عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر اور ذیابیطس کے سرکردہ ماہر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کووڈ نے صحت کی دیکھ بھال کے مربوط نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے
Posted On:
26 NOV 2020 6:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26 نومبر ، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، جو کہ ذیابیطس کے ایک سرکردہ ماہر بھی ہیں، آج یہاں کہا ہے کہ وبائی بیماری کورونا نے صحت کی دیکھ بھال کے مربوط نظام کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے۔ بھارت میں ذیابیطس کے مطالعے کی ریسرچ سوسائٹی (آرایس ایس ڈی آئی) کی 48ویں سالانہ کانفرنس میں اہم خطبہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کووڈ نے مصیبت میں نئے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت کو اور بھارت کے روایتی طریقہ علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ سے پہلے کے دور میں بھی یہ بات شہادت کے ساتھ ثابت ہوگئی تھی کہ غیر متعدی بیماریوں مثلاً ذیابیطس، میلیٹس میں انسولین کی خوراک یا اینٹی ذیابیطس دواؤں کی خوراک کو یوگا کے بعض آسنوں اور طرز زندگی میں تبدیلی کی مدد سے جو کہ قدرتی طریقہ علاج میں فراہم ہیں، کم کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وبائی بیماری کے دوران ذیابیطس کے ماہروں پر یہ فاضل ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کئی امراض میں مبتلا مریضوں کو مشورہ دیں اور ان کی رہنمائی کریں۔ ا نھوں نے کہا کہ وبائی بیماری کووڈ کے دوران ایلوپیتھک کے بہت سے پیشہ ور ڈاکٹروں نے، جو اب تک دوسرے طریقہائے علاج کے بارے میں شک میں مبتلا تھے، آیوریود اور یوگا کی مدافعت بڑھانے والی اور مزاحمت میں اضافہ کرنے والی دواؤوں میں دلچسپی لینا شروع کردی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بہت سے زمروں میں آر ایس ایس ڈی آئی ایوارڈ بھی تقسیم کیے اور ذیابیطس کے علاج کے سلسلے میں رہنما خطوط بھی جاری کیے۔ انھوں نے ڈائی بٹیز اپ ڈیٹ 2020 اور اینول کیس بک نیز ذیابیطس کے بارے میں آر ایس ایس ڈی آئی کی سالانہ کتاب کا اجرا بھی کیا۔
آر ایس ایس ڈی آئی کے صدر ڈاکٹر بنشی سابو، انٹرنیشنل ڈائی بٹیز فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر اینڈریو بولٹن، آئی ڈی ایف ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجن کے چیئرمین پروفیسرششانک جوشی اور دیگر بہت سے سرکردہ طبی ماہرین نے بین الاقوامی ویبینار میں شرکت کی۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7591
(Release ID: 1676338)
Visitor Counter : 271