وزارت دفاع

جنوبی  بحری کمان نے سمودھان دِوَس منایا

Posted On: 26 NOV 2020 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 نومبر ،           جنوبی بحری کمان، کوچی میں 71ویں یوم آئین کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جنوبی بحری کمان کے صدر دفتر کے تحت تمام یونٹوں نے، جس میں جہاز اور تربیتی ادارے  بھی شامل تھے، تمام فوجی اور سویلین افراد کے لیے آئین کا ابتدائیہ اور آئین میں درج بنیادی حقوق پڑھے۔

بحریہ کے بچوں کے اسکول اور کیندریہ ودیالیہ کے طلبا کے لیے ایک خصوصی جلسہ آن لائن منعقد کیا گیا جس کا مقصد ان کے لیے آئین میں درج اصولوں کا اعادہ کرنا اور بھارت کے شہریوں کے طور پر ان کے فرائض کی انھیں یاد دلانا تھا۔

یوم آئین ، جسے سمودھان دِوَس کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، پورے ملک میں ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتاہے جس کا مقصد بھارت کی آئین ساز ا سمبلی کی طرف سے 1949 میں اِسی دن بھارت کے آئین کو منظور کیے جانے کی یاد منانا ہے۔ بھارت کا آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7592      


(Release ID: 1676339) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil