سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے آسام کے ناگاؤں میں 3551 دویانگ جنوں اور 596 بزرگ شہریوں کو مدد اور معاون آلات فراہم کرنے کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ کا ای- افتتاح کیا


4147مستفیدین کو 261.15 لاکھ روپئے کے 7585 معاون ساز و سامان فراہم کئے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2020 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27 /نومبر 2020 ۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت نشان زد کئے گئے 3551 دویانگ جنوں کے درمیان بلاک سطح پر اور بھارت سرکار کے راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت 596 بزرگ شہریوں کے لئے مدد اور معاون آلات مفت تقسیم کرنے کے لئے آسام کے ناگاؤں شہر میں ایک افتتاحی کیمپ کا ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ای-افتتاح کیا۔ کیمپ کا انعقاد ایلفنسٹن بیباہ بھون، ناگاؤں میں کیا گیا جس میں 50 مستفیدین کے درمیان 2.62 لاکھ روپئے کے معاون آلات کی تقسیم کی گئی۔  دویانگ جنوں اور بزرگ شہریوں کے مابین مختلف زمروں کے معاون آلات تقسیم کئے گئے، جن میں ٹرائی سائیکل، وہیل چیئر، واکنگ اسٹکس، اسمارٹ کین، اسمارٹ فون، ہیئرنگ ایڈ، ٹیٹراپوڈ اور ٹرائی پوڈ وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y5NY.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں ان کی وزارت دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لئے معذور افراد کے متعلق نئے قانون کا نفاذ کرسکی ہے۔ اب معذوری سے متعلق زمرے 7 سے بڑھ کر 21 ہوگئے ہیں اور سرکاری ملازمتوں میں دویانگ جنوں کے لئے ریزرویشن 3 فیصد سے بڑھاکر 4 فیصد  کردیا گیا ہے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھی ریزرویشن کو بڑھاکر اب 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت سبھی ریاستوں کے 709 اضلاع میں دویانگ جنوں کو یونیک آئی ڈی کارڈ فراہم کرنے پر کام کررہی ہے اور 50.33 لاکھ یو ڈی آئی ڈی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے اپیل کی ہے کہ ریاست آسام کے سبھی اضلاع بھی اس پر کام کرسکتے ہیں اور دویانگ جنوں کو یو ڈی آئی ڈی کارڈ جاری کرسکتے ہیں۔ ملک کے دویانگ جنوں کے درمیان کھیل کے تئیں دلچسپی اور پیرالمپکس میں ان کی اچھی کارکردگی کے پیش نظر وزارت نے گوالیار (مدھیہ پردیش) میں ’دویانگتا کھیل کیندر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت مدھیہ پردیش کے سیہور میں قومی ذہنی صحت بازیابی مرکز بھی قائم کررہی ہے۔ دونوں پروجیکٹوں پر کام سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے شروع کردیا گیا ہے۔

ناگاؤں ضلع کے کل 4147 مستفیدین کو 261.15 لاکھ روپئے کی قدر کو مختلف زمروں کو 7585 عدد معاون آلات فراہم کئے جائیں گے۔ یہ معاون آلات بلاک سطح پر تقسیم سے متعلق کیمپوں کے سلسلے کا انعقاد کرکے مستفیدین کے مابین تقسیم کئے جائیں گے۔ کل 4147 مستفیدین میں سے 3551 دویانگ جن جبکہ 596 بزرگ شہری ہیں۔ مستفیدین کی نشان دہی اور رجسٹریشن گزشتہ برس جولائی اور اگست کے مہینے میں اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعے منعقد کئے گئے جائزہ جاتی کیمپوں کے دوران کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H2AR.jpg

کیمپ کا انعقاد آرٹیفیشیل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او)، کانپور کے ذریعے کیا گیا تھا، جو کہ بھارت سرکار کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) کے ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبیلٹی (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے زیر اہتمام آسام اور ناگاؤں ضلع انتظامیہ کے سماجی بہبود کے محکمہ کے تعاون سے کام کررہا ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر وزارت کے ذریعے جاری نئے منظور شدہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X24Y.jpg

مختلف بلاکوں کے درمیان تقسیم کئے جارہے معاون آلات کی کل تعداد میں 579 ٹرائی سائیکل، 776 وہیل چیئر، 123 سی پی چیئر، 1942 کرچیز (بیساکھی)، 448 واکنگ اسٹکس، 156 رولیٹر، 277 اسمارٹ کین، 15 اسٹینڈرڈ فولڈنگ کین، 16 اسمارٹ فون، 6 ٹیبلٹس، بینائی سے محروم لوگوں کے لئے 5 ڈیزی پلیئر، 2269 ہیئرنگ ایڈ، دانش مندی کے اعتبار سے معذور افراد کے لئے 236 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ اور دیگر سامان جیسے ٹیٹراپوڈ / ٹرائیپوڈ اور واکر شامل ہیں۔

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھارت سرکار کے ذریعے جاری رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تقسیم کا کام انجام دیا جارہا ہے۔  تقریب کے دوران مستفیدین سے پیشہ وروں سے مدد حاصل کرنے کے لئے سماجی دوری، ہر ایک شخص کے لئے تھرمل اسکریننگ کا انتظام، چہرے کی مناسب ماسکنگ، جگہ کی صفائی اور معاون آلات کا استعمال، پیشہ وروں کے ذریعے پی پی ای کٹ کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XTQU.jpg

ناگاؤں صدر کے قابل احترام رکن اسمبلی جناب روکپ شرما، راہا کے قابل احترام رکن اسمبلی جناب دمبیسور داس، اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب ڈی آر سرین، اے ایل آئی ایم سی او کے جنرل منیجر لیفٹیننٹ کرنل (سبکدوش) پی کے دوبے، ناگاؤں ضلع انتظامیہ اور آسام کے محکمہ سماجی بہبود نیز اے ایل آئی ایم سی او کے سینئر اہلکار بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7633

27.11.2020


(ریلیز آئی ڈی: 1676639) وزیٹر کاؤنٹر : 122