تربیت  کے وقت ، تصدیق کے لئے   اپنے تمام  بنیادی   سرٹی فکیٹ   ساتھ لائیں۔

5۔ذاتی تربیت  کے لئے کوالیفائیڈ امیدواروں کے دستخط کا انرولمنٹ  کے مطابق پروگرام کمیشن کی ویب سائٹ پر اسی وقت دستیاب کرا دیا جائے گا۔  تاہم    انٹرویو کی اصل تاریخ کی اطلاع  امیدواروں کو مہیا کردی جائے گی۔ زیادہ معلومات کے لئے امیدواروں کو اپنا ای میل دیکھتے رہنے کی بھی صلاح دی جاتی ہے۔

6۔ امیدواروں کو  بتائی گئی  تاریخ اور وقت میں   تبدیلی کرنے  سے متعلق   درخواست پر کسی بھی  حالت میں   غور نہیں کیا جائے گا۔

7۔جن امیدواروں نے  اس امتحان میں  کوالیفائی نہیں کیا ہے ، ان کے  نمبر  یا رزلٹ کارڈ  حتمی نتیجے  شائع ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر ذاتی تربیت  کے انعقاد کے  بعد  کمیشن کی ویب سائٹ پر پیش کردیئے جائیں گے اور  یہ  نمبر مارکس رزلٹ کارڈ  ویب سائٹ پر  60دنوں کی مدت کے لئے   دستیاب رہیں گے۔   امیدوار اپنا انرولمنٹ اور تاریخ پیدائش  لکھنے کے بعد  رزلٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم ، یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ  امیدواروں کو رزلٹ کارڈ کی  پرنٹیڈ کاپیاں امیدواروں سے  ڈاک ٹکٹ لگے   خود کا  پتہ لکھے ہوئے لفافہ سمیت   ان کے ذریعہ   خصوصی   درخواست موصول ہونے پر بھیجے جائیں گے۔  رزلٹ کارڈ کی پرنٹ کاپیاں  حاصل کرنے کے  خواہش مند امیدواروں کو  ایسے درخواست  کمیشن کی  ویب سائٹ پر رزلٹ کارڈوں کے   دکھائے جانے کے    30 دن کے اندر کرنا چاہئے ، اس کے بعد ایسے  کسی  درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

8۔ امیدواروں کو  مشورہ دیا جاتا ہے کہ   اگر ان کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے تو  اس کی اطلاع  کمیشن کو مراسلہ یا ای میل کے ذریعہ سے فوری طور پر مہیا کریں۔

9۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے   احاطہ میں  ایک  سہولت کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔  امیدوار اپنے  امتحان/نتیجے کے  سلسلہ میں کسی بھی طرح کی  معلومات /وضاحت  اس کاؤنٹر سے ذاتی طور سے یا ٹیلی فون نمبر (011)-23385271/23381125/23098543۔ کام کاجی دنوں میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔

نتائج کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7628

 



(Release ID: 1676680) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil