قانون اور انصاف کی وزارت

آئی ٹی اے ٹی نے 71 واں  یوم آئین منانے کے لئے ایک ویبنار کا اہتمام کیا

Posted On: 26 NOV 2020 7:35PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل (آئی ٹی اے ٹی) نے  26 نومبر 2020 کو آل انڈیا ویبنار کا اہتمام کرکے 71 واں یوم آئین یوم  ، جسے سمویدھن دیوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، منایا۔   اس تقریبات کی قیادت آئی ٹی اے ٹی کے صدر جسٹس پی پی بھٹ  نے کی ، اس موقع پر ، مرکزی قانون سکریٹری جناب انوپ کمار مینڈیرتا ، ہندوستان کے سالیسیٹر جنرل ،  جناب تشار  مہتا ،محترمہ. سیما کھورانہ پاترا ، ممبر (قانون سازی) ، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس اور دیگر معززین موجود تھے۔ نائب صدور اور ممبران بھی اس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر پریکٹس کرنے والے وکلا ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ، محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کے علاوہ آئی ٹی اے ٹی کے افسران اور عملہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔

 جسٹس پی پی بھٹ نے اپنے افتتاحی کلمات میں ، ہندوستان کے آئین کے دیپاچہ میں رکھے گئے اہداف اور ملک کے عام شہریوں پر مشتمل عام مقاصد اور امنگوں  کے ساتھ   شعبہ ہائے زندگی  کے عوام کو شامل کرتے  ہوئے   یوم آئین  منانے پروزیر اعظم کے ویژن پر ایک مختصر روشنی ڈالی۔ یوم آئین منانے میں ۔ انہوں نے سب کے ذریعہ بنیادی فرائض کی مخلصانہ کارکردگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر  آیئن کا دیپاچہ کا ایک لیریکل ورژن بھی  چلایا گیا۔

 اس کے بعد ، اجتماع کو سینئر ایڈوکیٹ جناب وائی پی تریویدی نے خطاب کیا۔  جناب ایم ایس سیالی ، سینئر ایڈوکیٹ ، شری سوربھ پارکر ، سینئر ایڈوکیٹ ، محترمہ ایس انورادھا ، ایڈوکیٹ اور آئی سی اے آئی کے صدر جناب اتل گپتا ، جنہوں نے شرکاء کو ہندوستانی آئین کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔  مرکزی بورڈ برائے ٹیکس،ممبر( قانون سازی) محترمہ سیما کھورانا پاترا، نے انتظامیہ اور ٹیکسوں کے وصولی سے متعلق آئینی شقوں کے بارے میں بات کی۔ ہندوستان کے سالیسیٹر جنرل جناب تشار مہتا نے ہندوستانی آئین کی خوبصورتی اور مضبوطی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے 26 نومبر 2008 کو ممبئی حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے دستور ساز اسمبلی کے ممبروں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے ہمارے آئین کی سب سے اہم خصوصیات یعنی خود مختار ریاست کے تینوں اعضاء کے اختیارات کو الگ کرنے اور کس طرح  ہر عضو کی جانچ اور توازن کے ساتھ  خود مختار  ہے ، کے  موضوع پر  بات کی۔ مرکزی قانون سکریٹری جناب  انوپ کمار مینڈیرتا نے  ہندوستانی آئین کی باریکیوں  کی تفصیل سے  نشاندہی کی اور آئین کے دیپاچہ  کے اجزا اور مقاصد  کو پورا کرنے میں عدلیہ کی آزادی کی نشاندہی کی ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (۔رض م ن  ۔  ا  م )

U.NO. 7611


(Release ID: 1676392) Visitor Counter : 128


Read this release in: Tamil , English , Hindi