وزارت دفاع

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے معیشت میں اخراجات کو بڑھاوا دینے کے لئے سی پی ایس ای کے کیپیکس پر پانچویں جائزہ  میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 27 NOV 2020 6:43PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 27 نومبر  / مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج بجلی ، کانوں اور محکمہ ایٹمی توانائی کے سکریٹریوں اور 10 سی پی ایس ایز کے سی ایم ڈیز  کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں موجودہ مالی سال میں سی پی ایس ای (کیپیکس) کیپٹل اخراجات کا جائزہ لیا۔  کووڈ – 19 وباء کے پیش نظر اقتصادی ترقی میں تیزی لانے کی خاطر مختلف فریقوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگوں کی وزیر خزانہ کی یہ  پانچویں میٹنگ تھی ۔

23 نومبر 2020 ء تک مجموعی اخراجات 24227 کروڑ روپئے  رہے ، جو  21-2020 ء کے لئے کیپیکس کے مقررہ ہدف 61483 کروڑ روپئے کا39.4 فیصد ہے ۔

سی پی ایس ای کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سی پی ایس ایز کے ذریعے کیپیکس اقتصادی نمو کو آگے بڑھانے والا ہے اور اسے 21-2020 ء اور 22-2021 ء میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر خزانہ نے کیپیکس کے اہداف حاصل کرنے کے لئے وزارتوں اور سی پی ایس ایز کی کوششوں کی ستائش کی ۔  البتہ ، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ تیسری سہ ماہی تک کیپیکس کا 75 ف صد ہدف حاصل کرنے کے لئے اور  چوتھی سہ ماہی تک 100 فیصد سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔  وزیر خزانہ نے سی پی ایس ایز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سال 21-2020 ء کے لئے ، انہیں دیئے گئے سرمائے کو مقررہ وقت کے اندر زیادہ بہتر طور پر خرچ کریں ۔   

محترمہ سیتا رمن نے سکریٹریوں سے کہا کہ وہ کیپیکس کا ہدف حاصل کرنے کو یقینی بنانے کی خاطر سی پی ایس ایز کی کار کردگی کی نگرانی کریں اور اس کے لئے منصوبے تیار کریں ۔  انہوں نے سکریٹریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سی پی ایس ایز کے غیر حل شدہ مسائل کو  سرگرمی سے حل کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 27-11-2020 )

U. No. 7623

 



(Release ID: 1676667) Visitor Counter : 174